کتب
مشاجرات صحابہ اور سلف کا موقف
مکمل · 1/42

مشاجرات صحابہ اور سلف کا موقف

مکمل

پیش لفظ

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم وعلی اٰلہِ وصحبہ ومن تبعھم إلی یوم الدین، اما بعد صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم ایک ایسی مقدس و محترم جماعت کا نام ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی پوری امت کے درمیان اللہ تعالیٰ کا مقرر کیا ہوا واسطہ ہیں۔ جس کے بغیر نہ قرآن پاک ہاتھ آ سکتا ہے نہ ہی قرآن کا بیان» جسے ہم سنت و حدیث سے تعبیر کرتے ہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اول وہلہ میں انہیں «خیرامت» اور «امۃ وسط» کے لقب سے نوازا۔ اور آنحضرت ﷺ نے بھی ان کو یہ ڈیوٹی اور ذمہ داری سونپ دی کہ «بلغوا عنی ولوآیۃ» کہ میری طرف سے امت کو پہنچا دو اگرچہ وہ ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔ آیت سے مراد قرآن پاک کی آیت بھی ہے آپ کی حدیث و سنت بھی اگرچہ وہ مختصر جملہ ہی کیوں نہ ہو۔ اور آپ کا معجزہ بھی جو آپ کی نبوت و رسالت کی بین دلیل و برھان ہے، بلکہ حجۃ الوداع کے عظیم اجتماع میں اس جماعت کو مخاطب ہو کر فرمایا «فلیبلغ الشاھد الغائب» کہ حاضرین میری باتیں غائبین تک پہنچا دیں۔ اس کا نتیجہ تھا کہ حضرات صحابہ کرام ؓ نے آپ کی تمام تر تعلیمات کو پوری دنیا میں پھیلایا۔ اور جو ذمہ داری رسول اللہ ﷺ نے ان کے ذمہ لگائی تھی اسے بکمال و تمام پورا کیا۔ ادھر دشمنان دین نے بھی سب سے پہلے صحابہ کرام کو ہی ہدفِ تنقید بنایا۔ انہیں بدنام کرنے اور ان کے مقدس کردار کو داغدار کرنے کے لئے ہر قسم کے حربے اختیار کیے تاکہ امت اور اس کے نبی کے درمیان کا یہ واسطہ کمزور پڑ جائے۔ اور یوں بلا کسی قدو کاوش کے اسلام کا دینی سرمایہ خود بخود زمین بوس ہو جائے۔ آنحضرت ﷺ سے بغض و عناد کے اظہار اوراپنے دل کی بھڑاس نکالنے کے لئے بھی ان دشمنان دین نے صحابہ کرام کو ہی ہدف تنقید بنایا۔ چنانچہ علامہ سیوطیؒ نے علامہ الدینوری کے حوالہ سے لکھا ہے کہ کچھ زندیق جمع ہوئے اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ مسلمانوں کے نبی ﷺ کو برا بھلا کہا جائے مگر ان کے ایک بڑے نے کہا کہ اگر تم نے ایسا کیا تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا۔ پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ نبی ﷺ کے صحابہ کرامؓ کو برا کہو اور ان کی برائیاں بیان کرو۔ کیونکہ کہا جاتا ہے کہ جب کسی پڑوسی کو تکلیف دینا مقصود ہو تو اس کے کتے کو مارو۔ انہی لوگوں نے کہا کہ حضرت علی ؓ کے علاوہ سب صحابہؓ جہنمی ہیں اور یہ بھی کہا کہ حضرت علی ؓ ہی نبی ہیں جبرئیل علیہ السلام سے وحی پہنچانے میں غلطی ہوئی ہے۔ (مفتاح الجنۃ ص 127) معاذ اللہ۔ مدینہ طیبہ کے گورنر عبداللہ بن مصعب فرماتے ہیں کہ خلیفہ مھدی نے مجھ سے پوچھا کہ جو لوگ صحابہ کرامؓ کی تنقیص کرتے ہیں ان کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے! میں نے کہا وہ زندیق ہیں کیونکہ آنحضرت ﷺ کی تنقیص کی تو ان میں ہمت نہ تھی انہوں نے صحابہ کرام کی تنقیص بیان کرنا شروع کر دی۔ وہ یوں، گویا یہ کہتے ہیں کہ محمدا برے لوگوں کے ساتھ رہتا تھا۔ «کان یصحب صحابۃ السوء» (تعجیل المنفعۃص 235) خطیب بغدادی نے یہی واقعہ کچھ تفصیل سے تاریخ بغداد ص 175 ج 10 میں بھی بیان کیا ہے۔ اس تفصیل سے بغض صحابہؓ اور ان کے بارے میں لب کشائی کا پس منظر واضح ہو جاتا ہے، مگر دشمنان اسلام اپنی تمام تر تدبیروں کے باوجود اس میں کامیاب نہ ہو سکے، اور اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ اس واسطہ کی عدالت و صداقت کو داغدار نہ کر سکے محدثین عظام اور فقہاء کرام نے بیک زبان «الصحابۃ کلھم عدول» کا ایسا صور پھونکا کہ اس کے مقابلے میں تمام کوششیں ہیچ ثابت ہوئیں۔ والحمدللہ علی ذلک۔ اوائل میں اسلام دشمنی کے اس محاذ پرابن سبا کی ذریت تھی، رفتہ رفتہ اس میں بدعی و کلامی فرقوں نے بھی حصہ لیا، آخری دور میں مستشرقین اور ان کی معنوی اولاد نے بھی اس میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ادھر علمائے حق نے ہر دور میں اس فتنہ کا تعاقب کیا اور دفاع صحابہؓ کا حق ادا کر دیا۔ جزاھم اللہ احسن الجزاء۔ مگر انتہائی افسوس کی بات تو یہ ہے کہ اپنے آپ کو اہل السنۃ والجماعۃ کہنے والے کئی حضرات نے بھی اپنی تحقیق و ریسرچ کا ایک عنوان اسی کو بنایا جس میں صحابہ کرام ثکے عمل و کردار کو داغدار کرنے کی سعی نامشکور کی گئی، ان کے آپس کے منازعات و مشاجرات کو موضوع سخن بنا کر ان کی شخصیت و اہمیت کو ختم کرنے کی پوری کوشش کی گئی اور بڑے تسلسل اور چابکدستی سے یہ باور کرایاگیا کہ ان کی تمام تر کوششیں دین و اسلام کے لئے ہی نہیں بلکہ خود غرضی اور جاہ پسندی پر بھی مبنی تھیں، وہ آپس میں اسی طرح لڑتے جھگڑتے تھے جس طرح بادشاہت کے طلبگار باہم دست و گریبان ہوتے ہیں۔ (العیاذ باللہ) حالانکہ تمام اہل السنۃ کا اس پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام ؓکے باہمی ان معاملات و اختلافات کا فیصلہ کوئی تاریخی مسئلہ نہیں بلکہ ایمان و عقیدہ کا مسئلہ ہے کہ وہ ان مشاجرات کے باوجود عادل و صادق ہیں اور امت کے ہدی خواں ہیں، تمام سلف کا یہی موقف ہے، کتب عقائد میںتمام ذمہ دار حضرات نے اس مسئلہ کو خوب مبرہن کیا ہے، جس کی ضروری تفصیل ہم اس رسالے میں قارئین کرام کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ ہم نے اس میں مقام صحابہ ؓ، عدالت صحابہؓ اور سب صحابہ ؓکے متعلقات و مباحث پر قصداً بحث نہیں کی اور نہ ہی صحابہ کرام ؓکے بارے میں مجرمانہ کردار ادا کرنے والوں کی شرعی پوزیشن پر بحث کی ہے ورنہ اس کا حجم سہ چند ہو جاتا ہم نے صرف یہ عرض کرنے کی کوشش کی ہے کہ تمام اہل سنت اور سلف امت کے نزدیک مشاجرات صحابہؓ کا حکم کیا ہے تاکہ عامۃ الناس اسے پڑھ کر صحابہ کرام ؓکے بارے میں اپنے عقیدہ کی اصلاح کر سکیں اور ان مباحث کو زیر بحث لانے سے گریز کریں۔ کیونکہ ان واقعات کو دہرانے اور بیان کرنے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے اس سے صحابہ کرام ؓکے بارے میں ایک عام انسان اپنی ناسمجھی کی بنا پر سوءِ ظن کا شکار ہو جاتا ہے اور ان سے وہ عقیدت و محبت کھو بیٹھتا ہے جو ایک مومن صادق سے ان کے بارے میں مطلوب ومقصود ہے۔ آج سے تقریباً 30 سال قبل «عدالت صحابہ» کے عنوان سے ادارۃ العلوم الاثریہ ایک رسالہ شائع کر چکا ہے جس میں اس موضوع پر مختصراً بڑی نفیس بحث ہے مگر افسوس کہ ایک عرصہ سے وہ بھی دستیاب نہیں۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے توفیق بخشی تو ان شاء اللہ اسے بھی دوبارہ حک واضافہ کے ساتھ شائع کر دیا جائے گا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ دفاع صحابہ ؓکی اس حقیر کوشش کو شرف قبولیت سے نوازے اور اس کار خیر میں حصہ لینے والوں اور ادارہ کی دامے درمے سخنے خدمت و اعانت کرنے والوں کی مساعی حسنہ کو قبول فرمائے۔ ارشاد الحق اثری الحمدللہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سید الرسل وخاتم النبیین وعلی الہ و صحبہ اجمعین» ومن تبعھم إلی یوم الدین، امابعد تمام اہل السنّتہ والجماعۃ کا اس پر اتفاق ہے کہ «الصحابۃ کلھم عدول» تمام صحابہ کرامؓ عادل ہیں۔ حضرات انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام کے بعد فضیلت اور علو مرتبت کے اعتبار سے صحابہ کرامؓ ہی کا درجہ و مرتبہ ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے علاوہ» ائمہ دین کو فقیہ» محدث» مجتہد» شیخ الاسلام» شیخ المصلحین» امام العارفین» قدوۃ السالکین» سند الکاملین اور نامعلوم کن کن القاب سے یاد کیا جاتا مگر کسی صحابی کے نام کے ساتھ یہ سابقے اور لاحقے آپ کو کہیں کسی کتاب میں نظر نہیں آئیں گے اس لئے کہ 5چو صد آمد نو دہم پیش ماست «جب سو کہہ دیا تو اب ایک سے ننانوے تک سب کچھ آگیا» بالکل اسی طرح جب « صاحبُ رسولِ اللہ ﷺ» یعنی «صحابی» کہہ دیا تو پھر کسی اور وصف کی حاجت ہی کیا رہ جاتی ہے۔ تمام اوصاف حسنہ سے متصف حضرات مل کر بھی صحابی ص کے درجہ اور مرتبہ کو پہنچ نہیں پاتے۔ رسول اللہ ﷺ نے خبردار فرمایا کہ تم میں سے کسی اعلیٰ ترین فرد کی بڑی سے بڑی نیکی صحابی کی ادنیٰ ترین نیکی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ چنانچہ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «لاتسبوا اصحابی فلو ان احدکم انفق مثل احد ذھباً مابلغ مد احدھم ولانصیفہ» (صحیح بخاری مع فتح الباری ص 21ج 7» مسلم ص 310 ج 2) 6میرے صحابہ کو برا نہ کہو تم میں سے اگر کوئی شخص احد پہاڑ کے برابر سونا بھی خرچ کرے تو ان کے 425 گرام صدقہ کئے ہوئے جو بلکہ اس کے نصف کو بھی نہیں پہنچ سکتے۔ بلکہ حافظ ابن حجرؒ نے امام البرقانی ؒ کے حوالہ سے نقل کیا ہے کہ ایک روایت میں انفق مثل احد ذھباً کل یوم کے الفاظ ہیں کہ اگر کوئی ہر روز احد پہاڑ کے برابر سونا اللہ تعالیٰ کی راہ میںخرچ کرے تب بھی وہ 425 گرام یا اس سے نصف خرچ کرنے کے برابر نہیں ہو سکتا۔ (فتح الباری ص 34ج 7)، صحیح مسلم وغیرہ میں اسی روایت کے سبب بیان کا ذکر ہے کہ حضرت خالد ؓ بن ولید اور حضرت عبدالرحمن ؓ بن عوف کے مابین تلخی پیدا ہوئی تو حضرت خالد ؓ کی زبان سے حضرت عبدالرحمن ؓ کے بارے میں نازیبہ کلمات نکل گئے۔ اس کی خبر آنحضرت ﷺ کو ہوئی تو آپ نے فرمایا میرے صحابہ ؓ کو برا مت کہو۔ قابل غور بات یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓکے مابین فرق مراتب ایک مسلمہ حقیقت ہے فتح مکہ سے پہلے مسلمان ہونے والے اور اس کے بعد مسلمان ہونے والے برابر نہیں، فتح مکہ سے پہلے مسلمان ہونے والے بہرآئینہ افضل ہیں، اسی طرح فتح مکہ سے پہلے مسلمان ہونے حضرت عبدالرحمٰن عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔ ایک بار کسی سخت تکلیف کی بنا پرغشی کا دورہ پڑگیا۔ اہل خانہ نے سمجھا کہ شاید ان کا انتقال ہو گیا ہے۔ تھوڑی دیر بعد انھیں افاقہ ہوا تو انھوں نے اللہ اکبر کہا، گھر والوں نے بھی تعجب سے اللہ اکبر کہا، پھر انھوں نے فرمایا کہ کیا مجھ پر غشی طاری ہو ئی تھی؟ تو اہل خانہ نے کہا جی ہاں، انھوں نے فرمایا کہ غشی کے دوران ایسا ہو اکہ دو شخص میرے پاس آئے اور مجھے کہاچلو اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے تیرے بارے میں فیصلہ لیتے ہیں، چنانچہ ہم چلے تو راستے میں ایک شخص ملا، اس نے کہا کہ اسے کہاں لے جا رہے ہو، ان دونوں نے کہااللہ تعالیٰ سے اس کے بارے میں فیصلہ لینا چاہتے ہیں، تو اس نے کہا واپس لوٹ جاؤ۔ « انہ من الذین کتب اللہ لھم السعادۃ المغفرۃ و ھم فی بطون امھاتھم،، « یہ تو ان لوگوں میں سے ہے جن کے بارے میں سعادت مندی اور مغفرت اللہ تعالیٰ نے اس وقت سے لکھ دی ہے جب وہ شکم مادر میں تھے۔» (حاکم ج3ص 307، المعرفۃ والتاریخ ج 1ص 367، السیر ج 1 ص 89 بسند صحیح) والوںمیں وہ افضل ہیں جو صلح حدیبیہ میں شریک ہوئے۔ پھر ان میں وہ جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے۔ غزوہ بدر والوں میں سے افضل عشرہ مبشرہ ہیں اور ان میں سے خلفائے راشدین افضل ہیں۔ اور خلفائے راشدین میں حضرت ابوبکر صدیق ص سب سے افضل ہیں۔ جس کی تفصیل عقائداور علم کلام کی کتابوں میں بالدلائل موجود ہے مگر یہ تفصیل ہمارا موضوع نہیں۔ ہمیں تو صرف یہ بات عرض کرنی ہے کہ حضرت خالد ؓ جنہیں « سیف من سیوف اللہ» اللہ کی تلوار کا لقب سرکار دوعالم ﷺ کی زبان اقدس سے ملا۔ جب وہ بھی اپنی تمام تر خدمات کے باوصف حضرت عبدالرحمنؓ کے مقام و مرتبہ کو نہیں پہنچ سکے، آنحضرت ﷺ نے انہیں حضرت عبدالرحمن ؓ کے بارے میں سخت سست کہنے سے خبردار فرمایا تو کسی غیر صحابی کا صحابیؓ کو سب وشتم کرنا اور ان کے بارے میں ناگفتنی باتیں کرنا کیونکر روا ہو سکتا ہے؟ اور اسے صحابی کے درجہ و مرتبہ تک کیونکر رسائی حاصل ہو سکتی ہے؟ حضرت عبداللہ بن عمرؓ فرماتے ہیں: «لاتسبوا اصحاب محمد ﷺ فلمقام احدھم ساعۃ یعنیمع رسول اللہ ﷺ خیر من عمل احدکم عمرہ» (ابن ماجہ، فضائل الصحابۃ لاحمد ص 67 ج 1» السنۃ لابن ابی عاصم ص 484ج 2، اصول اہل السنۃ ج 7ص 1249)۔ کہ حضرت محمد ﷺ کے صحابہ کو برا نہ کہو، رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ان کی ایک گھڑی تمہاری زندگی بھر کے اعمال سے بہتر ہے۔ علامہ علی قاریؒ نے شرح فقہ اکبر ص68 میںیہی قول بعینہ حضرت ابن عباس ؓسے بھی نقل کیا ہے۔ اسی طرح حضرت سعیدؒ بن زید بن عمروبن نفیل نے فرمایا: «لمشھد رجل منھم مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یغبرفیہ وجھہ خیرمن عمل احدکم عمرہ ولوعمر عمر نوح» اسی حوالے سے اس سلسلے میں سلف کے مزید اقوال آئندہ اپنے مقام پر آئیں گے۔ «کہ کسی صحابی ؓکا رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مل کر جہاد کرنا جس میں اس کا چہرہ خاک آلود ہو گیا ہو تمہارے زندگی بھر کے اعمال سے افضل ہے اگرچہ عمر نوح بھی دے دی جائے۔» (ابو دئود ص 344ج 4، نسائی وغیرہ) صحابہ ثکے بارے میں ناگوار بات سننا گوارا نہ تھا صحابہ کرامؓ کے بارے میں اگر کوئی ناگوار بات کہتا تو آنحضرت ﷺ پر یہ گراں گزرتا چنانچہ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: لا یبلغنی احد من اصحابی عن احد شیئًا فإنی احب ان اخرج الیکم وانا سلیم الصدر۔» (ترمذی مع التحفہ ص 367ج 4، ابو دائود مع العون ص415 ج 4» احمد ص 396ج1» وغیرہ) «کہ کوئی شخص مجھ سے میرے کسی صحابیؓ کی شکایت نہ کرے۔ میںچاہتا ہوں کہ میں تمہاری طرف نکلوں اور میرا دل صاف ہو» 3سبِ صحابہث کی ممانعت اسی طرح حضرت عبداللہ بن مغفل ص سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ اللہ فی اصحابی لاتتخذوھم غرضاً بعدی فمن احبھم فبحبی احبھم ومن ابغضھم فببغضی ابغضھم ومن آذاھم فقد آذانی (ترمذی ص360ج 4 وحسنہ، صحیح ابن حبان) ان دونوں روایات میں گو کلام ہے مگر صحابہ کرام ؓکو برا کہنے کی ممانعت سے متعلقہ صحیح روایات ان کی مؤید ہیں۔ اور ماٰل سب کا ایک ہی ہے۔ چنانچہ حضرت انس ص سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:۔ «دعوا اصحابی لاتسبوا اصحابی» (البزار) میرے صحابہث سے درگزر کرو، میرے صحابہؓ کو برا مت کہو» علامہ ہیثمی فرماتے ہیں کہ اس حدیث کے سب راوی صحیح بخاری ومسلم کے راوی ہیں، رجالہ رجال الصحیح (مجمع الزوائد ص 21ج 10)۔ اسی طرح حضرت عائشہ ؓ صدیقہ سے بھی مروی ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «لاتسبوا اصحابی لعن اللہ من سب اصحابی» (طبرانی اوسط) میرے صحابہث کو برا نہ کہو اللہ تعالیٰ کی اس پر لعنت ہو جو میرے صحابہؓ کو برا کہتا ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں کہ علی بن سھل کے علاوہ اس کے باقی سب راوی صحیح بخاری کے راوی ہیں اور علی بن سھل بھی ثقہ ہے۔ (مجمع الزوائد ص 21ج 10)۔ حضرت عبداللہ بن عباسؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:۔ «من سب اصحابی فعلیہ لعنۃ اللہ والملائکۃ والناس اجمعین» (طبرانی» صحیح الجامع: 6285» السلسلۃ الصحیحۃ:2340) جو میرے صحابہث کو برا کہتا ہے اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور سب لوگوں کی طرف سے لعنت ہو۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ آنحصرت انے فرمایا:۔ « احفظونی فی اصحابی»(ابن ماجہ ص 172» احمد ص 26ج 1» ابویعلی ص 102 ج 1» الصحیحۃ:431، 1116) لوگو!میری وجہ سے میرے صحابہؓ کا خیال رکھو، ان کی رعایت کرو۔ بعض روایات میں «احسنوإلی اصحابی» کے الفاظ ہیں کہ میرے صحابہؓکے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئو۔ اسی طرح حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا « اذا ذکر اصحابی فامسکوا، واذا ذکر النجوم فامسکوا، واذا ذکر القدر فامسکوا» (طبرانی وغیرہ، الصحیحۃ نمبر34) «کہ جب میرے صحابہؓ کے بارے میں ذکر ہو تو خاموش رہو، جب ستاروں کا ذکر کیا جائے تو خاموش رہو، اور جب تقدیر کا ذکر کیا جائے تو خاموش رہو۔» تقدیر پر ہر مسلمان کا ایمان ہے۔ مگر اس میں بحث و نظر کی ممانعت ہے۔ ستاروں کے احکام اور ان کی تاثیر کے بارے میں بحث و تمحیص منع ہے، اسی طرح صحابہ کرام ؓ کے مابین منازعات و مشاجرات پر بحث و تکرار اور ان کے بارے میں طعن و تشنیع سے بھی آپ ﷺ نے منع فرمایا، حضرت ابن عباس ؓ سے یہی روایت موقوفاً ان الفاظ سے ہے، انھوں نے فرمایا « یا غلام ایاک و سب اصحاب محمدﷺ فان سبھم مفقرۃ۔۔ الخ»» کہ اے برخوردارصحابہ کرام ؓ کو برا کہنے سے اجتناب کرو، کیوں کہ ان کو برا کہنا فقرو مسکینی کا باعث ہے، ستاروں میں غوروفکر کہانت اور تقدیر کی تکذیب زندقت کو دعوت دینا ہے۔ یعنی صحابہ کرامؓ کو برا کہنا اپنے نامۂ اعمال کو برباد کرنا ہے، جو آخرت میں فقرو بے کسی کا باعث ہوگا۔ اعاذنا اللہ منہ۔ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرمایا کرتی تھیں کہ «امروا ان یستغفروا لاصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم فسبوھم» (مسلم ج 2 ص 421) «حکم تو یہ دیا گیا کہ محمد اکے صحابہؓ کے بارے میں استغفار کرو» مگر لوگوں نے انہیں برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔» رب ذوالجلال والا کرام نے مالِ فے اور مالِ غنیمت کے حقداروں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ یہ مہاجرین و انصار کا حق ہے اور ان لوگوں کا بھی حق ہے جو ان کے بعد ہوئے، اور وہ اپنے لیے اور اپنے سے پہلے ایمانداروں کے لیے بخشش کی دعا کرتے ہیں۔ چنانچہ ارشاد ربانی ہے والذین جآء و من بعدھم یقولون ربنا اغفرلنا ولاخواننا الذین سبقونا بالایمان ولاتجعل فی قلوبنا غلاً للّذین آمنوا ربنإنک رء وف رحیم» (الحشر: 10) اور جو ان مہاجرین و انصار کے بعد آئے، جو کہتے ہیں اے ہمارے رب ہمیں اور ہمارے ان سب بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں، اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے لئے کوئی بغض نہ رکھ» اے ہمارے رب بے شک تو بڑا مہربان اور رحیم ہے۔ یہی وہ آیت ہے جس کی طرف ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ نے اشارہ فرمایا کہ حکم تو صحابہؓ کے بارے میں استغفار کا تھا مگر لوگ انہیں گالیاں دینے لگے بلکہ حضرت عبداللہ بن عباسؓ تو فرماتے ہیں۔

