کتب
مولانا محمد اسحاق صاحب کی اپنے افکار سے برات کی حقیقت
جلد اول · 1/3

مولانا محمد اسحاق صاحب کی اپنے افکار سے برات کی حقیقت

جلد اول

مولانا محمد اسحاق صاحب فتاویٰ آن لائن والے کی تقاریر اور خطبات جمعہ کی سی ڈیز سے 12نکات پر مشتمل ایسا مواد جمع کیا گیا جو صحابہ کرام کے بارہ میں تھا۔ اسے سلف صالحین کے منہج اور موقف کے خلاف پا کر مولانا اسحاق صاحب کے ساتھ ایک مجلس کا اہتمام کیا گیا تاکہ ان سے اس مواد کے بارے میں وضاحت طلب کی جائے کہ سی ڈیز میں جو کچھ کہا گیا ہے آپ اس کی تائید و تصدیق کرتے ہیں یا نہیں؟ مولانا صاحب سے وضاحت طلب کرنے والے تین جید علماء کرام تھے جن کے علم و فضل اور ورع وتقویٰ کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ان بارہ 12نکات میں جہاں مولانا صاحب کو اختلاف تھا وہاں انھوں نے وضاحتی الفاظ درج کروائے۔ جب بارہ کے بارہ نکات مولانا صاحب کے موقف سے ہم آہنگ ہو گئے تو مولانا صاحب نے ان پر دستخط ثبت فرمائے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس مجلس کا اہتمام جامعہ تعلیمات اسلامیہ فیصل آباد کے رئیس جناب حامد اشرف صاحب نے کیا۔ پھرفیصل آباد کے مفتیان کرام سے فتویٰ طلب کیا گیا کہ جس آدمی کا موقف ان بارہ نکات سے موافقت کرتا ہو اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ چنانچہ مفتیان شرع متین نے اپنا فتویٰ صادر فرما کر دینی و مذہبی اخبارات، رسائل اور جرائد کو ارسال کر دیا۔ جب یہ فتویٰ اخبارات و جرائد کی زینت بنا تو مولانا محمد اسحاق صاحب نے اپنی طرف سے ایک وضاحتی بیان شائع کیا جس کا خلاصہ درج ذیل ہے:

مفتیان کرام مسلک اہل حدیث فیصل آباد (جن کی تعداد 28ہے) نے بندہ کی طرف مختلف غلط عقائد دربارہ صحابہ کرام منسوب کیے ہیں جو کہ قطعاً غلط ہیں بندہ ان سے صریحاً برأت کا اظہار کرتا ہے۔ نہ بندہ کے عقائد پہلے کبھی ایسے تھے اور نہ ہی اب ہیں۔ مذکورہ ملاقات میں ان تین مفتیان۔۔۔ کے حسن سلوک کا قائل ہوں جس کا مظاہرہ مذکورہ نشست کے دوران انھوں نے کیا۔ یہ حقیقت اپنی جگہ مسلم ہے کہ اس فتویٰ پر تمام مفتیان کرام کے دستخط مجھ سے ملاقات سے قبل ہی کروا لیے گئے تھے۔ جو سی ڈیز مخالفین کے پاس ہیں جسے وہ عوامی استفسار پر پیش کرنے کو تیار ہیں تو عرض ہے کہ یہ مختلف سی ڈیز کے سیاق و سباق کو کاٹ کر تیار کیے گئے ہیں۔ ہذا بہتان عظیم، وافوض امری الی اللہ، وھو خیر الفاصلین محترم المقام علماء کرام نے نوٹ کے زیر عنوان جو خلاصہ بیان کیا ہے اس پر سوائے الی اللہ المشتکی کے اور کچھ نہیں کہوں گا۔ صرف قرآنی ہدایت کہ گواہ ہونے چاہئیں۔ کاش وہ گفتگو ریکارڈ کی جاتی جس کی حامد اشرف صاحب حفظہ اللہ نے اصرار کے باوجود اجازت نہ دی یا وہاں کچھ غیر جانبدار معتبر ثالثی ہوتے۔ مولانا محمد اسحاق صاحب کے وضاحتی بیان کا غیر منطقی، بے وقعت اور بے وزن ہونا اظہر من الشمس ہے۔ بالترتیب حقیقت ملاحظہ ہو: ۔ شہر کے 28علماء کرام مع پانچ عظیم ادارے جس موقف پر متفق و متحد ہوں اور اپنے پاس مولانا اسحاق صاحب کی سی ڈیز بطور دلیل رکھتے ہوں، صرف ایک آدمی جو مدعا علیہ بھی ہے، کے کہنے پر 28علماء کرام کی بات کو رد نہیںکیا جاسکتا۔ اگر کوئی خطرہ و خدشہ ان 28علماء کرام کی طرف منسوب کیا جا سکتا ہے تو وہی خطرہ و خدشہ 28گنا زیادہ شدت کے ساتھ مولانا محمد اسحاق صاحب کی طرف بھی لوٹتا ہے۔ پھر ان 28علما کرام میں سے ایسے اہل علم بھی موجود ہیں جن کے زہد و تقویٰ کا ایک زمانہ معترف ہے اور ایک دنیا رطب اللسان ہے۔ 3مولانا محمد اسحاق صاحب کی عدم موجود گی میں راقم الحروف نے مولانا موصوف کی مسجد میںجمعہ پڑھایا، موضوع تھا «شان صحابہ»۔ خطبہ جمعہ کے دوران میں نے سامعین سے عرض کیا کہ صحابہ کرام کے باہمی اختلافات ومشاجرات میں اہل سنت اور اسلاف کا موقف معلوم کرنے کے لیے آپ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی تصنیف لطیف « مشاجرات صحابہؓ اور سلف کا موقف» کا مطالعہ کریں۔ میرا خطبہ جمعہ اور مولانا ارشاد الحق اثری کی تصنیف کا تذکرہ مولانا اسحاق صاحب کے یمین و یسار اصحاب واحباب سے برداشت نہ ہوا۔ جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگوں کے جم غفیر میں بڑے بپھرے ہوئے انداز میں وہ مجھ سے ہم کلام ہوئے اور کہنے لگے کہ مولانا ارشاد الحق اثری صاحب کی کتاب کا جواب مولانا اسحاق صاحب نے اپنے خطبات میں دے دیا ہے۔ میں نے کہا کہ تصنیف و تحریر کا جواب تصنیف و تحریر کے ذریعے ہونا چاہیے۔ تصنیف کا جواب تقریر کے ذریعے بے تکی سی بات ہے۔ یاد رہے کہ مولانا ارشاد الحق صاحب اثری نے اپنی تصنیف میں صحابہ کرام کے مشاجرات واختلافات کے حوالہ سے سلف صالحین کا موقف و منہج یہ ذکر کیا ہے کہ صحابہ کرام کے بارے میں خاموشی اختیار کی جائے۔ ان اختلافات کی آڑ میں صحابہ کرام پر کیچڑ نہ اچھالاجائے۔ اب سوال یہ ہے کہ مولانا محمد اسحاق صاحب نے اپنے خطابات میں اس کتاب کا کیا جواب دیا ہوگا؟ اور ان کایہ جواب کیا سلف صالحین کے نظریہ و فکر کے موافق ہوگا یا مخالف؟ بینوا وتوجروا۔ یہ سارا ماجرا آپ بیتی ہے اور چشم دید مشاہدہ ہے۔ ع یہ سنی سنائی کوئی بات نہیں خود اپنے اوپر بیتی ہے کسی نے سچ کہا ہے کہ «شنیدہ کے بود ماند دیدہ۔» لہٰذا مولانا صاحب کا یہ فرمانا کہ (صحابہ کے خلاف) نہ بندہ کے عقائد پہلے کبھی ایسے تھے اور نہ ہی اب ہیں یہ کھلم کھلا اور صریح و سفید جھوٹ ہے۔ ﴿کبرت کلمۃ تخرج من افواھھم ان یقولون الا کذبا﴾۔ مولانا محمد اسحاق صاحب کے قریبی حلقوں کے ذریعہ یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ مولانا ارشادالحق اثری صاحب کی تصنیف کا جواب کتابی صورت میں دینے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔ نہیں معلوم یہ کوشش کب حقیقت کا روپ دھارتی ہے؟ مذکورہ ملاقات میں جو تین علماء کرام مولانا سے شریک مجلس تھے وہ مندرجہ ذیل ہیں: 1محقق اہل حدیث مولانا ارشاد الحق اثری صاحب 2فضیلۃ الشیخ حافظ مسعود عالم صاحب 3 فضیلۃ الشیخ حافظ محمد شریف صاحب۔ مولانا صاحب ان تینوں کے حسن سلوک کے قائل ہیں لیکن جب ان کے حسن سلوک نے مولانا صاحب کو منہج سلف سے ہٹا ہوا اور صلحائے امت کے طریق سے کٹا ہوا قرار دیا اور وہ بھی خود مولانا صاحب کے فرمودات کی روشنی میں تو ان کے حسن سلوک کو بدسلوکی اور بہتان سے تعبیر کیا گیا۔ جب کوئی عادل اپنے عدل وانصاف سے کسی کو مجرم قرار دے تو عادل ظالم نہیں ہو جاتا بلکہ عادل ہی رہتا ہے۔ اسی طرح ان تینوں علماء کرام کے حسن سلوک نے اگر مولانا صاحب کو منہج سلف صالحین سے منحرف قرار دیا ہے تواس سے ان علماء کرام کے نہ حسن میںکوئی فرق پڑا ہے اور نہ سلوک میں۔ مولانا صاحب سے ملاقات سے قبل علماء کرام سے دستخط کروا لینا بھی کوئی ایسا جرم نہیں جو گناہ کبیرہ گردانا جائے۔ اس لیے کہ اگر مولانا صاحب صحابہ کرام کے بارے میں خلاف اسلاف موقف سے تائب ہو جاتے تو یہ فتویٰ غیر موثر ہو جاتا۔ یہ دستخط صحیفہ آسمانی تو نہیں جو بدل نہیں سکتا۔ مولانا صاحب نے سی ڈیز کے بارے میں فرمایا ہے کہ ان کے مختلف سی ڈیز کے سیاق و سباق کو کاٹ کر تیار کیے گئے ہیں، مولانا صاحب کی اس بات کو غور سے پڑھیں آپ محسوس کریں گے ع لو آپ اپنے دام میں صیاد آگیا مولانا کو ان یا اقتباسات کے بارے یہ شکوہ نہیں کہ وہ مولانا صاحب کی سی ڈیز میں موجود نہیں یا مولانا صاحب نے یہ فرمائے نہیں، بلکہ شکوہ صرف یہ ہے کہ ان اقتباسات کو سیاق وسباق سے ہٹا کر، کلام کے تسلسل سے توڑ کر اور ربط عبارت سے جدا کرکے ذکر کیا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ان اقتباسات کو سیاق کلام اور ربط عبارت سے ملا کر پڑھیں تو کیا ان کے معانی بدل جائیں گے۔ مثال کے طور پر سی ڈیز سے مولانا صاحب کا فرمان ملاحظہ فرمائیں: « صحابہ کرام پر طعن و قد ح درست ہے، صحابہ کا کابوس دماغ سے اتار دو کہ ان پر طعن نہیں ہو سکتا۔ میرے خطبوں کا نچوڑ یہ ہے کہ صحابہ پر طعن ہو سکتا ہے۔» 5 اب اس اقتباس کو سیاق کلام میں لائیں اگلی اور پچھلی عبارت بھی اس اقتباس کے ساتھ جوڑیے اور عبارت کو مربوط کرکے دیکھیے کہ مندرجہ بالا اقتباس کے معنی و مفہوم میں کوئی فرق پڑا؟ ہر گزفرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہ اقتباس ایک مستقل عبارت ہے۔ ہرحال میںاس کا مفہوم یہی رہے گا کہ صحابہ کرام پر طعن و قدح درست ہے اور یہی نچور، خلاصہ اور مغز ہے مولانا صاحب کے خطبات جمعہ کا۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ یااللہ امت مسلمہ کو ان تقایر اور خطبات سے محفوظ فرما جن کا نچوڑ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر قدح و طعن کی صورت میں برآمد ہو۔ آمین اللھم آمین۔ ہماری مولانا صاحب سے گزارش ہے کہ وہ سی ڈیز کے تمام اقتباسات کو ان کے سیاق و سباق کے ساتھ شائع کرکے اپنے دل کو اطمینان بخشیں اور اپنا شوق پورا کریں اور دیکھیں کہ ان اقتباسات کے ذائقے اور مزے میں کوئی فرق پڑا۔ ہمیں یقین ہے وہ ہرگز ایسا نہیں کر یں گے کیونکہ دیگ کے ایک چاول کا ذائقہ دیگ کے باہر بھی وہی ہے اور دیگ کے اندر بھی وہی۔ زہر کا ایک قطرہ بوتل کے باہر جتنا قاتل ہے بوتل کے اندر بھی اتنا ہی قاتل ہے۔ مولانا صاحب نے ان 12نکات اور اقتباسات کی ان کی طرف نسبت کو ﴿ہذا بہتان عظیم ﴾قرار دیا ہے، حالانکہ مولانا صاحب کے ان پر دستخط ثبت ہیں۔ مولانا صاحب کا اس تحریر کو بہتان عظیم قرار دینا شہر کے 28علماء کرام (جنھوں نے استفتاء پر دستخط فرمائے ہیں) کو جھوٹے، غیر ثقہ اور غیر معتبر قرار دینے کے مترادف ہے۔ گویا شہر میں تمام علماء کرام اور مفتیان عظام جھوٹے اور صرف ایک مولانا صاحب سچے ہیں جن کا نام نامی اسم گرامی مولانا محمد اسحا ق صاحب ہے۔ اتنی نہ بڑھا پاکی داماں کی حکایت دامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قبا کو دیکھ مولانا صاحب کے لیے شہربھر کے علماء کیا پورے ملک کے علماء کرام کی پگڑیوں کو اچھالنا کوئی معنی نہیں رکھتا، اس لیے کہ جس ذات شریف نے صحابہ کرام کو معاف نہیں کیا، جن کے بارے میں امت کا متفق علیہ عقیدہ ہے «الصحابہ کلھم عدول» ان کے نزدیک شہر اور ملک کے علماء کرام کیا حیثیت رکھتے ہیں۔ 28علماء کرام کی مولانا صاحب کے بارے میں رائے کو اگر کتاب و سنت کی میزان میں تولا جائے تو حقیقت اور زیادہ آشکارہ ہو جاتی ہے۔ بخاری شریف میں ہے کہ لوگ (رسول اللہکی معیت میں)ایک میت کے پاس سے گزرے۔ لوگوں نے اس کے بارے میں اچھی رائے کا اظہار کیا تو آپ نے فرمایا:«وجبت» واجب ہو گئی۔ پھر ایک میت کے پاس سے گزرے اس کے بارے میں لوگوں نے اچھی رائے کا اظہار نہ کیا۔ آپ نے فرمایا: «وجبت»۔ حضرت عمر نے عرض کی:«ماوجبت» کیا چیز واجب ہو گئی؟ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا: جس کے بارے میں تم نے اچھی رائے دی اس کے لیے جنت واجب ہو گئی اور جس کے لیے تم نے اچھی رائے کا اظہار نہیں کیا اس پر دوزخ واجب ہو گئی اور فرمایا:« انتم شہداء اللہفی الارض» تم زمین پر اللہ کے گواہ ہو(بخاری ج 1ص183 اس کے متصل بعد دوسری روایت میں ہے۔ حضرت عمر کہتے ہیں کہ رسول اللہنے ارشاد فرمایا جس مسلمان کے بارے میں4مسلمان اچھی گواہی دے دیں اس کو اللہ تعالیٰ جنت عطا فرما دیتا ہے۔ ہم نے عرض کی کہ اگر تین آدمی گواہی دیں تو آپ نے فرمایا: اگر تین آدمی گواہی دیں تب بھی۔ ہم نے عرض کی، اگر دو آدمی گواہی دیں تو آپ نے فرمایا: اگر دو آدمی گواہی دیں تب بھی (ایضاً)۔ رسول اللہ نے مسلمانوں کو زمین پر اللہ تعالیٰ کے گواہ قرار دیا اورچار، تین یا دو آدمی مسلمانوں کی گواہی کو بھی اللہ تعالیٰ کے ہاں معتبر اور موثر فرمایا ہے۔ سوال یہ ہےکہ اس شہر کے 28علماء کرام مولانا اسحاق صاحب کے بارے میں گواہی دیں کہ ان کے نظریات و افکار صحابہ کرام کے بارے میں منہج سلف صالحین سے متصادم و متضاد ہیں تو کیا ان کی گواہی بخاری شریف کی اس حدیث کے تقاضے کو پورا نہیں کرتی۔« انتم شھداء اللہ فی الارض» تم زمین پر اللہ تعالیٰ کے گواہ ہو۔(کیا فرماتے ہیں علماء دین۔۔۔) ع الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں مولانا صاحب نے ﴿ وافوض امری الی اللہ ﴾ کہہ کر اپنا کیس اللہ تعالیٰ کی عدالت میں دائر کر دیا ہے، یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ﴿ وھو خیر الفاصلین﴾ کہ اللہ تعالیٰ بہترین ثالث اور فیصل ہیں۔ ہمیں امید ہی نہیں بلکہ یقین کامل ہے کہ اللہتعالیٰ کی عدالت سے عدل وانصاف پر مبنی فیصلہ جلد از جلد صادر ہوگا۔ ان شاء اللہ۔ حق اور باطل، سچ اور جھوٹ، سچا اور جھوٹا ایک دوسرے سے ضرور ممتاز اور نمایاں ہوگا اور ہم بھی اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ یااللہ! اس کیس کو جلد از جلد نمٹانا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔ فانتظروا انی معکم من المنتظرین۔ استفتاء کے آخر میں نوٹ کے زیر عنوان جو خلاصہ ذکرکیا گیا ہے مولانا صاحب کو اس سے بھی اتفاق نہیں۔ اس خلاصہ میں ذکر کیا گیا تھا کہ مولانا صاحب نے بعض اقتباسات میں پائے جانے والے اپنے موقف سے رجوع کر لیا ہے اور وہ مندرجہ ذیل ہیں: اقتباس نمبر2 میں مولانا صاحب کا موقف یہ ہے کہ شیخین (حضرت ابوبکر اور حضرت عمر) کے دور کے بعد کوئی جہاد اسلام کا جہاد نہیں۔ اقتباس نمبر6میں حضرت معاویہ کے بارے میں ملکا عضوضا کا ترجمہ مولانا صاحب نے «ہلکا کتا»کیا ہے۔ اس خلاصہ سے عدم اتفاق کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ مولانا صاحب نے جن دو اقتباسات سے رجوع کیا تھا وہ رجوع انھوں نے واپس لے لیا ہے۔ یعنی اپنے رجوع سے رجوع کرلیا ہے اور بدستور اپنے موقف پر قائم ہیں جو انھوں نے اقتباس نمبر2اور نمبر6میں اختیار کیا ہے کہ «شیخین کے دور کے بعد کوئی جہاد اسلام کا جہاد نہیں۔»اور امیر معاویہ کے بارے میں کا ملکا عضوضا کا ترجمہ «ہلکا کتا»کیا ہے۔(نعوذ باللہ) مولانا صاحب نے جناب حامد اشرف صاحب کا گلہ کیا ہے کہ انھوں نے اصرار کے باوجود یہ گفتگو ریکارڈ نہیں ہونے دی۔ اب یہ حامد اشرف صاحب ہی وضاحت کر سکتے ہیں کہ اس گفتگو کو ریکارڈ پر لانے سے انھوں نے کیوں روکا۔ کیونکہ اس مجلس کے انعقاد کا اہتمام کرنے والے بھی محترم حامد اشرف ہی ہیں۔ وہی بہتر جانتے ہیں کہ غیر جانبدار اور معتبر ثالثی گواہان مجلس اور گفتگو کی ریکاڈنگ کا انتظام کیوں نہ ہو سکا جب کہ مجلس بہت اہم تھی۔ مولانا صاحب نے علمائے کرام کے فتویٰ کو خلاف توقع اور خلاف مرضی پا کر اللہ تعالیٰ کے حضور بایں الفاظ شکوہ کیا ہے: والی اللہ المشتکی۔ ہم مولانا کے اس شکوے کا مفہوم اس کے بغیر کچھ نہیںسمجھ سکے کہ انھوں نے اللہ سے عرض کی ہے کہ یااللہ! تیرے کچھ بندے نبی کے صحابہ کرام کے خلافمیری ہرزہ سرائی اور لغو گوئی پر میرا تعاقب اور صحابہ کرام کا دفاع کر رہے ہیں، میں تیری طرف شکوہ کرتا ہوں۔ 2مولانا صاحب کے اس شکوہ کا جواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے کیا آتا ہے، ہمیں شدت سے انتظار ہے اور التجا ہے کہ احکم الحاکمین جواب شکوہ بھیجنے میں تاخیر نہ فرمانا۔ مولانا محمد اسحاق صاحب نے اپنی وضاحتی بیان میں صحابہ کرام کے بارے میں اپنے موقف کی وضاحت اور اپنے خلاف صحابہ کرام کے حوالہ سے مذکورہ نظریات سے مجملاً برأت کا اظہارکیا ہے جب کہ اقتباسات میں اور بھی بہت سی باتیں محل نظر ہیں۔ مولانا صاحب نے ان سے برأتن کا اظہارنہیں فرمایا۔ بہتر ہوگا کہ مولانا صاحب 12اقتباسات کولکھ کر ان میں ہر ہر سے برأت کا اظہار فرمائیں جس کی ہمیں ان سے قطعاً توقع نہیںہے۔ اللہ تعالیٰ سے ہم سب کو منہج سلف صالحین کو اپنانے اور اس کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین خادم العلم والعلماء عبدالحی انصاری ادارۃ العلوم الاثری فیصل آباد تبصرہ برمکتوب محترم محمد جعفر بن مولانا محمد اسحاق صاحب بنام مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ تعالیٰ گلہ وفاء جفا نما جو حرم کو اہل حرم سے ہے کسی بت کدے میں بیاں کروں تو کہیں صنم بھی ہری ہری مولانا محمد اسحاق صاحب فیصل آباد میں اہل حدیث مکتب فکر کی ایک مسجد کی مسند دعوت و ارشاد پر کسی طریقہ سے قابض ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فکر محدثین اور منہج سلف صالحین کا لبادہ اوڑھ کر آستین کے سانپ کی طرح مسلک اہل حدیث، فکر محدثین اور منہج سلف صالحین کو آہستہ آہستہ ڈسنا شروع کر دیا۔ اختلاف لیل و نہار اور گردش زمانہ مولانا کی فکر سلف صالحین سے عداوت وبغاوت کو دو چند کر دیتی ہے۔ حاملین فکر محدثین اور وارثان منہج سلف صالحین نے اس معاملے کی نزاکت ورقاقت کو روز اول ہی بھانپ لیا تھا، مگر حکمت عملی اور مصلحت کیشی نے ان کو عمل کے ردعمل سے روک دیا اور سمجھے کہ شاید مولانا اپنی سابقہ روش سے مجبور اور گزشتہ عادت سے لاچار ہو کر ایسا کر رہے ہیں۔ دھیرے دھیرے عاملین کتاب و سنت اور وارثان سلف صالحین کے دھارے میں شامل ہو کر اپنے دوھرے معیار اور دورنگی کردار سے باز آجائیں گے اس لیے کہ روش سابقہ و سیئہ اور عادت ماضیہ و مکروہہ چھوٹتے چھوٹتے ہی چھٹتی ہے اور اس کے برعکس عادات میں حسن و خوبی اور اطوار وکردار میں بلندی و عمدگی آتے آتے ہی آتی ہے لیکن مولانا نے اپنی ڈگر کو بدلنے کی بجائے اور چال کو درست چلن میں ڈھالنے کی بجائے پرانے ہی رنگ ڈھنگ پر ڈٹے رہنے میں اپنی کامیابی وکامرانی سمجھی۔ ع چھٹتی نہیں منہ سے یہ کافر لگی ہوئی 1اور رسول اللہ کا یہ فرمان بھی سچ ثابت ہوا کہ اگر سنو کہ پہاڑ اپنی جگہ سے ہل گیا ہے تو مان لو، مگراگر سنوکہ کسی نے اپنی عادت چھوڑ دی ہے تو یہ تسلیم نہ کرو۔ معلوم نہیں کہ عوام الناس میں اس تاثر وتصور کو خود مولانا نے یا ان کے حاشیہ نشینوں نے اجاگر کیا کہ مولانا کے علم کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اور کوئی ان کا سامنا کرنے کی تاب نہیں رکھتا۔ کسی کی کیا مجال کہ وہ مولانا کے دلائل کی کاٹ اور براہین کی چوٹ سہہ سکے۔ کاش! وہ قرآن مجید کی اس آیت کو مدنظر رکھتے تو اس غلط فہمی اور خود فریبی میں مبتلا نہ ہوتے۔ ﴿وَ فَوْقَ کُلِ ذِیْ عِلْمء عَلِیْم﴾۔ ممکن ہے «فتاویٰ آن لائن»کے بورڈز اور بینرز پر رقم «مفتی اعظم پاکستان» کے لقب نے مولانا کی فکر ونظر اور عقل وشعور کو گم کردہ راہ اور کج رو کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہو۔ اگر ایسا ہے(یہ تو مولانا ہی بتا سکتے ہیں) تو ظاہر ہے کہ مولانا نے خود اپنے آپ کو «مفتی اعظم پاکستان» کے لقب سے ملقب کرنے کی استدعا تو نہیں کی ہوگی بلکہ یہ ان کے بعض نادان وانجان دوستوں کا ہی کارنامہ ہو سکتا ہے۔ ایسے میں مولانا کہہ سکتے ہیں اغیار کی جفائیں تو زخمی نہ کر سکیں احباب کے خلوص کے مارے ہوئے ہیں ہم سنا ہے کہ بے وقوف دوست سے عقل مند دشمن بہتر ہوتا ہے۔ الغرض جب مولانا محمد اسحاق صاحب کے نظریات باطلہ اور افکار فاسدہ منبر و محراب سے گزر کر عام تقریبات، جلسوں اور اہل تشیع کی امام بارگاہوں اور ان کی مجالس سے نشرہونے لگے اور بالخصوص جب صحابہ کرام کے بارے انھوں نے اپنے موہوم، مذموم اور مسموم عقائد و نظریات کو نگلنے کی بجائے اگلنا شروع کیا تو پھر کیا ہوا: پانی سرسے گزر گیا، پیمانہ صبر لبریز ہو گیا، برداشت کا جام چھلک پڑا، حکمت عملی اور مصلحت کیشی کا دامن تارتار ہو گیا۔ اہل علم وفضل نے عزت و ناموس اصحاب رسول کے محافظ اول ﴿اَلَا اِنَّھُمْ ھُمُ السُّفَھَآئُ وَلٰکِنْ لَّا یَعْلَمُوْنَ﴾ کے متکلم ازلی و ابدی کی طرف سے عائد کردہ فریضہ کو ادا کرنا ضروری سمجھا۔ مولانا محمد اسحاق صاحب کی توہین وتنقیص صحابہ پر مشتمل گفتگو کو ان کی سی ڈیز سے جمع کیا۔ مولانا کے ساتھ مجلس کی، اس جمع شدہ مواد کو بارہ 12اقتباسات میں ترتیب دے کر مولانا محترم کی خدمت میں پیش کیا۔ ﴿اِقْرَاْ کِتَابَکَ کَفٰی بِنَفْسِکَ الْیَوْمَ عَلَیْکَ حَسِیْبًا﴾۔

جلد اول

مولانا محمد اسحاق صاحب فتاویٰ آن لائن والے کی تقاریر اور خطبات جمعہ کی سی ڈیز سے 12نکات پر مشتمل ایسا مواد جمع کیا گیا جو صحابہ کرام کے بارہ میں تھا۔ اسے سلف صالحین کے منہج اور موقف کے خلاف پا کر مولانا اسحاق صاحب کے ساتھ ایک مجلس کا اہتمام کیا گیا تاکہ ان سے اس مواد کے بارے میں وضاحت طلب کی جائے کہ سی ڈیز میں جو کچھ کہا گیا ہے آپ اس کی تائید و تصدیق کرتے ہیں یا نہیں؟ مولانا صاحب سے وضاحت طلب کرنے والے تین جید علماء کرام تھے جن کے علم و فضل اور ورع وتقویٰ کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ان بارہ 12نکات میں جہاں مولانا صاحب کو اختلاف تھا وہاں انھوں نے وضاحتی الفاظ درج کروائے۔ جب بارہ کے بارہ نکات مولانا صاحب کے موقف سے ہم آہنگ ہو گئے تو مولانا صاحب نے ان پر دستخط ثبت فرمائے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس مجلس کا اہتمام جامعہ تعلیمات اسلامیہ فیصل آباد کے رئیس جناب حامد اشرف صاحب نے کیا۔ پھرفیصل آباد کے مفتیان کرام سے فتویٰ طلب کیا گیا کہ جس آدمی کا موقف ان بارہ نکات سے موافقت کرتا ہو اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ چنانچہ مفتیان شرع متین نے اپنا فتویٰ صادر فرما کر دینی و مذہبی اخبارات، رسائل اور جرائد کو ارسال کر دیا۔ جب یہ فتویٰ اخبارات و جرائد کی زینت بنا تو مولانا محمد اسحاق صاحب نے اپنی طرف سے ایک وضاحتی بیان شائع کیا جس کا خلاصہ درج ذیل ہے: (جاری)