مکمل

پیش لفظ (جاری)

«لاتسبوا اصحاب محمد ﷺ فإن اللّٰہ عزوجل امرنا بالاستغفار لھم وھویعلم انھم سیقتلون۔» «کہ صحابہ کرام ؓکو برا مت کہو۔ بے شک اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ جانتے ہوئے کہ وہ عنقریب قتل وقتال میں مبتلا ہوں گے ہمیں ان کے بارے میں استغفار کا حکم فرمایا ہے۔ (فضائل الصحابہ لابن احمد ص 70 ج 1، ص 1152ج 2، اصول اعتقاد ص 12501245ج 7، الشریعہ للاما م الآجری ص 2492ج 5، منھاج السنۃ ص 154ج 1، الصارم المسلول ص 574 وغیرہ) حضرت سیدنا زین العابدین رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ عراق سے ان کے ہاں ایک وفد آیا جنہوں نے حضرت ابوبکر» حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنھم کے بارے میں نازیبا باتیں کہیں تو انہوں نے فرمایا: کیا تم مہاجرین میں سے ہو؟ تو انہوں نے عرض کیا، جی نہیں، پھر حضرت زین ؒالعابدین نے فرمایا: کیا تم انصار میں سے ہو؟ تو انہوں نے عرض کیا، جی نہیں۔ پھر حضرت زین ؒالعابدین نے فرمایا: جب تم ان دونوں میں سے نہیں تو میں گواہی دیتا ہوں تم ان لوگوں میں سے بھی ہر گز نہیں ہو جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: والذین جاء و من بعدھم یقولون ربنا اغفرلنا ولاخوننا الذین سبقونا بالإیمان۔۔۔ الآیۃ «کہ جو لوگ بعد میں آئے کہتے ہیں اے ہماے رب ہم کو اور ہمارے سابق ایمان لانے والے بھائیوں کو بخش دے اور ہمارے دلوں میں مومنوں کے بارے میں کوئی کینہ نہ رکھ۔»تم یہاں سے نکل جائو، اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ وہی معاملہ کرے جس کے تم حقدار ہو۔ یہ واقعہ حلیۃ الاولیاء ص 137ج 3» تفسیر قرطبی ص 31ج 18 کے علاوہ معروف شیعہ مؤرخ علامہ علی بن عیسی اربلی کی کشف الغمہ فی معرفۃ الائمۃ ص 267ج 2 مع ترجمہ المناقب فارسی میں بھی مذکور ہے۔ ان تمام احادیث و آثار سے یہ بات نصف النہار کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں صحابہ کرام ثکے بارے میں استغفار کا حکم دیا ہے اور رسول اللہ ﷺ نے ان کے بارے میں بری اور ناگوار بات کرنے» ان کی مذمت یا ان کو سب دشتم کرنے سے منع فرمایا اور اس کے مرتکبیں کو لعنت کا مستحق قرار دیا۔ صحابہ کرام ثسے درگزر کرنے کا حکم صحیح بخاری و مسلم میں حضرت انسؓ بن مالک سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار صحابہ کرام ثکے بارے میں فرمایا: «فاقبلوا من محسنھم وتجاوزواعن مسیئھم» (بخاری مع الفتح ص 121ج 7، مسلم) کہ ان کے نیک آدمیوں کی نیکیوں اور خوبیوں کا اعتراف کرو اور ان کے خطا کاروں کی خطائوں اور لغزشوں سے صرف نظر کرو۔ صحیح بخاری ہی میں اس کی تفصیل موجود ہے کہ آنحضرت ﷺ اپنی آخری بیماری میں مبتلا تھے۔ کچھ انصار صحابہث ایک جگہ بیٹھے آنحضرت ﷺ کو یاد کرکے رو رہے تھے۔ حضرت ابو بکرؓ اور حضرت عباس ؓ ان کے پاس سے گزرے ان کی کیفیت معلوم کی اور پھر رسول اللہ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر انصار صحابہث کی دل گرفتگی کا ذکر کیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سارا ماجرہ سن کر مسجد میں تشریف لائے سر میں درد کی بنا پر سرمبارک کپڑے سے باندھ رکھا تھا۔ منبر پر تشریف لے گئے۔ «ولم یصعد بعد ذٰلک الیوم» منبر مبارک پر یہ چڑھنا آپ کا آخری بار تھا۔ آپ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی پھر فرمایا: لوگو! میں تمہیں انصار ؓکے بارے میں وصیت کرتا ہوں وہ تو میرے جان و جگر ہیں۔ وہ اپنا حق ادا کر چکے اب ان کا حق (جنت ملنے کا) باقی ہے ان میںجو نیک ہو اس کی قدر کرو اور جو برا ہو اس کے قصور سے درگزر کرو۔ حضرت ابو الدرداء ص سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کے مابین رنجش پیدا ہو گئی تو حضرت ابو بکرؓ نے معذرت کر لی اور حضرت عمر ؓ سے معافی طلب کی، مگر حضرت عمرؓ نے بے نیازی دکھلائی، آنحضرت ﷺ کو جب اس کی اطلاع ہوئی تو آپ نے فرمایا: « فھل انتم تارکوالی صاحبی» کیا تم میری خاطر میرے دوست کو ستانا چھوڑتے ہویا نہیں؟ (بخاری مع الفتح ص 18ج 7 ملخصاً) حضرت خالدؓ اور حضرت عبدالرحمن ؓ بن عوف کے مابین ہونے والی شکر نجی کا ذکر پہلے گزرچکا۔ اسی واقعہ میں مسند احمد اور بزار کے الفاظ ہیں «دعوا لی اصحابی» کہ میری وجہ سے میرے صحابہ سے درگزرکرو۔ (مجمع الزوائد ص 15 ج 10) یہ بھی ملاحظہ فرمائیے کہ بعض صحابہ کرام ثسے بشری تقاضا کے مطابق کچھ کو تاہیاں سرزد ہوئیں مگر اس کا نتیجہ کیا ہوا، فتح مکہ کے موقعہ پر حضرت حاطبؓ بن ابی بلتعہ نے اہل مکہ کو خط لکھ کہ خبردار کر دینا چاہا کہ رسول اللہ ﷺ تمہارے خلاف اقدام کرنے والے ہیں۔ جس کی تفصیل حدیث وتاریخ کی کتابوں میں موجود ہے۔ خلاصہ یہ کہ ان کا خط پکڑا گیا۔ عسکری نقطہِ ء نظر سے حضرت حاطبؓ کا یہ عمل ملت اسلامیہ سے بغاوت کے زمرہ میں آتا تھا۔ غالباً اسی وجہ سے حضرت عمر ؓ فاروق نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ اجازت دیجئے میں اس منافق کا سرقلم کر دوں مگر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ حاطب ؓ بدری صحابی ہے تمہیں علم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر سے فرمایا ہے کہ تم جو چاہو کرو میں نے تمہیں معاف کر دیا ہے۔ حضرت سعد ؓبن ابی وقاص تشریف فرما تھے کہ کچھ لوگوں نے حضرت علیؓ کے متعلق یاوا گوئی شروع کر دی۔ حضرت سعدؓ نے فرمایا « مھلا عن اصحاب رسول اللہ ﷺ فانا اصبنا ذنبا مع رسول اللہ ﷺ فانزل اللہ عزوجل « لو لا کتٰب من اللہ سبق لمسکم فیما اخذتم عذاب عظیم،، وارجو ان تکون رحمۃ من اللہ تعالٰی سبقت لنا» (المطالب العالیہ ص 340ج 4 رسول اللہ ﷺ کے صحابہؓ کے بارے میں یاواگوئی سے باز آجاؤ۔ ہم سے رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں غلطی ہو گئی تھی تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی کہ اگر کوئی اللہ کا نوشتہ پہلے نہ لکھا جا چکا ہوتا تو جو کچھ تم نے لیا اس کی پاداش میں تم کو بڑی سزا دی جاتی اور مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہمارے بارے میں سبقت لے گئی ہے۔ حافظ ابن حجر ؒ نے اسی اثر کے تحت لکھا ہے« ھذا اسناد صحیح و قد اشتمل ھذا المتن علی فوائد جلیلۃ» کہ اس کی سند صحیح ہے۔ اور یہ تین بڑے عظیم فوائد پر مشتمل ہے۔ امام حاکم نے بھی المستدرک (ص 229ج 2) میں اس کو ذکر کیا ہے اور اسے علی شرط شیخین صحیح قرار دیا ہے اور علامہ ذہبیؒ نے بھی تلخیص المستدرک میں ان سے موافقت کی ہے۔ سورہ انفال کی یہ آیت نمبر68 غزوۂ بدر کے پس منظر میں نازل ہوئی جس میں اسیرانِ بدر سے فدیہ لے کر انھیں چھوڑ دیا گیا تھا۔ اللہ ذوالجلال کے ہاں یہ فیصلہ پسندیدہ نہ تھا۔ اسی پس منظر میں یہ آیت نازل ہوئی۔ جس میں پہلے سے لکھے ہوئے فیصلہ سے اہل بدر کے بارے میں مغفرت عامہ مراد ہے۔ اس آیت کی تفسیر میں حضرت سعدؓ کے علاوہ سعید بن جبیرؒ، عطاء ؒ، مجاہدؒ، سفیان ثوریؒ اور اعمشؒ کا بھی یہی قول ہے۔ (ابن کثیرص 360ج4) اسی لیے حضرت سعدؓ نے حضرت علیؓ کے بارے میں طعن و ملامت کرنے والوں کو ٹوکا کہ جب اللہ تعالیٰ صحابہ کرامؓ کے بارے میں بھلائی کا فیصلہ فرما چکے ہیں تو تم ان کے بارے میں یاواگوئی کرکے اپنا نامۂ اعمال سیاہ نہ کرو۔ بعض صحابہ کرام ؓ سے شربِ خمر کا جرم سرزد ہوا، تو بعض سے زنا کا، حد لگی اور وہ اس جرم سے بری الذمہ قرار پائے۔ ان زلات کے باوجود ان کا احترام واجب ہے۔ کسی کو اجازت نہیں کہ وہ ان پر زبان طعن دراز کرے۔ غزوہ احد کے موقع پر جب شدید رن پڑا تو صحابہ کرامث تتر بتر ہو گئے۔ اور بعض میدان چھوڑ کر مدنیہ طیبہ بھاگ نکلے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ان الذین تولوا منکم یوم التقی الجمعان انما استزلھم الشیطان ببعض ما کسبوا ولقد عفا اللہ عنھم ان اللہ غفور حلیم۔ (اٰل عمران: 155) «کہ تم میں سے جو لوگ مقابلے کے دن پیٹھ پھیر گئے تھے ان کی اس لغزش کا سبب یہ تھا کہ ان کی بعض کمزوریوں کی وجہ سے شیطان نے ان کے قدم ڈگمگا دیئے تھے۔ اللہ نے انہیں معاف کر دیا۔ اللہ بڑا درگزر کرنے والا اور بردبار ہے۔» غور فرمائیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے تو اس کوتاہی کے مرتکبین کو معاف فرما دیا مگر جن کے دلوں میں صحابہ کرام ؓ اور بالخصوص حضرت عثمانؓ کے بارے میں سوئے ظن پایا جاتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعلان معافی کے باوجود انھیں معاف کرنے کو تیار نہیں۔ حضرت عثمان ؓ کے خلاف مصر کے رہنے والے پیش پیش تھے۔ صحیح بخاری میں ہے کہ اہل مصر ہی میں سے ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے پوچھا کہ آپ کو معلوم ہے عثمانؓ احد کے روز بھاگ گئے تھے؟ ابن عمرؓ نے فرمایا معلوم ہے۔ اس نے کہا آپ کے علم میں ہے کہ وہ غزوہ بدر میں بھی شریک نہ تھے؟ ابن عمرؓ نے فرمایا ہاں معلوم ہے۔ اس نے کہا آپ جانتے ہیں کہ وہ بیعت رضوان میں بھی شریک نہ تھے؟ ابن عمرؓ نے فرمایاہاں معلوم ہے۔ اس نے اللہ اکبر کہا۔(یعنی اتنی غلطیوں کے باوجود وہ خلیفہ کیسے) حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے فرمایاادھر آؤ، میں تمھیں ان باتوں کی حقیقت بتلاتا ہوں۔ احد کی لڑائی میں بھاگ جانا تو میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہتعالیٰ نے ان کا قصور معاف کر دیا اور انھیں بخش دیا۔ رہا بدرمیں شریک نہ ہونا تواس کا سبب یہ تھا کہ حضرت عثمانؓ کے نکاح میں آنحضرت ﷺ کی صاحب زادی (رقیہؓ) تھیں۔ وہ بیمار تھیں جس کی بنا پر انھیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (تم ان کی خدمت مدا رت میں رہو) تمھیں بدر میں شریک ہونے والے کے برابر اجر وثواب اور مال غنیمت میں برابر کا حصہ ملے گا۔ رہا بیعتِ رضوان میں غائب ہونا (تو اس میں بھی ان کی فضیلت ہے) اگر اہلِ مکہ میں آنحضرت ﷺ کے نزدیک حضرت عثمان ؓ سے زیادہ کوئی عزت والا ہوتا تو اس کو بھیجتے۔ آپ ﷺنے حضرت عثمان ؓ کو ان کی طرف بھیجا۔ حضرت عثمان وہاں گئے ہوئے تھے کہ بیعت رضوان ہوئی۔ اس پر بھی آنحضرت ﷺ نے اپنے سیدھے ہاتھ سے اشارہ فرمایایہ عثمان کا ہاتھ ہے اور اس کو اپنے بائیں ہاتھ پر مارا اور فرمایایہ عثمان کی بیعت ہے۔ پھر ابن عمرؓ نے اس شخص سے کہا یہ تینوں جواب اپنے ساتھ لے جانا۔ (بخاری ج 1ص 523) حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے جو فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں معاف کر دیا تو یہ اسی آیت کی بنا پر فرمایا۔ ان الذین تولوا منکم یوم التقی الجمعان انما استزلھم الشیطان ببعض ما کسبوا ولقد عفا اللہ عنھم ان اللہ غفور حلیم۔ (اٰل عمران: 155) جیسا کہ ابھی ہم ذکر کر آئے ہیں۔ اندازہ کیجیے کہ حضرت عثمان ؓسے عداوت میں کیا کیا باتیں بنائی گئیں اور حقائق کے بالکل برعکس کس قدر غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا گیا۔ حضرت حسنؓ بصری فرماتے ہیں اللہ سبحانہ وتعالیٰ علام الغیوب ہیں، وہ ہر ایک کی پوزیشن کو خوب جانتے ہیں۔ عمل امیر المؤمنین عثمان بن عفان ثنی عشرۃ سنۃ لا ینکرون من امارتہ شیئا، حتی جاء فسقۃ» (التاریخ الصغیر للبخاری ص 34 کہ فساق کی آمد سے پہلے امیر المؤمنین حضرت عثمانؓ کی امارت کے بارہ سال میں تو ان کے کسی عمل پر کس نے انکار واعتراض نہیں کیا اور جن حضرات نے ان کے بعض معاملات پر اعتراض کیا ان کا دفاع حضرت علیؓ نے کیا۔ چنانچہ ماضی قریب میں حضرت عثمان ؓ کے سب سے بڑے ناقد بھی اس حقیقت کا اعترف کیے بغیر نہ رہ سکے کہ حضرت عثمان کے خلاف جتھہ بندی کرنے والے «کسی علاقے کے بھی نمائندہ نہ تھے بلکہ ساز باز سے انھوں نے اپنی ایک پارٹی بنائی تھی۔ جب یہ مدینہ سے باہر پہنچے تو حضرت علیؓ، حضرت طلحہؓ اور حضرت زبیرؓ کو انھوں نے اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی مگر تینوں بزرگوں نے انھیں جھڑک دیا۔ اور حضرت علیؓ نے ان کے ایک ایک الزام کا جواب دے کر حضرت عثمان کی پوزیشن صاف کر دی۔ مدینے کے مہاجرین و انصار بھی، جو دراصل اس وقت مملکت اسلامیہ میں اہل حل و عقد کی حیثیت رکھتے تھے ان کو ہمنوا بننے کے لیے تیار نہ ہوئے مگر یہ لوگ اپنی ضد پر قائم رہے۔،، (خلافت و ملوکیت ص117) ہم یہاں اس مسئلہ کو طول دینا نہیں چاہتے کہ یہ ہمارا موضوع نہیں۔ البتہ اہل ایمان سے اتنی بات کہے بغیر بھی نہیں رہ سکتے کہ آنحضرت ﷺ نے حضرت عثمانؓ کو شہید قراردیا اور اس موضوع کی روایات حدِ تواتر کو پہنچی ہوئی ہیں۔ اگر معترضین کے اعتراضات درست اور وہ حق بجانب تھے تو حضرت عثمان کی شہادت اور ان کے موقف کی تائید وحمایت چہ معنی دارد؟ حضرت مرہ بن کعب سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا۔ آپ نے فتنوں کا ذکر کیا۔ ایک آدمی سر پر کپڑا ڈالے ہوئے گزرا تو آپ نے فرمایا ھذا یومئذ علی الھدی کہ یہ شخص فتنہ کے دنوں میں ہدایت پر ہوگا۔ میں اس شخص کی طرف کھڑا ہوا کہ دیکھوں یہ کون ہے، تو وہ عثمانؓ بن عفان تھے۔ میں نے حضرت عثمانؓ کا چہرہ آنحضرت ﷺ کی طرف کرتے ہوئے عرض کیان کے بارے میں آپ ﷺ یہ فرما رہے ہیں؟ تو آپ نے فرمایاہاں۔ یہ روایت جامع ترمذی مع التحفۃ (ص 322 ج 4) کے علاوہ ابن ماجہ (ص 11)اور مسند امام احمد(ج4 ص 236) میں بھی مروی ہے۔ امام ترمذی نے اسے حسن صحیح قرار دیا۔ علامہ البانی نے فرمایا «ھوکما قال واسنادہ صحیح»یہ ایسے ہی جیسے امام ترمذی نے کہا اس کی سند صحیح ہے۔ (مشکوٰۃ ج 3ص 1715) اور صحیح سنن الترمذی میں بھی اسے ذکر کیا۔ نیز دیکھیے کتاب السنۃ (ج2ص 591) الاحاد والمثانی مصنفہ امام ابن ابی عاصم صحابہ کرام ثکی خوبیوں اور کوتاہیوں کو بھی جانتے ہیں۔ بایں ہمہ جابجا انہیں معاف کر دینے اور اپنی رضاکا پروانہ ان کے ہاتھوں تھما دیا جاتا ہے۔ اعلان عام ہوتا ہے «والسابقون الاولون من المھاجرین والانصار والذین اتبعوھم باحسان رضی اللہ عنھم ورضواعنہ واعدلھم جنّٰت تجری تحتھا الانھار خالدین فیھا ابداً ذٰلک الفوز العظیم» التوبۃ) «اور مہاجرین و انصار میں سے جو سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ 9طبرانی کبیر (ج20ص 316) وغیرہ۔ بلکہ یہی روایت تقریباً انہی الفاظ کے ساتھ حضرت کعب بن عجرہ سے بھی سندِ صحیح سے مروی ہے، جسے امام ابن ماجہ، ابن ابی عاصم وغیرہ نے نقل کیا ہے۔ لہٰذا جب آنحضرت ﷺ نے اپنی زبان وحی سے فتنہ کے دور میں حضرت عثمانؓ کے موقف کی تائید فرما دی اور انھیں حق و ہدایت پر قرار دیا۔ اس کے بعد ان کے بارے میں اب لب کشائی کرنا اور ان پر طعن و تعریض کے نشتر چلانا اپنی عاقبت خراب کرنا نہیں تو اور کیا ہے؟ یہی نہیں بلکہ صحیح ابن حبان (الموارد ص 539، الاحسان ج 9، ص 31) طبرانی (ج 20 ص 316) السنۃ لابن ابی عاصم (ج 2ص 591) میں ایک اور صحیح سند سے حضرت مرہ بن کعب سے مروی ہے، جسے علامہ البانی نے صحیح موارد الظمان (ج 2 ص 347) اور سلسلۃ الصحیحۃ رقم 3118 میں بھی ذکر کیا ہے کہ ہم نبی کریم اکے ہمراہ مدینہ طیبہ کے راستہ پر جا رہے تھے کہ آپ نے فرمایا تم اس فتنہ کے دوران کیا کرو گے جو زمین کے اطراف میں گائے کے سینگوں کی طرح پھیل جائے گا۔ ہم نے عرص کیا اے اللہ کے نبیﷺ ہم اس وقت کیا کریں؟ آپ نے فرمایا «علیکم بھذا واصحابہ» طبرانی کے الفاظ میں « اتبعوا ھذا و اصحابہ» کہ اس شخص اور اس کے ساتھیوں کا ساتھ دینا۔ حضرت مرہ ؓ فرماتے ہیںمیںاس شخص کی طرف ہو لیا۔ وہ حضرت عثمان ؓ تھے۔ میں نے انھیں پکڑا اور ان کا چہرہ نبی کریم اکی طرف کر تے ہوئے عرض کیاے اللہ کے رسولیہ شخص ہیں جن کے بارے میں آپ نے فرمایا ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں، یہی شخص ہے۔ گویا فتنہ کے دور میں آنحضرت ﷺ نے نہ صرف یہ کہ حضرت عثمان کو حق بجانب قرار دیا بلکہ ان کا ہمنوا بننے اور ان کی تابع داری کا بھی حکم دیا۔ اب یہ فیصلہ تو ہر مسلمان کے دین و ایمان کا ہے وہ حضرت عثمانؓ کو حق بجانب سمجھتا ہے یا ان کے خلاف اقدام کرنے والوں کی ہمنوائی کرتا ہے۔ احسان کے ساتھ ان کے تابعدار ہوئے اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ سب اس سے راضی ہوئے، اللہ نے ان کے لئے ایسے باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔» صحابہ کرامث کے مابین فرق مراتب کے باوصف اللہ تبارک وتعالیٰ نے صاف طور پر فرما دیا کہ میرا بھلائی کا وعدہ ان سب کے لئے ہے کسی ایک گروہ یا جماعت کے ساتھ نہیں۔ چنانچہ ارشاد ہوتا ہے «لایستوی منکم من انفق من قبل الفتح وقاتل» اولئک اعظم درجۃ من الذین انفقوا من بعد وقاتلوا وکلا وعداللہ الحسنٰی واللہ بما تعملون خبیر (الحدید: 10) «تم میں سے جو فتح کے بعد خرچ اور جہاد کریں گے وہ کبھی ان لوگوں کے برابر نہیں ہوسکتے جنہوں نے فتح سے پہلے خرچ اور جہاد کیا۔ ان کا درجہ بعد میں خرچ اور جہاد کرنے والوں سے بڑھ کر ہے اگرچہ اللہ نے دونوں ہی سے اچھے وعدے فرمائے ہیں۔ جو کچھ تم کرتے ہو، اللہ اس سے باخبر ہے» اسی طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ إن الذین سبقت لھم منا الحسنٰی اولئک عنھا مبعدون (الانبیاء101) انہی آیات سے حافظ ابن حزم نے یہ استدلال کیا ہے کہ سب صحابہث قطعی طور پر جنتی ہیں۔ کلھم من اھل الجنۃ قطعاً (الاصابہ ص 7ج 1) امام بیہقی نے بھی «الاعتقاد والہدایۃ الی سبیل الرشاد علی مذہب السلف واصحاب الحدیث» میں یہی کہا کہ صحابہ کرامؓ جنتی اورمغفور ہیں۔ ہم یہ قطعاً نہیں کہتے کہ صحابہ کرامث معصوم ہیں ان سے گناہ کا صدور ہو ہی نہیں سکتا، مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ وہ امت کے تمام افراد سے سب سے زیادہ عادل» صادق القول اور راست باز تھے اگر ان سے غلطیاں یا گناہ ہوئے تو اس کے مقابلے میں ان سے ایسے اعمال حسنہ پائے گئے جو ان کے گناہوں کا کفارہ بن گئے اور ان کی حسنات کا پلہ ان کی تقصیرات سے بہرنوع بھاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے بارے میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے متعدد مقامات پر اپنی رضامندی کا اظہار فرمایا اور ان کے ایمان و اخلاص کی تعریف کی، ان کو معیار ایمان قرار دیا ان کے ایمان میں شک کرنے والوں کو منافق ٹھہرایا۔ ان کو ذلیل سمجھنے والوں کو ذلیل و رسوا قرار دیا۔ دنیا و آخرت میں کامیابی وکامرانی کامژدہ جانفزا سنایا اور یہ بھی کہ

مکمل

پیش لفظ (جاری)

ولکن اللہ حبب إلیکم الإیمان وزینہ فی قلوبکم وکرہ إلیکم الکفر و الفسوق العصیان اولئک ھم الراشدون» (الحجرات: 8) «لیکن اللہ نے تم کو ایمان کی محبت دی اور اس کو تمہارے دلوں میں مزین کر دیا اور کفر و فسق اور عصیان سے تم کو نفرت دی، یہی ہیں جو راہ ہدایت پر ہیں»۔ 9ایمان کا دلوں میں گھر کر لینے کے اعلان کے ساتھ ساتھ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے دلوں میں کفر» نافرمانی» اور فسق و فجور کے بارے میں نفرت پیدا کر دی ہے، غور کیجئے کہ یہ آیت جس سیاق و سباق اور پس منظر میں نازل ہوئی اس کا تعلق ولیدؓ بن عقبہ سے ہے جنہیں رسول اللہ ﷺ نے بنی المصطلق سے زکاۃ وصول کرنے کے لئے بھیجا اور یہ بات بھی مورخین کے ہاں طے شدہ ہے کہ حضرت ولیدؓ فتح مکہ کے موقعہ پر مسلمان ہوئے تو گویا اس کا ورود فتح مکہ کے بعد ہے اور اس دور میں شرف صحبت سے مشرف ہونے والوں کے بارے میں رب عرش عظیم نے فرمایا ہے کہ کفر اور فسق و فجور کی ان کے دلوں میں نفرت پیدا کر دی گئی ہے۔ حافظ ابن کثیر فرماتے ہیں «فسوق» سے کبیرہ گناہ اور «عصیان» سے تمام گناہ مراد ہیں۔ (تفسیر ابن کثیر ص268 ج4) یعنی صحابہ کرام ؓتمام کبیرہ و صغیرہ گناہوں سے متنفر تھے، اور اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں یہ نفرت پیدا فرما دی تھی، اس واضح اعلان کے بعد اب ان کے بارے میں یہ تاثر قائم کرنا کہ انہوں نے قصداً اور ارادۃً محض دنیوی اغراض کی بنا پر غلطیوں کا ارتکاب کیا۔ اپنی عاقبت برباد کرنے کے مترادف ہے۔ بلاشبہ انسانی تقاضے کے مطابق بعض صحابہ کرام ثسے خطائیں ہوئیں اور وہ آنحضرت ﷺ کے دور مبارک میں بھی ہوئیں۔ اسی طرح آپ کے بعد بھی ہوئیں۔ ان خطائوں کے نتیجہ میں ان کی پریشانی اور بے چینی کا ذکر احادیث کی کتاب الحدود میں دیکھا جا سکتا ہے۔ آنحضرت ﷺ نے حکم الہٰی نافذ کر کے انہیں پاک صاف کر دیا اور فرمایا اس کی توبہ اگر مدینہ کے ستر گناہگار افراد پر تقسیم کر دی جائے تو وہ سب کے لئے کافی ہو جائے۔ یہی معاملہ آپ کے بعد ہونے والے بعض واقعات کے بارے میں سمجھ لیجئے۔ اس ضروری وضاحت سے یہ بات عیاں ہو جاتی ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے صحابہ کرام ثکے لئے معافی کا اعلان عام کر کے انہیں جنتی قرار دیا ہے، آنحضرت ﷺ نے ان سے درگزر کرنے کی تاکید فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ میری وجہ سے میرے صحابہ سے درگزر کرو، اب یہ فیصلہ ہر کسی کے دین و ایمان کا ہے کہ صحابہ کرام ثکی بعض لغزشوں سے «صحابی رسول» ہونے کے ناطے درگزر کرنا ہے یا ان کو برسر منبر و محراب بیان کر کے انہیں تضحیک کا نشانہ بنانا ہے۔ علاوہ ازیں آنحضرت ﷺ نے صحابہ کرام ثکو برا کہنے اور ان کے حق میں نازیبا کلمات کہنے سے منع فرمایا بلکہ انہیں سب (گالی گلوچ) کرنے اور ان پر طعن و تعریض کے نشتر چلانے والوں کو لعنتی قرار دیا اور فرمایا کہ ایسے شخص پر اللہ، اس کے ملائکہ اور اس کے بندوں کی طرف سے لعنت ہو، یہی وجہ ہے کہ علمائے امت نے اس فعل کے مرتکب کو کبیرہ گناہ کا مرتکب ٹھہرایا ہے اور ان کی عزت و ناموس پر حملہ کرنا» ان کی عیب جوئی کرنا یا ان پر طعن و تشنیع کرنا حرام قرار دیا ہے۔ بعض حضرات» صحابہ کرام ثکے مابین ہونے والے مشاجرات و اختلافات کو اور اسی طرح ان کی باہمی آپس کی توتکار کو ہوا دے کر اپنے دل کے روگ کی تسکین چاہتے ہیں۔ ان کی اس ناپاک جسارت کا نتیجہ ہے کہ بعض لوگ صحابہ کرام ثکے بارے میں بالعموم اور حضرت عثمانؓ»، حضرت معاویہؓ» اورحضرت عمروؓ بن عاص کے بارے میں بالخصوص سوئے ظن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان کا ادب و احترام سے نام بھی نہیں لیتے بلکہ ان کا دفاع کرنے والوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ ہم یہاں علمائے سلف کے اقوال سے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ مشاجرات صحابہث اور ان کے باہمی اختلافات کو موضوع سخن بنانا ہی درست نہیں بلکہ اہل سنت کے عقیدہ پر مشتمل کتب میں اس مسئلہ کو بیان کر کے خبردار کر دیا گیا ہے، یہ مسئلہ معمولی نوعیت کا نہیں اہل اسلام کے عقیدہ کا مسئلہ ہے کہ مشاجرات صحابہ ثسے کف لسان کیا جائے۔ یہی سلامتی کا راستہ ہے۔ آیئے اس بارے میں سلف کا موقف معلوم کیجئے۔

مکمل

حضرت عمرؒ بن عبدالعزیز کا فرمان

خلیفہ راشد حضرت عمرؒ بن عبدالعزیز سے جنگ صفین میں شریک ہونے والوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا تلک دماء طھراللہ منھا یدی فلااحب ان اخضب لسانی بھا۔ (الحلیہ ص129114 ج9، جامع بیان العلم ص93 ج2، آداب الشافعی ص314، مناقب الشافعی ص449 ج 1، ابن سعد ص 382 ج 5) «اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان کے خون سے میرے ہاتھوں کو پاک صاف رکھا ہے، میں پسند نہیں کرتا کہ اپنی زبان ان کے بارے میں آلودہ کروں»۔ امام ابوبکر احمد بن محمد الخلال نے ان کا یہ قول بھی نقل کیا ہے کہ جب ان سے صفین اور جنگ جمل کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا امراخرج اللہ یدی منہ لا ادخل لسانی فیہ (السنۃ للخلال ص462) جس معاملے سے اللہ تعالیٰ نے میرے ہاتھوں کو دور رکھا ہے اس کے متعلق میں اپنی زبان کو حصہ دار نہیں بنائوں گا۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒکو اپنی حلیمی طبع کے باوصف حضرت معاویہؓ کے بارے میں کوئی بات سننا گوارا نہ تھی۔ ابراہیم بن میسرۃ فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں دیکھا کہ حضرت عمرؓ نے کسی کو کوڑے لگائے ہوں۔ ہاں ایک شخص نے حضرت معاویہ ؓ کوبرا بھلاکہا تو انھوں نے اسے کوڑے لگائے۔ (البدایہ ص 139ج 8، ابن سعد ص 384 ج 5وغیرہ)