یہ بات مولانا محمد اسحاق صاحب کے حاشیہ ٔخیال اور گوشۂ تصور میں بھی نہیں تھی کہ کبھی ایسا ہوگا۔ قادر مطلق اور علی کل شیء قدیر اللہ نے ان کے وہم و گمان اور سوچ وخیال کے برعکس ایسا کرکے دکھا دیا۔ مولانا حیران و پریشان اور ششدر رہ گئے۔ ﴿ مَالِ ھٰذَا الْکِتَاب لَا یُغَادِرُ صَغِیْرَۃً وَلَا کَبِیْرَۃً اِلَّا اَحْصَاھَا وَوَجَدُوْا مَا عَمِلُوْا حَاضِرًا﴾ چونکہ یہ سب کچھ مبنی برحق وصداقت اور بمطابق سی ڈیز تیار کردہ جامع مسجد کریمیہ اہل حدیث تھا، اس لیے مولانا نے ان کو تسلیم کرنے میں کوئی حجاب و ہچکچاہٹ محسوس نہ کی۔ صرف دو معمولی تبدیلیوں کے بعد دستخط ثبت فرما کر خلاف اسلاف ومحدثین اپنے افکار ونظریات کو بحق خود ہمیشہ کے لیے رجسٹرڈ اور محفوظ فرما لیا۔ یلوح الخط فی القرطاس دھرا 1وکاتبہ رمیم فی التراب اہل علم وفضل اور اصحاب زہد و ورع کی ایک کثیر تعداد نے ان نظریات وعقائد کے حامل وعامل کا کتاب وسنت کی روشنی میں حکم اور مقام واضح کیا اور استفتاء اور جواب استفتاء کی صورت میں تحریر لکھ کر 28علماء کرام نے دستخط ثبت فرما کر صاحب حق تک اس کا حق اور صاحب مقام کو اس کے مقام پر پہنچا کر اپنے فریضہ ملی و دینی سے عہدبرآ ہوئے۔ ﴿لیھلک من ھلک عن بینۃ﴾ جزاھم اللہ عنا وعن جمیع المسلمین خیر الجزاء فی الدنیا والاخرۃ۔ جب استفتاء وجواب استفتاء مختلف جرائد واخبارات میںشائع ہوا، اندرون وبیرون ملک مولانا کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آیا تو مولانا کی طرف سے ایک وضاحتی بیان شائع ہوا جس میں ان 28علماء کرام کو مورد الزام ٹھہرایا کہ انھوں نے مولانا پر بہتان باندھا ہے ان کے افکار ونظریات صحابہ کرام کے بارے میں وہ نہیں جو ان کی طرف منسوب کیے گئے ہیں۔ اہل علم کی طرف سے مولانا کے اس وضاحتی بیان کی حقیقت ماہنامہ ترجمان الحدیث فیصل آباد کے جون 2007ء کے شمارہ میں شائع کر دی گئی ہے۔ نیز راقم الحروف نے بھی اس وضاحتی بیان کی حقیقت کو اپنی ایک تحریر کے ذریعے اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ مولانا کے اس وضاحتی بیان کے بعد ان کے لخت جگر نے اپنے والد محترم کی ردائے فکر و نظر پر لگے ہوئے عقیدہ سلف صالحین اور مسلک محدثین کی مخالفت کے انمٹ دھبوں کو دھونے کی ناکام کوشش کرکے حق فرزندی ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ فرزند ارجمند کی طرف سے 4صفحات پر مشتمل ایک مکتوب مولانا ارشادالحق اثری کے نام تحریر کیا گیا اور شہر بھر میں پھیلایا گیا جسے پڑھ کر بے ساختہ زبان پر یہ مقولہ جاری ہوگیا«بڑے میاں سوبڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ۔» واقعی پسرباوفا نے پدر بزرگوار کے گنجینۂ علم وفضل اور خزینۂ فکر ونظر سے وراثۃً وخلافۃً حصہ وافر پایا ہے۔ امید ہے مولانا اپنی وراثت علمی وفکری و اعتقادی کے بصورت پسر خود جعفر محفوظ ہونے پر مطمئن وشاداں ہوں گے۔ لخت جگر کا مکتوب بھی اس پر گواہ ہے۔ «گرو جنہاں دے ٹپنے چیلے جان چھڑپ» ہم مولانا کے جگر گوشہ محمد جعفر کے مکتوب گرامی پرذیل میں تبصرہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ملاحظہ فرمائیں۔ ۔ یہ مکتوب مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کے نام منسوب ہے اوراس کی کاپیاں پورے شہر میں تقسیم کی گئی ہیں۔ پسرمحترم یا اسے مولانا کی طرف منسوب نہ کرتے، اگر کیا تھا تو شہر بھر میں اس کی تشہیرنہ کرتے۔ ایسا کرکے انھوں نے مولانا کی امانت میںخیانت کا ارتکاب کیا ہے۔ 2مکتوب نگار نے اپنے مکتوب میں اہل حدیث علما سے گلہ کیا ہے کہ وہ محرم الحرام میں تذکرہ «اہل بیت و تذکرہ حسین» نہیںکرتے۔ یہ ان کی خام خیالی اور کوتاہ علمی اور الزام تراشی ہے۔ محرم الحرام میں خلافۃ راشدہ کانفرنس منعقدہ منٹگمری بازار میں فضائل اہل بیت کے موضوع پر تقاریر فیصل آباد کی فضاؤں میں گونجتی رہتی ہیں بالخصوص گزشتہ کانفرنس میں ایک تقریر اسی موضوع پر تھی۔ اہل حدیث کا اعتقاد ہے کہ امت میں سب سے زیادہ محبت صحابہ کرام اور اہل بیت سے ہونی چاہیے۔ مکتوب نگار محرم الحرام میں حضرت حسین کی شہادت کے تذکرے پر زور دیتے ہیں۔ ان کی شہادت کا ذکر نہ کرنے والوں کو زبان سکڑ جانے کا طعنہ دیتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ حضرت عمر کی شہادت بھی محرم الحرام میں ہوئی تھی۔ مکتوب نگار محرم الحرام میں حضرت عمر کی شہادت کے تذکرے پر کوئی روشنی نہیںڈالتے۔ کیا یہ بالخصوص عمر ؓدشمنی اور بالعموم صحابہ ؓدشمنی تو نہیں؟ پھر سوال یہ ہے کہ اگر کوئی عالم دین محرم الحرام میں شہادت حسین بیان نہیں کرتا کیا وہ شرعاً مجرم ہے؟ فتویٰ صادر فرمائیں۔ نیز دیگر جام شہادت نوش کرنے والے صحابہ کرام کے تذکرےان کی شہادت کے مہینوں میں نہ کرنا کتاب و سنت کی روشنی میں کیسا ہے؟ بینوا توجروا۔ 9پھر مولانا ارشاد الحق اثری کو مخاطب کرکے کہتے ہیں کہ آپ بھی بیدار ہوں اور نواصب کی خبر لیں۔ دوسری طرف پیراگراف نمبر5 میں مولانا کو ناصبی کہتے ہیں، کہتے ہیں: نواصب نے جو 12اعتراضات کیے ہیں۔۔۔ ان معترضین میں ایک مولانا ارشاد الحق اثری بھی ہیں۔ لہٰذا جب مولانا بھی بقول مکتوب نگار ناصبی ہیں تو ایک ناصبی سے کہنا کہ وہ ان ناصبیوں کی خبر لے چہ معنی دارد؟ صحابہؓ دشمنی یا فکرمحدثین دشمنی یا اہلحدیث دشمنی یا تینوں نے عقل کی آنکھ اور شعور کی بینائی کو خیرہ تو نہیں کر دیا؟ ﴿ لاَ یَجْرِمَنَّکُمْ شَنَاٰنُ قَوْمء عَلٰی اَنْ لَّا تَعْدِلُوْا اِعْدِلُوْا ھُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰی﴾ پیراگراف نمبر5 میں ان علماء کرام کو ناصبی کہا ہے جنھوں نے مولانا محمد اسحاق صاحب کی سی ڈیز سے بارہ اقتباسات جمع کرکے مولانا کو آئینہ دکھایا اور ان علماء پر عبارت کی قطع و برید کا الزام لگایا ہے۔ مولانا نے بھی اپنے وضاحتی بیان میں علماء کرام کو الزام دیا ہے کہ انھوں نے ان اقتباسات کو سیاق و سباق کے بغیر ذکر کیا ہے، جب کہ علماء کرام باپ بیٹے کے ان الزامات کو رد کرتے ہیں اور انھیں کوئی حیثیت نہیں دیتے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ اہل علم اور مولانا اسحاق صاحب مل کر ایک مشترک غیر جانبدار کمیشن مقرر کریں وہ طرفین سے سی ڈیز حاصل کرکے ان کا مطالعہ کرے اور تحریری طور پر فیصلہ صادر فرمائے تاکہ کھرے کھوٹے اور سچے جھوٹے کی پہچان ہو سکے۔ ہماری یہ پیش گوئی ہے کہ مولانا اسحاق صاحب ہمارے اس مشورے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے کیونکہ وہ نہیں چاہیں گے کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو، تاکہ مریدوں اور حاشیہ نشینوں کو سی ڈیز کے اصلی اور نقلی ہونے اور عبارت کے قطع و برید کے چکروں میں مبتلا کرکے مطمئن رکھنے کا مکروہ دھندا جاری رکھا جا سکے۔ مکتوب نگار نے اپنے مکتوب میں جماعت اہل حدیث، علماء اہل حدیث مفتیان و فقیہان اہل حدیث، مدارس وجامعات اہل حدیث، علماء اہل حدیث میں سے مولانا ارشاد الحق اثری اور مولانا حافظ محمد شریف صاحب فاضل مدینہ یونیورسٹی بالخصوص نام لے کر نقد و جرح کے تیر برسائے ہیں اور یہی مکتوب نگار کا اصل مقصد ومدعا ہے۔ حضرت علی، حضرت حسین اور اہل بیت کے نام تو رسماً، تکلفاً اور بروزن بیت ہیں۔ اگر اس مکتوب پر دو لفظی تبصرہ یوں کر دیا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا کہ یہ حب علیؓ نہیں، بغض معاویہؓ ہے۔ اہل حدیث پر طعن و تشنیع اور جرح و تنقید کو شیخ عبدالقادر جیلانی اہل بدعت کی علامت قرار دیتے ہیں۔ فعلامۃ اہل البدعۃ الوقیعۃ فی اھل الاثر۔ مکتوب نگار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد محترم کے دائیں جانب خود صاحب شریعت اور صحابہ کرام، ان کی بائیں جانب چودہ سو سال کے محدث، محقق، فقیہ کھڑے ہیں اور مولانا نے اسی چشمہ خیر سے وضوکیا ہے۔ سوال یہ ہے مولانا محمد اسحاق نے امت محمدیہ میں سے صحابہ و محدثین و محققین اور فقہاء کو اپنے دائیں بائیں کھڑے ہونے کی لیے جگہ دی ہے لیکن اہل بیت کو اپنے قریب نہیں ہونے دیا۔ اگر مولانا کو اہل بیت سے محبت ہوتی تو انھیں بھی اپنے پاس کھڑے کرتے یا یوں کہیے کہ فرزند رشید نے صحابہ، محدثین، محققین اور فقہاء الغرض امت کے ہر برگزیدہ و محترم و مکرم گروہ کا نام لے کر اپنے والد محترم کے دائیں بائیں کھڑا کیا اور اہل بیت کا نام تک نہیں لیا۔ اہل بیت سے محبت اگر اسی چیز کا نام ہے تو نہیں معلوم دشمنی کس کو کہتے ہیں۔ افسوس دعویٰ اہل بیت سے محبت کا، لیکن ان کو امت مرحومہ سے یوں نکال دیا جیسے مکھن سے بال۔ جس سے محبت ہو اس کا نام تو بے ساختہ اور کسی کے نام کی جگہ زبان پر جاری ہو جاتا ہے۔ کسی نے کہا ہے: ع کسی کا نام لوں لب پر تمھارا نام آئے کیا یہ اہل بیت دشمنی کا بقلم خود اور بقرطاس خود اقرار و اظہار نہیں؟ کیا مکتوب نگا رکا مکتوب ان کے ناصبی ہونے پر شاہد عدل اور گواہ ناطق نہیں؟ ع الزام اوروں کو دیتے تھے قصور اپنا نکل آیا مکتوب نگار فرماتے ہیں:«مولانا اسحاق صاحب نے اسی چشمہ خیر سے وضو کیا ہے۔ ہم مولانا کے بیٹے کے حسن ظن کو ٹھیس نہیںپہنچاتے۔ مولانا نے واقعی وضو کیا ہوگا لیکن یہ بات کہے بغیر بھی نہیں رہ سکتے کہ مولانا نے وضو سنت کے مطابق نہیں کیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ وضو میں پاؤں دھونے کی بجائے پاؤں پر مسح کیا ہے۔ نیز وضو سے پہلے غسل بھی ضروری تھا۔ پیراگراف نمبر6میں مولانا ارشاد الحق اثری کو مخاطب کرکے لکھتے ہیں: خبر ملی ہے کہ میرا آپ کی خدمت میں حاضری کا مقصد والد محترم کے افکار ونظریات سے برأت و معذرت تھا۔ میں جن و انس، جمادات و نباتات کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ نہ میں نے معذرت کی ہے اور نہ میرا رویہ معذرت خواہانہ تھا۔۔۔ اس عظیم الشان خطاکی معافی کس طرح مانگ سکتا ہوں جو میرے والد کی زندگی کا اصل حاصل اور شبانہ روز محنت کا ثمر شیریں ہے۔ یعنی دفاع صحابہ و ذکر اہل بیت۔ (ملخصاً) لیکن مکتوب نگار کے والد محترم اپنی زندگی کا اصل حاصل اور شبانہ روز محنت کا ثمر شیریں یہ قرار نہیں دیتے جو بیٹا قرار دیتا ہے بلکہ مولانا فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام کے تقدس کا قابوس ذہن سے اتار پھینکنا چاہیے۔ ان پر طعن و جرح عین ایمان ہے اور یہ میرے خطبوں کا نچوڑ ہے۔ مکتوب نگار بھی صحابہ کرام کے بارے اپنے والد گرامی قدر سے مختلف نہیں۔ اس لیے کہ ایک تو مکتوب ہذا کے خطبہ میں صحابہ کرام کا تذکرہ گوارہ نہیں کیا اور دوسرا پیراگراف نمبر3میں حضرت علی، حضرت حسن، حضرت حسین پر علیہ السلام کا اشارہ « ؑ» لکھا ہے جبکہ اس سے بالائی سطر میں سیدنا ابوبکر، سیدنا فاروق اعظم، سیدنا عثمان اور سیدنا معاویہ پررضی اللہ عنہ کا اشارہ« ؓ» بھی نہیںلکھا۔ مکتوب نگار حافظ ابن تیمیہ کو شیخ الاسلام قرار دیتے ہیں اور ان کی عبارت سے استدلال کرتے ہیں اور ان کے والد محترم کا تبصرہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور شاہ ولی اللہ کے بارے ملاحظہ فرمائیں۔ ارشاد فرماتے ہیں: «اور شاہ ولی اللہ ؓاور ابن تیمیہؒؓنے بہت جھوٹ بولا، جھوٹی روایتیں اکٹھی کرکے کتابوں میں بھردیں اور ذرا خوف خدا نہ آیا۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ کے بارے میں مولانا محمد اسحاق کے تبصرہ سے تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ابن تیمیہ جھوٹا، غیر ثقہ اور غیرمعتبر اور خوف خدا سے عاری شخص تھا (نعوذ باللہ) بیٹا اپنے عالم فاضل اور مفتی باپ کی روش سے انحراف وانصراف کی پالیسی پرگامزن ہے۔ یعنی باپ بیٹا ایک دوسرے سے متعارض ہیں۔ اذا تعارضا تساقطا مکتوب نگار نے جماعت اہل حدیث اور علماء اہل حدیث کے علاوہ مدارس اور جامعات اہل حدیث پر بھی تنقید کے تیر اور الزامات کے نشتر چلائے ہیں۔ مدارس اہلحدیث کو بدنام اور معاشرے میں ان کی حیثیت کو گرانے کی ناکام ومذموم کوشش کی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ اہل حدیث مدارس اور جامعات کی کثیر تعداد ایسا لٹریچر منظر عام پر لا چکے ہیں جس میں جدید محققین نے دل کھول کر یزید کی تعریف و توصیف کی اور اس گناہ کے ساتھ ساتھ سبط الرسول حضرت امام حسین پر سخت نکیر کی ہے۔ مکتوب نگار نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ خانوادہ رسالت اور خصوصاً حضرات حسنین کے فضائل ومناقب، ابواب صحاح ستہ کے پرنور صفحات پر موجود ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کتب صحاح ستہ جو خانوادہ رسالت اور حضرات حسنین کے بابرکتاور سکون بخش تذکروں کو اپنے نورانی صفحات و اوراق میں سموئے ہوئے ہیں، جس اہتمام والتزام سے بصورت دورہ نہیں بلکہ سبقاً سبقاً یکے بعد دیگرے اہل حدیث جامعات و مدارس کے باسعادت وخوش بخت طلبہ و اساتذہ پڑھ پڑھا کر اپنے سینوں کو منور اور اپنے قلوب کو معطر کرتے ہیں۔ چشم فلک نے ان سے زیادہ خوش نصیب اور بامراد طائفہ دیکھا ہی نہیں۔ مولانا اور ان کے برخوردار کی قسمت یاوری ہی نہیں کی کہ وہ ان جنت مثال اور فردوس نظیر مدارس و جامعات کی راہوں اور شاہراہوں کی خاک و غبار میں خود کوخاک رنگ اور غبار آلود کرتے۔ اگر یہ گوہر گراں مایہ ان کے ہاتھ لگ جاتا تو موجودہ قابل صدرحم اور باعث افسوس حالت سے کبھی ہمکنار نہ ہوتے۔ یہ مدارس و جامعات اس شعر کی زندہ تفسیر ہیں قسمت نوع بشر تبدیل ہوتی ہے یہاں ایک مقدس فرض کی تکمیل ہوتی ہے یہاں اہل حدیث مدارس و جامعات کی طرز پر صحاح ستہ پڑھنے پڑھانے کا انتظام واہتمام جب کسی اور مکتب فکر کے مدارس میں ہے ہی نہیں تو پھر خانوادہ رسالت اور حضرات حسنین کے ایمان افروز وروح پرور تذکروں سے معطر صدائیں صرف اور صرف مدارس وجامعات اہلحدیث سے ہی سننے کو مل سکتی ہیں، کہیں اور سے نہیں۔ اس لیے کہ الاناء یترشح بما فیہ معترضین نے مدارس وجامعات اہل حدیث پر اعتراض کر کے پھر صحاح ستہ میں فضائل ومناقب اہل بیت تسلیم کرکے اعتراض کا خود ہی جواب دے دیا ہے۔ ایسی ہی صورت حال کو کسی نے یوں بیان کیا ہے تیرا حسن گرآئینہ بن جائے میرے عشق کا کیا لطف ہو دردگر خود ہی دوا دینے لگے مکتوب نگار کی اپنے مکتوب میں گرم گفتاری بھی توجہ طلب ہے، فرماتے ہیں: «عصر حاضر کی جماعت اہل حدیث (حقیقی معنوںمیں کٹر ناصبی)۔۔» اہل حدیث علما کو مخاطب کرکے لکھتے ہیں: «یہی وہ شریر ہیں جو دفاع صحابہ کی آڑ میں۔۔۔ الخ»۔۔«ہمارا ایسے ظالموں سے کوئی ناطہ نہیں۔» مولانا حافظ محمد شریف صاحب کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:«اب اس مولوی کو شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا یہ پیغام پہنچا دیجیے۔» مولانا حافظ محمد شریف صاحب اسم بامسمی ہیں۔ ایک زمانہ ان کے علم وفضل کا معترف اور ایک دنیا ان کے ورع و تقویٰ کی قائل اور ایک جہاں ان کی امانت علمی و دیانت عملی پر گواہ ہے۔ اگر ان کے بارے میں یہ کہہ دیا جائے تو مبالغہ نہ ہوگا 9دامن نچوڑ دیں فرشتے وضو کریں مولانا ارشاد الحق صاحب اثری کے بارے میں کہتے ہیں: لوگ آپ کی محفل میں مروان بن حکم اور یزید کو بالترتیب رضی اللہ عنہ اور رحمۃ اللہ علیہ جیسے کلمات سے یاد کرتے ہیں مگر آپ ایسے مفسدوں اور شرپسندوں پر کچھ گرفت نہیںکرتے۔ شاید کہ دنیوی راحتوں اور آسائشوں پر کوئی آنچ نہ آجائے اور ان کے ماتھے کی شکنیں ان کے علاوہ عزوجاہ کوٹھیس نہ لگا دیں۔ اگر آپ کے اندر اتنا حوصلہ نہیں کہ ان شریروں۔۔۔۔ الخ معلوم ہوتا ہے کہ مکتوب نگار علماء اہل حدیث، مفتیان وفقیہان اہل حدیث، مدارس و جامعات اہل حدیث اور جماعت اہل حدیث سے خاصے نالاں ودل گرفتہ، دل گیر اور رنجیدہ ہیں (جیسا کہ پہلے بھی گزر چکا ہے) مکتوب کے شروع میں انھوں نے ایک شعر یہ بھی لکھا ہے: وفاکنیم ملامت کسیئم وخوش باسیئم کہ درطریقت باکافری است رنجیدن ہم وفا کرتے ہیں، ملامت پاتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔ ہمارے مذہب میں رنجیدہ وخفا ہونا کفر ہے۔ ہم تو مکتوب نگار کو رنجیدہ ہونے کی وجہ سے کافر نہیں کہتے البتہ وہ خود ہی اس شعر کی روشنی میں اگر اصرار و اقرارکریں تو ان کی اپنی مرضی۔ ﴿ ما یلفظ من قول الا لدیہ رقیب عتید﴾۔ آپ خود اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں ہم جو عرض کریں گے تو شکایت ہوگی مولانا ارشاد الحق اثری صاحب کے بارے میں مکتوب نگار نے اپنے «خوش باطن» سے جن خیالات کا اظہار فرمایا ہے ان کو بھی مدنظر رکھیں اور شروع مکتوب میں مولانا کو جن الفاظ سے یاد کیا گیا ہے ان کو بھی دیکھیں، فرماتے ہیں: «راسخ الاخلاص، والایقان، سند المخلصین» ان الفاظ پر اگر غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ان القاب والفاظ کے ساتھ مولانا کو جس اعزاز و اکرام سے نوازا گیا اور جس خلعت فاخرہ وفاضلہ سے آراستہ و پیراستہ کیا گیا ہے یقینا وہ جو د وسخاصاحبزادے کی طرف سے والد محترم سمیت کبھی کسی اور پر نہیں ہوئی ہوگی۔ کاش! وہ مولانا پر نقد و جرح کے تیر برسانے سے پہلے بقلم خود عطا کردہ ان القابات کو دیکھ لیتے تو اس تضاد فکری اور تلون مزاجی سے بچ جاتے سراسر موم یا سنگ ہو جا جہاں تک مکتوب نگار کی اس سوء ظنی کا تعلق کہ مولانا ارشاد الحق صاحب دنیوی راحتوں اور آسائشوں پر آنچ آنے کے ڈر سے اور کلا عز وجاہ کوٹھیس لگنے کے خوف سے کلمہ ٔحق کہنے اور قول عدل بولنے سے کنارہ کشی کرتے ہیں تو ہماری گزارش اس سلسلے میں یہ ہے کہ: 1یہ مکتوب نگار کی مولانا کے بارے میں بدگمانی و سوظنی ہے جو ناجائز ہے۔ ﴿اِنَ بَعْضَ الظَّنِ اِثْمٌ ﴾ 2مکتوب نگار کایہ چشم دید واقعہ نہیں بلکہ سنی سنائی بات ہے اور سنی سنائی بات کو بغیر تحقیق بیان کرنا بھی کذب بیانی ہے۔ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا: کفی بالمرء کذبا ان یحدث بکل ما سمع۔ مولانا اور ان کے لخت جگر کا یہ عقیدہ ہو توہو کہ شرپسند اور مفسد دنیوی راحتوں اور آسائشوں اور عز وجاہ کے واحد تقسیم کنندگان ہیں۔ مولانا ارشاد الحق صاحب کا یہ عقیدہ ہرگز نہیں۔ اگر مولانا کا عقیدہ یہ ہوتا تو مولانا سرمایہ داروں کو ان کی کار کوٹھی اور بنگلہ دیکھ کر مسائل بتاتے۔ اصحاب عہدہ ومنصب کے شر سے بچنے کے لیے ان کی مرضی کا فتویٰ صادر فرماتے لیکن ایسا کبھی ہوا ہے اور نہ ہوگا۔ ان شاء اللہ۔ ورنہ شہر میں ایسے مفتیوں کی کمی نہیں۔

جلد اول

مولانا محمد اسحاق صاحب فتاویٰ آن لائن والے کی تقاریر اور خطبات جمعہ کی سی ڈیز سے 12نکات پر مشتمل ایسا مواد جمع کیا گیا جو صحابہ کرام کے بارہ میں تھا۔ اسے سلف صالحین کے منہج اور موقف کے خلاف پا کر مولانا اسحاق صاحب کے ساتھ ایک مجلس کا اہتمام کیا گیا تاکہ ان سے اس مواد کے بارے میں وضاحت طلب کی جائے کہ سی ڈیز میں جو کچھ کہا گیا ہے آپ اس کی تائید و تصدیق کرتے ہیں یا نہیں؟ مولانا صاحب سے وضاحت طلب کرنے والے تین جید علماء کرام تھے جن کے علم و فضل اور ورع وتقویٰ کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ان بارہ 12نکات میں جہاں مولانا صاحب کو اختلاف تھا وہاں انھوں نے وضاحتی الفاظ درج کروائے۔ جب بارہ کے بارہ نکات مولانا صاحب کے موقف سے ہم آہنگ ہو گئے تو مولانا صاحب نے ان پر دستخط ثبت فرمائے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس مجلس کا اہتمام جامعہ تعلیمات اسلامیہ فیصل آباد کے رئیس جناب حامد اشرف صاحب نے کیا۔ پھرفیصل آباد کے مفتیان کرام سے فتویٰ طلب کیا گیا کہ جس آدمی کا موقف ان بارہ نکات سے موافقت کرتا ہو اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ چنانچہ مفتیان شرع متین نے اپنا فتویٰ صادر فرما کر دینی و مذہبی اخبارات، رسائل اور جرائد کو ارسال کر دیا۔ جب یہ فتویٰ اخبارات و جرائد کی زینت بنا تو مولانا محمد اسحاق صاحب نے اپنی طرف سے ایک وضاحتی بیان شائع کیا جس کا خلاصہ درج ذیل ہے: (جاری)

ع شکلیں دیکھ کر سودا کرنا کام ان بنجاروں کا بات فتوے کی چل نکلی ہے تو سن لیں مولانا فتوے کے معاملہ میں اتنے محتاط ہیں کہ آن لائن فتوے نہیں دیتے کہ کہیں ایسا نہ ہوکہ جلد بازی اور عجلت میں سوال کا غلط جواب اور استفتاء کا غلط فتویٰ صادر ہو جائے اور لوگوں کو یہ کہنے اور خود کو یہ سننے کا موقع ملے:«سوال گندم جواب چنے۔» یہ مسند فتویٰ ہے بازیچہ اطفال نہیں۔ اس کے آداب سے ایک بہت بڑا اور اہم ادب یہ ہے کہ کمال حزم و احتیاط اور مکمل توجہ و انہماک سے کتاب و سنت سے دلائل ڈھونڈ کر، انھیں کھنگال کر، موافق و مخالف دلائل میں محاکمہ کرکے فتویٰ صادر ہونا چاہیے۔ بسااوقات قدم جلد بازی میں خطرناک جگہ پر جا پڑتا ہے۔ فرمان نبوی ہے: العجلۃ من الشیطان والاناءۃ من اللہ رہی بات دنیوی راحتوں اور آسائشوں، عزوجاہ اور رزق کی تو مولانا کا عقیدہ قرآن کی اس آیت کے مطابق ہے۔ ﴿قل اللھم مالک الملک تؤتی الملک من تشاء و تنزع الملک ممن تشاء و تعزمن تشاء و تذل من تشاء (الآیۃ) وترزق من تشاء بغیر حساب﴾ تبصرہ نگار 6خادم العلم والعلماء عبدالحی انصاری ادارۃ العلوم الاثری فیصل آباد