مکمل

امام شافعیؒ کا فرمان

حضرت عمرؒبن عبدالعزیز کا مذکور الصدر قول امام شافعیؒ سے بھی منقول ہے۔ چنانچہ علامہ علی قاریؒ نے امام شافعیؒ سے بھی یہی نقل کیا ہے کہ « تلک دماء طھراللہ ایدینا منھا فلم نلوث السنتنا۔» (شرح فقہ الاکبر ص71) «اللہ تعالیٰ نے ان کے خون سے ہمارے ہاتھوں کو پاک رکھا ہے تو ہم اپنی زبانوں کو اس میں ملوث کیوں کریں۔» اپنے شاگرد رشید امام ربیعؒ سے انہوں نے فرمایا یاربیع لاتخوضن فی اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علی وسلم فإن خصمک النبی صلی اللہ علیہ وسلم غداً۔ 9(سیر اعلام النبلاء ص28 ج 10) اے ربیع رسول اللہ ﷺ کے صحابہ ثکے بارے میں بتکلف بحث و تکرار نہ کرو، کل تمہارے مدمقابل نبی کریم ا ہوں گے۔ نیز انہوں نے فرمایا مااری ان الناس ابتلوا بشتم اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الا لیزیدھم اللہ بذلک ثواباً عند انقطاع عملھم۔ (مناقب الشافعی ص441 ج 1» اصول الاعتقاد ص1460 ج8) «میرا خیال ہے کہ لوگ صحابہ کرام ؓکو برا کہنے کے بارے میں اس بنا پر آزمائش میں مبتلا ہوئے ہیں کہ صحابہ کرام ثکے عمل ختم ہونے کے بعد ان کے نامہ اعمال میں اللہ تعالیٰ ثواب کا اضافہ کرتے رہیں گے۔» بالکل اسی نوعیت کا ایک قول سیدہ عائشہؓ سے بھی منقول ہے چنانچہ جب انہیں کہا گیا کہ بعض لوگ صحابہ کرامؓ حتی کہ حضرت ابوبکرؓ و عمرؓ کو بھی برا کہتے ہیں تو انہوں نے فرمایا ما تعجبون من ھذا؟ انقطع عنھم العمل فاحب اللہ ان لا یقطع عنھم الاجر۔ اس پر تعجب کیا ہے، ان کے اعمال منقطع ہو گئے اللہ نے چاہا کہ ان کا اجر و ثواب منطقع نہ ہو۔(جمع الفوائد ص249 ج2، جامع الاصول ص 554ج 8) گویا صحابہ کرام ثکو برا کہنے والے ان کا کچھ نہیں بگاڑتے اپنا نامہ اعمال سیاہ کرتے ہیں اور اس سے صحابہ کے اجر و ثواب میں اضافہ ہو رہا ہے۔ امام احمد بن حنبل ؒکے ارشادات امام ابوبکر المروزیؒ فرماتے ہیں کہ امام احمدؒ سے پوچھا گیا کہ آپ حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ کے بارے میں کیا کہتے ہیں تو انہوں نے فرمایا ما اقول فیھإلا الحسنی رحمھم اللہ اجمعین (السنۃ للخلال ص460 مناقب احمد ص164) «میں ان کے بارے اچھی بات کہتا ہوں اللہ تعالیٰ ان سب پر رحمت فرمائے۔» علامہ ابن الجوزیؒ نے امام ابوبکر المروزی ؒسے یہ بھی نقل کیا ہے کہ امام احمدؒ نے صحابہ کرام ثکا ذکر کیا اور فرمایا رحمھم اللہ اجمعین و معاویۃ و عمر و بن العاص و ابوموسی والمغیرۃ کلھم و صفھم اللہ تعالیٰ فی کتابہ فقال سیماھم فی وجوھھم من اثر السجود۔ (مناقب احمد ص164» السنۃ للخلال ص 477) حافظ ابن تیمیہؒ نے منہاج السنۃ (ص 153ج 1)اور علامہ ابن ابی العز نے شرح العقیدہ الطحاویہ (ص 530)میں اسے صحیح مسلم کی طرف منسوب کیا ہے۔ مگر تتبع بسیار کے باوجود صحیح مسلم میں یہ اثر نظر نہیں آیا۔ واللہ سبحانہ و تعالیٰ اعلم۔ اللہ تعالیٰ ان سب پر رحمت فرمائے حضرت معاویہؓ» حضرت عمروؓ بن عاص» حضرت ابوموسیٰ ؓ اور حضرت مغیرہؓ بن شعبہ سب پر اللہ کی رحمت ہو۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ان کا وصف بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے «سجدوں کے آثار ان کے چہروں پر نمایا ںہیں»۔ بلکہ علامہ ذہبیؒ نے نقل کیا ہے کہ حضرت عمارؓ بن یاسر کے بارے میں مشہور حدیث تقتلک الفئۃ الباغیۃ کے بارے میں بحث و تکرار کو ہی ناپسند فرماتے تھے ان کے الفاظ ہیں کرہ ان یتکلم فی ھذا باکثر من ھذا۔ (السیر ص421 ج 1) یعنی اس حدیث کو بیان کر کے اس پر مزید بات کرنے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ اس حدیث پر بحث و تکرار اور اس کی تاویل کے حوالے سے جو کچھ کہا گیا اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے یہ کوئی سربستہ راز نہیں، اور نہ ہی یہ ہمارا موضوع ہے امام احمدؒ کے احساسات کا اس بارے اندازہ کیجئے کہ وہ سرے سے اس حوالے سے بحث و تمحیص مناسب نہیں سمجھتے تھے۔ 9عبدالملک بن عبدالحمید المیمونی ؒفرماتے ہیں کہ میں نے امام احمدؒ سے کہا کیا رسول اللہا نے یہ نہیں فرمایا کہ کل صھر و نسب ینقطع إلاصھری و نسبی قیامت کے دن میری قرابت داری اور میرے نسب کے علاوہ ہر ایک کے حسب و نسب کا تعلق منقطع ہو جائے گا؟ تو انہوں نے فرمایا ہاں یہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے، میں نے کہا تو کیا یہ تعلق داری حضرت معاویہؓ کو حاصل ہے؟ تو انہوں نے فرمایا بالکل یہ شرف ان کو حاصل ہے۔(السنۃ للخلال ص432) یہی وجہ ہے کہ احمد بن حمیدؒ ابو طالب نے جب امام احمد ؒسے دریافت کیا کہ کیا حضرت معاویہؓ اور حضرت عبداللہ بن عمر ؓمومنوں کے ماموں ہیں؟ کیونکہ حضرت ابوسفیانؓ کی بیٹی حضرت ام حبیبہؓ رسول اللہ ﷺ کی زوجہ محترمہ ہیں اور مومنوں کی ماں ہیں اور وہ حضرت معاویہؓ کی ہمشیرہ ہیں۔ اسی طرح حضرت حفصہؓ زوجہ نبی ﷺ حضرت عبداللہ بن عمر کی ہمشیرہ ہیں۔ تو امام احمد ؒنے فرمایا ہاں حضرت معاویہؓ اور حضرت عبداللہ بن عمرؓ مومنوں کے ماموں ہیں۔ (السنۃ للخلال ص433) اس سے مقصد دراصل آنحضرت ﷺ کے ساتھ ان کے تعلق و تقرب کا اظہار ہے، ازواج مطہرات رضوان اللہ علیھن حرمت و تکریم کی بنا پر مومنوں کی مائیں ہیں۔ جیسا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں فرمایا وازواجہ امھاتھمکہ نبی کی بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں، (الاحزاب)، مگر ماں ہونے کے ناطے تمام احکام نسب ان کے لئے ثابت نہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی بہنوں سے نکاح جائز ہے۔ تفصیل کے لئے ملاحظہ فرمائیں (منہاج السنہ ص199 ج2)۔ حضرت معاویہؓ کا مومنوں کے خالو ہونے کا یہ تاثر خود ان کے عہد میں بھی موجود تھا، چنانچہ حافظ ابن کثیرؒ نے لکھا ہے کہ جنگ صفین میں جو قیدی حضرت علیؓ کے ہاتھ آئے انہوں نے وہاں سے واپسی پر انہیں چھوڑ دیا۔ حضرت معاویہؓ کے پاس بھی قیدی تھے وہ پہلے سمجھتے تھے کہ حضرت علیؓ نے میری جماعت کے قیدیوں کو قتل کر دیا ہے۔ اس لئے وہ بھی ان کے قیدیوں کو قتل کرنا چاہتے تھے مگر جب انہیں معلوم ہوا کہ حضرت علیؓ نے قیدی چھوڑ دیئے ہیں تو حضرت معاویہؓ نے بھی قیدی چھوڑ دیئے، انہی میں ایک عمروبن اوس ازدی تھے۔ جب حضرت معاویہؓ نے انہیں قتل کرنا چاہا تو اس نے کہا اے میرے خالو مجھ پر احسان کیجئے، حضرت معاویہؓ نے فرمایا میں تمہارا خالو کیسے ہوں؟ اس نے کہا ام المومنین ام حبیبہؓ آنحضرت ﷺ کی زوجہ محترمہ ہیں، اس ناطے وہ ام المومنین ہیں اور میں ان کا بیٹا ہوں اور آپ ان کے بھائی اور میرے خالو ہیں۔ حضرت معاویہؓ نے اس پر تعجب کا اظہار کیا اور اسے چھوڑ دیا۔ (البدایہ ص278 ج7) قاضی ابویعلی ؒنے امیر معاویہؓ کے دفاع میں ایک مستقل رسالہ لکھا ہے جس کا نام ہے «تنزیہ خال المؤمنین معاویۃ بن ابی سفیان من الظلم والفسق فی مطالبۃ بدم امیرالمؤمنین عثمان رضی اللہ عنھما» اندازہ کیجئے اس کتاب کے نام ہی میں انہوں نے حضرت معاویہؓ کو مومنوں کا خالو قرار دیا ہے۔ عمر بن علی بن سمرۃ الجمعدی حضرت معاویہؓ کے ذکر میں لکھتے ہیں ثم ولی خال المؤمنین و کاتب وحی رب العالمین۔۔ الخ 8 (طبقات فقھاء الیمن ص47) امام احمد سے صحیح سند سے منقول ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ آپ کا اس شخص کے بارے میں کیا فرمان ہے جو کہتا ہے کہ میں حضرت معاویہؓ کو نہ کاتب وحی مانتا ہوں اور نہ ہی مومنوں کا خالو تسلیم کرتا ہوں۔ انہوں نے فرمایا یہ قول ردی اور بہت برا ہے لوگوں کو اس سے بچنا چاہیے اور نہ ہی اس کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ ہم لوگوں کو ان سے خبردار کرتے ہیں۔ (السنۃ للخلال ص434) امام احمدؒ سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ حضرت معاویہؓ افضل ہیں یا حضرت عمرؒ بن عبدالعزیز، تو انہوں نے فرمایا معاویۃ افضل لسنا نقیس باصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احداً۔ حضرت معاویہؓ افضل ہیں ہم صحابہ جیسا کسی کو بھی تصور نہیں کرتے۔ (السنۃ للخلال ص435،434، 477) بلکہ امام احمدؒیہ بھی فرماتے ہیں کہ جب دیکھو کوئی کسی صحابیؓ کی تنقیص کرتا ہے اور اس کا ذکر ناروا طریقے سے کرتا ہے تو اس کے اسلام کو مشکوک سمجھو، ان کے الفاظ ہیں اذا رایت احداً یذکر اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بسوء فاتھمہ علی الإسلام۔ (اصول اعتقاد ص1252 ج7، الصارم المسلول) امام ابراہیمؒ الحربی فرماتے ہیں کہ امام احمدؒ سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ میرا خالو حضرت معاویہؒ کی تنقیص کرتا ہے میں اس کے ساتھ مل کر کھانا کھا سکتا ہوں؟ تو انہوں نے فرمایا اس کے ساتھ مل کر مت کھائو۔ (السنۃ للخلال ص448) اسی طرح امام احمدؒ سے کہا گیا کہ یہاں ایک شخص ہے جو حضرت عمر ؒبن عبدالعزیز کو حضرت معاویہؓ سے افضل سمجھتا ہے تو انہوں نے فرمایا لاتجالسہ ولاتواکلہ ولا تشاربہ وإذا مرض فلاتعدہ۔ «نہ اس کے ساتھ بیٹھو نہ اس سے مل کر کھائو پیئو۔ اور جب بیمار پڑ جائے تو اس کی تیمارداری نہ کرو۔» (الذیل علی طبقات الحنابلۃ ص133 ج1 لابن رجب)۔ بلکہ وہ یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ جو حضرت معاویہؓ کو برا کہے اس کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے۔ (المنھج الاحمد ص255 ج1) ان اقوال سے امام احمدؒ کے موقف کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مکمل

امام معافی ؒبن عمران کا فرمان

امام معافی ؒ بن عمران المتوفی 185ھ موصل کے مشہور فقیہ محدث اور عابد و زاہد بزرگ گزرے ہیں۔ امام سفیان ثوری» امام اوزاعی» امام ابن جریج، امام حماد بن سلمہ وغیرہ کے شاگرد اور امام عبداللہ بن مبارک» امام وکیع وغیرہ جیسے اعیان کے استاد ہیں «یاقوۃ العلماء» ان کا لقب تھا اور صحیح بخاری وغیرہ کے راوی ہیں ان سے کسی نے پوچھا حضرت عمر ؒ بن عبدالعزیز اور حضرت معاویہ ؓ کے مابین کیا فرق ہے، راوی کا بیان ہے کہ «فرایتہ غضب غضباً شدیداً وقال لایقاس باصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم احد، معاویۃ رضی اللہ عنہ کاتبہ وصاحبہ وصھرہ وامینہ علی وحی اللہ عزوجل وقال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعوالی اصحابی واصھاری فمن سبھم فعلیہ لعنۃ اللہ والملائکۃ والناس اجمعین» (الشریعۃ ص2467، شرح اصول اعتقاد ص1445ج 8، تاریخ بغداد ص 209 ج 1، البدایۃ ص 139ج 8 وغیرہ) «میں نے انہیں دیکھا کہ وہ یہ سن کر سخت غصہ میں آگئے اور فرمایا محمد رسول اللہ ﷺ کے صحابہؓ کے مقابلے میں کسی کو قیاس نہ کیا جائے۔ معاویہ رضی اللہ عنہ آپ کے کا تب، آپ کے صحابی ص، آپ کے قرابت دار، اور اللہ تعالیٰ کی وحی پر آپ کے امین ہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ میرے صحابہ و قرابتداروں سے درگزر کرو جو ان کو برا کہے گا اللہ تعالیٰ کی، اس کے فرشتوں کی اور سب لوگوں کی اس پر لعنت ہو۔» حضرت بشرؒ حافی فرماتے ہیں کہ امام معافی بن عمران سے پوچھا گیا اورمیں خود یہ بات سن رہا تھا کہ حضرت معاویہ ؓ افضل ہیں یا حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ، انہوں نے فرمایا: کان معاویۃ افضل من ستمائۃ مثل عمر بن عبدالعزیز حضرت معاویہ ؓتو حضرت عمر بن عبدالعزیز ؓجیسے چھ سو بزرگوں سے بھی افضل ہیں۔ کیا حضرت معاویہ ص کاتب وحی تھے؟ حضرت معاویہ ؓ کی آنحضرت ﷺ سے قرابتداری کسی سے مخفی نہیں، وہ رسول اللہ اکے کاتب تھے بلکہ کاتب وحی تھے جیسا کہ امام معافی ؒ نے فرمایا ہے، شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ بھی لکھتے ہیں «کان یکتب الوحی فھوممن ائتمنہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم علی کتابۃ الوحی» کہ وہ کاتب وحی تھے اور وہ ان حضرات میں سے تھے جنہیں نبی کریم انے کتابت وحی میں امین بنایا تھا (منہاج السنۃ ص 11ج 4) نیز ملاحظہ ہو منہاج ص 214ج 2» بلکہ حافظ ابن حزمؒ تو لکھتے ہیں: وکان زید بن ثابت من الزم الناس لذلک ثم تلاہ معاویۃ بعد الفتح فکانا ملازمین للکتابۃ بین یدیہ صلی اللہ علیہ وسلم فی الوحی وغیرذلک، لا عمل لھما غیر ذٰلک۔ (جوامع السیرۃ ص 27) «کہ حضرت زیدؓ بن ثابت سب سے زیادہ کتابت سے متعلق تھے فتح مکہ کے بعد حضرت معاویہ ؓ بھی یہ ڈیوٹی سرانجام دیتے تھے، یہ دونوں حضرات آنحضرت ﷺ کے سامنے ہمیشہ کتابت وحی وغیرہ کے لئے مستعد رہتے، اس کے علاوہ ان کی اور کوئی ذمہ داری نہ تھی» علامہ نووی ؒ نے بھی لکھا ہے کہ « کان اکثرھم کتابۃ زید بن ثابت و معاویۃ» کہ اکثر طور پر لکھنے کا کام حصرت زید ؓ اور حضرت معاویہؓ کرتے۔ (تہذیب الاسماء ص 29ج 1)۔ یہی بات علامہ ابن الجوزی ؒ نے تلقیح فھوم اھل العصر ص 37 اور المدھش ص43 میں کہی ہے اور یہی کچھ قاضی عیاض ؒ نے الشفاء میں اور علامہ الخفاجی نے اس کی شرح نسیم الریاض( ص 430 ج 3)» حافظ ابن کثیر ؒ نے بتکرار البدایہ (ج 8ص 21» 117» 119»122)، علامہ ذہبی ؒ نے تاریخ الاسلام (ص 309 ج2)» السیر (ج 3ص 123)» علامہ الفاسی ؒ نے العقد الثمین( ص 91ج 6)» علامہ ابن العماد نے شذرات الذھب (ص 65ج 1)» علامہ عمر بن علی بن سمرۃ نے طبقات فقہاء الیمن (ص 47)» علامہ ابن قدامہ نے لمعۃ الاعتقاد (ص 79مترجم)» علامہ ابن حجر ہیتمی نے تطہیر الجنان (ص 10) صاحب مشکاۃ علامہ ابو عبداللہ محمد ؒ بن عبداللہ الخطیب نے اکمال میں کہا ہے کہ وہ کاتب وحی تھے۔ البتہ ابو الحسن علی ؒ بن محمد المدائنی المتوفی 224ھ نے کہا ہے کہ حصرت معاویہؓ صرف مکتوبات نبوی کے کاتب تھے انہی کے قول کی بنیاد پر بعض متاخرین نے لکھا ہے کہ وہ کاتب وحی نہ تھے۔ مگر امام معافی ؒ بن عمران کے مقابلے میں جو ابو الحسن المدائنی سے اقدم ہیں اور زیادہ ثقہ بھی ہیں کی بات کو رد کر دینا بلاجواز ہے۔ اما م احمد ؒ سے بسند صحیح منقول ہے کہ ان سے دریافت کیا گیا کہ «ماتقول رحمک اللہ فیمن قال لااقول ان معاویۃ کاتب الوحی» اس کے بارے میں آپ کا کیا ارشاد ہے کہ جو کہتا ہے کہ میں حضرت معاویہؓ کو کاتب وحی تسلیم نہیں کرتا۔ تو انہوں نے فرمایا «ھذا قول سوء ردی ء یجانبون ھؤلاء القوم ولایجالسون ونبین امرھم للناس»کہ برا، ردی قول ہے لوگوں کو ان سے اجتناب کرنا چاہیے نہ ہی ان کے پاس بیٹھنا چاہیے ہم لوگوں کو ان کے بارے میں خبردار کریں گے۔ (السنۃ للخلال ص 434) جس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ حضرت معاویہؓ کا کاتب ہونا تو قطعاً مختلف فیہ نہیں بعض شیعہ مؤرخین نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے اور اکثر مؤرخین اور اہل علم نے کہا ہے کہ وہ کاتب وحی بھی تھے بلکہ اس بارے جس قدر اختصاص حضرت زید ؓ کو حاصل تھا حضرت معاویہؓ بھی اس میں ان کے ہمنوا تھے جیسا کہ حافظ ابن حزم ؒنے کہا ہے۔ امام العوام ؒ بن حوشب کا فیصلہ امام العوام ؒ بن حوشب المتوفی 148ھ کا شمار اتباع التابعین میں ہوتاہے۔ امام شعبہؒ امام یزید بن ہارون اورھیثمؒ جیسے اعیان کے وہ استاد تھے اور ثقہ محدثین میں ان کا شمار ہوتا تھا۔ شھاب بن خراش ؒفرماتے ہیں کہ امام العوام ؒ فرمایا کرتے تھے۔ «اذکروا محاسن اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تاتلف علیھم القلوب ولاتذکروا ماشجربینھم فتحرشوا الناس علیھم» (السنۃ للخلال ص 513، الشریعۃ للآجری ص 2493ج 5) «حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے صحابہث کے محاسن ذکر کرو حتیٰ کہ دلوں میں ان کی محبت پیدا ہو جائے اور ان کے باہمی مشاجرات کو بیان مت کرو ورنہ لوگ ان کے خلاف برانگیختہ ہو جائیں گے۔» بلکہ شھاب بن خراش فرماتے ہیں کہ «ادرکت من ادرکت من صدرۃ ھذہ الامۃ یقولون» کہ اس امت کے جن بڑے بڑے صدر نشینوں سے میں ملا ہوں وہ سبھی فرمایا کرتے تھے کہ صحابہ کرام ثکے محاسن بیان کرو۔ ان کے آپس کے اختلافات کو بیان نہ کرو۔ کیونکہ اس سے لوگ ان کے خلاف برانگیختہ ہوجائیں گے۔ (السیر ص 285ج 8، تہذیب الکمال للمزی ج 8 ص 402) وغیرہ۔

مکمل

امام عبداللہ بن مبارکؒ کا فرمان

مشہور محدث» فقیہ» مجاہد اور زاہد امام عبداللہ ؒ بن مبارک اس سلسلے میں کس قدرمحتاط تھے، اس کا اندازہ ان کے حسب ذیل قول سے لگایا جا سکتا ہے، فرماتے ہیں: «السیف الذی وقع بین الصحابۃ فتنۃ ولا اقول لاحدمنھم مفتون»۔(السیر ص 405 ج 8) «کہ صحابہؓ کے مابین چلنے والی تلوار فتنہ تھی مگر میں ان میں سے کسی کے بارے میں یہ نہیں کہتا کہ وہ فتنہ میںمبتلا ہوگئے تھے۔»اندازہ کیجئے کجا سلف کا یہ احتیاط اور کجا ان کے بارے میں وہ جسارتیں جو اس سلسلے میں روا رکھی جاتی ہیں۔ امام عبداللہ بن مبارک سے پوچھا گیا کہ حضرت معاویہ ؓ اور حضرت عمرؒ بن عبدالعزیز میں سے کون افضل ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: واللہ إن الغبار الذی دخل فی انف فرس معاویۃ مع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم افضل من عمر بالف مرۃ» صلی معاویۃ خلف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمع اللہ لمن حمدہ فقال معاویۃ رضی اللہ عنہ ربنا لک الحمد» فمابعد ھذا الشرف الاعظم» (تطھیر الجنان ص 10»11» الصوائق المحرقہ ص 213» البدایۃ ص 139ج 8» منھاج السنۃ ص 183ج 3» الشریعۃ ص 2466ج 5) «اللہ کی قسم رسول اللہ ﷺ کی معیت میں معاویہ ؓ کے گھوڑے کی ناک کی غبار عمرؒ بن عبدالعزیز سے ہزار بار افضل ہے۔ حضرت معاویہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نمازیں پڑھیں۔ آپ نے سمع اللہ لمن حمدہ فرمایا تو معاویہؓ نے ربنالک الحمد کہا، اس کے بعد اور بڑا فضل و شرف کیا ہوگا۔»

مکمل

7امام حمادؒ بن اسامہ کا قول

6امام حمادؒ بن اسامہ بن زید المتوفی 201ھ کا شمار کبار محدثین میں ہوتا ہے، امام شافعیؒ» امام احمد ؒ» امام یحییٰ ؒ» امام اسحاق ؒ بن راھویہ» امام ابن ابی شیبہ جیسے اعیان کے وہ استاد تھے۔ ان سے کسی نے دریافت کیا کہ حضرت معاویہؓ افضل ہیں یا حضرت عمرؓبن عبدالعزیز، تو انہوں نے فرمایا: «اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لایقاس بھم احد» (الشریعۃ ص 2465ج 5، السنہ ص 435، جامع بیان العلم ص 185ج 2) «صحابہ کرام ثکے ساتھ کسی کا تصورنہیں کیا جا سکتا۔» سلف کے ان ارشادات سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ وہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مقابلہ میں کسی بڑے سے بڑے تابعی کی بھی کوئی حیثیت نہیں سمجھتے تھے۔ صحابہ کرام ثکے مابین ہونے والے اختلافات کے باوجود وہ سب کا احترام کرتے ہیں اور کسی پر طعن و ملامت نہیں کرتے۔

مکمل

امام ابن بطہ کا فرمان

امام ابو عبداللہؒ عبیداللہ بن محمد ابن بطۃ العکبری المتوفی 387ھ صحابہ کرام ثکے بارے میں سلف کے اسی موقف کی وضاحت بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں: ومن بعد ذلک نکف عما شجربین اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقد شھدوالمشاھد معہ وسبقوا الناس بالفضل فقد غفراللہ لھم وامرک بالاستغفار لھم والتقرب الیہ بمحبتھم وفرض ذلک علی لسان نبیہ وھویعلم ماسیکون منھم وانھم سیقتتلون وانمافضلواعلی سائر الخلق لان الخطا والعمد قد وضع عنھم وکل ماشجربینھم مغفور لھم ولاینظر فی کتاب صفین والجمل وواقعۃ الدار وسائر المنازعات التی جرت بینھم ولاتکتبہ لنفسک ولا لغیرک ولاتروہ عن احد ولاتقراہ علی غیرک ولا تسمعہ ممن یرویہ فعلی ذلک اتفق سادات علماء ھذہ الامۃ من النھی عماوصفناہ عنھم حماد بن زید و یونس بن عبید وسفیان الثوری وسفیان بن عیینۃ وعبداللہ بن ادریس ومالک بن انس وابن ابی ذئب وابن المنکدر وابن المبارک وشعیب بن حرب وابو اسحاق الفزاری ویوسف بن اسباط واحمد بن حنبل وبشر بن الحارث وعبدالوہاب الوراق کل ھولاء قد راوا النھی عنھا والنظر فیھا والاستماع الیھا و حذروا من طلبھا والاھتمام بجمعھا» (کتاب الشرح والإبانۃ ص 268»269) اس کے بعد صحابہ کرام ثکے مابین مشاجرات سے ہم خاموشی اختیار کرتے ہیں، وہ نبی کریم اکے ہمراہ جہاد میں شریک ہوئے اور باقی لوگوں سے فضل و شرف میں سبقت لے گئے، اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دیا» ان کے بارے میں استغفار کا حکم دیا، ان سے محبت کرنا اپنے تقرب کا ذریعہ قرار دیا۔ اور یہ سب اپنے نبی کی زبان سے فرض ٹھہرایا، حالانکہ اللہ تعالیٰ جو کچھ ان سے ہونے والا تھا اسے جانتے تھے اور یہ بھی اللہ تعالیٰ کو علم تھا کہ وہ باہم لڑائی جھگڑوں میں مبتلا ہوں گے۔ صحابہ کرامث کو باقی سب لوگوں پر اس بنا پر فضیلت دی گئی ہے کہ قصداً وارادۃً ان سے غلطی کا صدور نہیں ہوتا اور جو ان کے مابین اختلافات تھے ان کو معاف کر دیا گیا۔ ان کے مابین جو اختلافات جنگ صفین» جنگ جمل اور حضرت عثمان ؓ کے گھر کا محاصرہ کرنے اور اسی نوعیت کے دیگر نزاعات تھے ان کی طرف نظر التفاف نہ کی جائے، نہ ان واقعات کو اپنے لئے یا کسی دوسرے کے لئے لکھا جائے نہ کسی سے یہ نقل کیا جائے اور نہ کسی کے سامنے انہیں بیان کیا جائے اور نہ کسی بیان کرنے والے سے یہ سنیں جائیں۔ اسی موقف پر اس امت کے سادات علمائے کرام کا اتفاق ہے۔ انہی میں حسب ذیل حضرات ہیں۔ امام حماد بن زید» یونس بن عبید» سفیان ثوری» سفیان بن عیینۃ» عبداللہ بن ادریس» مالک بن انس» ابن ابی ذئب» محمد بن المنکدر» عبداللہ بن مبارک» شعیب بن حرب» ابو اسحاق الفزاری» یوسف بن اسباط» احمد بن حنبل» بشر بن الحارث» عبدالوہاب الوراق رحمھم اللہ، یہ تمام حضرات مشاجرات صحابہ ثکو بیان کرنے، ان پر بحث و مناظرہ کرنے» ان کو سننے» ان واقعات کو تلاش کرنے اور ان کو جمع کرنے سے منع کرتے تھے۔» امام ابن بطہ ؒ کے اس تفصیلی بیان سے مشاجرات صحابہث کے بارے میں سلف امت کے موقف کو سمجھا جا سکتا ہے۔ ایمان کی صحت و سلامتی کا بھی یہی تقاضا ہے اور صحابہ کرام کے مقام و مرتبہ کے بھی یہی لائق ہے کہ ان کے مابین پیدا ہونے والے نزاعات و اختلافات سے صرف نظر کی جائے۔ اور بلاامتیاز سب کے بارے میں بخشش و مغفرت کی دعا کی جائے۔ ربنا اغفرلنا ولإخواننا الذین سبقونا بالإیمان۔ الآیۃ۔ سلف کے اسی موقف کی بنا پر «عقیدہ» اور «السنۃ» کے موضوع پر لکھی گئی کتابوں میں باقاعدہ اسی فکر و منھج کو اہل السنۃ کے عقائد میں شمار کیا گیا ہے۔ امام الحسنؒ بن علی البربھاری کے فرمودات چنانچہ امام ابو محمد الحسن بن علی بن خلف البربھاری المتوفی 329ھ «شرح السنۃ» میں لکھتے ہیں:۔ خیرھذہ الامۃ بعد وفاۃ نبیھا ابوبکروعمر وعثمان ھکذا روی لناعن ابن عمر قال کنا نقول ورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بین اظھرنا ان خیر الناس بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر وعمروعثمان ویسمع النبی صلی اللہ علیہ وسلم بذلک فلا ینکرہ» ثم افضل بعدھولاء علی وطلحۃ و الزبیر وسعد بن ابی وقاص وسعید بن زید وعبدالرحمن بن عوف وابوعبیدہ بن الجراح کلھم یصلح للخلافۃ، ثم افضل الناس بعد ھؤلاء اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم القرن الاول الذی بعث فیھم المھاجرون الاولون والانصار و ھم من صلی القبلتین» ثم افضل الناس بعد ھؤلاء من صحب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوماً اوشھراً اوسنۃ اواقل من ذٰلک او اکثر ترحم علیہ وتذکرفضلہ وتکف عن زلتہ» ولانذکر احداً منھم الا بخیر لقول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذا ذکر اصحابی فامسکوا» وقال سفیان بن عیینۃ من نطق فی اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بکلمۃ فھو صاحب ھوی» (شرح السنۃ ص 74،75) «نبی کریم اکے بعد اس امت میں سب سے بہتر حضرت ابوبکر» حضرت عمرؓ» حضرت عثمانؓ ہیں۔ حضرت عبداللہ ؓ بن عمر سے اسی طرح مروی ہے۔ فرماتے ہیں کہ ہم آنحضرت ﷺ کی موجودگی میں کہا کرتے تھے کہ رسول اللہا کے بعد سب سے افضل ابوبکر ؓ، عمرؓ، عثمان ؓ ہیں آپ ہماری یہ بات سنتے ہوتے مگر کوئی انکار نہ فرماتے تھے۔ پھران کے بعد سب سے افضل علی ؓ، طلحہؓ، زبیر ؓ، سعد ؓبن ابی وقاص، سعید ؓ بن زید، عبدالرحمنؓ ؓبن عوف، ابوعبیدہؓ بن الجراح ہیں۔ اور یہ سب خلافت کے اہل تھے۔ پھر ان کے بعد وہ صحابہؓ افضل ہیں جو قرن اول میں تھے جن میں اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو مبعوث فرمایا اور وہ مہاجرین اولین اور انصار ہیں جنہوں نے قبلتین (بیت المقدس اور بیت اللہ) کی طرف منہ کرکے نمازیں پڑھیں۔ پھر ان کے بعد وہ صحابہث افضل ہیں جو ایک سال یا ایک ماہ یا ایک دن یا اس سے کم و بیش آنحضرت ﷺ کی صحبت میں رہے۔ ان سب پر رحم و کرم کی دعا کرو، ان کے فضل و مرتبہ کو بیان کرو اور ان کی کمزوری سے خاموشی اختیار کرو، اور کسی بھی صحابی ص کے بارے میں سوائے کلمہ خیر کے اور کچھ نہ کہو، کیونکہ رسول اللہ انے فرمایا ہے جب میرے صحابہث کا ذکر آئے تورک جائو۔ (الصحیحہ: 34) اور سفیان بن عیینہ فرماتے ہیں کہ جو صحابہ ثکے بارے میں ایک حرف زبان درازی کرتا ہے وہ بدعتی ہے۔» قاضی ابوالحسین محمدؒ بن ابی یعلی نے طبقات الحنابلہ میں امام البربھاری ؒکے ترجمہ میں اسی «شرح السنۃ» کے اقتباسات دیئے ہیں۔ چنانچہ طبقات الحنابلہ ص 21ج 2 میں بھی یہ عبارت دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کتاب کے مختلف مقامات پر اسی مسئلہ کو امام البربھاری ؒنے بیان کیا ہے چنانچہ ایک جگہ لکھتے ہیں۔ «والکف عن حرب علی ومعاویۃ وعائشۃ و طلحۃ و الزبیر رحمھم اللہ اجمعین ومن کان معھم لاتخاصم فیھم وکل امرھم الی اللہ» الخ (شرح السنۃ ص 109» طبقات الحنابلۃ ص 34 ج 2) حضرت علیؓ، معاویہؓ، عائشۃؓ، طلحہؓ اور الزبیرؓ ان سب پر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہو۔ ان کی باہم لڑائی کے بارے میں خاموشی اختیار کرو۔ ان کے بارے جھگڑا نہ کرو۔ اور ان کے معاملے کواللہ تعالیٰ کے سپرد کر دو۔» اسی طرح انہوں نے شرح السنۃ ص 112» طبقات ص 35»36ج 2 میں کہا ہے کہ جو صحابہ کرام پر طعن کرتا ہے وہ بدعتی ہے۔ صحابہ کرام ثکی کسی کمزوری کو بیان نہ کرو اور نہ ہی کسی سے ان کے حق میں کوئی ایسی بات سنو، کیونکہ ایسی باتیں سننے سے دل سلامت نہیں رہتا۔ (ملخصاً) اسی سلسلے میں ان کے جذبات کا اندازہ کیجئے، لکھتے ہیں: «واعلم انہ من تناول احداً من اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فاعلم انہ اراد محمداً صلی اللہ علیہ وسلم وقد آذاہ فی قبرہ» (شرح السنۃ ص 120» طبقات الحنابلۃ ص 37ج 2) «خوب جان لو کہ جو کسی ایک صحابی کی تنقیص کرتا ہے تو سمجھ لو وہ دراصل رسول اللہ ﷺ کی تنقیص کا ارادہ کرتا ہے اور آپ کو آپ کی قبر مبارک میںتکلیف پہنچاتا ہے۔» اعاذنا اللہ منہ۔ اس مسئلہ میں صراط مستقیم کی نشاندہی کرتے ہوئے فرماتے ہیں «من قدم الاربعۃ علی جمیعھم وترحم علی الباقین وکف عن زللھم فھو علی طریق الاستقامۃ والھدی فی ھذا الباب» (طبقات الحنابلۃ ص 41 ج 2) جو چاروں خلفاء کو سب سے مقدم رکھتا ہے اور باقی صحابہؓ کے حق میں رحمت کی دعا کرتا ہے اور ان کی زلات سے اجتناب کرتا ہے تو وہ اس مسئلہ میںاستقامت اور ہدایت پر ہے۔

مکمل

امام محمد بن الحسین الآجری ؒکا فرمان

امام ابو بکرمحمد بن الحسین بن عبداللہ آجری المتوفی 360ھ نے اپنی معروف کتاب «کتاب الشریعۃ» میں 257 باب یہی قائم کیا ہے۔ «باب ذکر الکف عما شجربین اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ورحمۃ اللہ علیھم اجمعین»کہ یہ باب اس کے متعلق ہے کہ صحابہ کرام کے درمیان ہونے والے اختلافات سے گریز کیا جائے اللہ تعالیٰ کی ان سب پر رحمتیں ہوں۔»امام آجری نے اس باب میں بڑی تفصیل سے بحث کی ہے اور اپنے اس موقف پر بہت سے دلائل ذکر کئے ہیں جو دس صفحات پر مشتمل ہیں۔ ان دلائل سے قطع نظر ہم یہاں صرف ان کے موقف کا خلاصہ پیش کرنے پر اکتفا کرتے ہیں۔ چنانچہ فرماتے ہیں «فضائل صحابہ کرام ؓو اہل بیت کے سلسلے میں جو کچھ ہم نے لکھا ہے اس پر غور وفکر کرنے والے پر لازم ہے کہ وہ ان سب سے محبت کرے ان کے بارے میں رحمت اور بخشش کی دعاء کرے اوران کی محبت کو اللہ کے ہاں اپنے لئے وسیلہ بنائے، ان کے مابین جو اختلافات ہوئے ہیں، ان کو ذکر نہ کرے نہ ان کی چھان بین کرے اور نہ ہی ان پر بحث کرے، ہمیں تو ان کے بارے میں استغفار کرنے اور ان کے حق میں رحمت کی دعا کرنے» ان سے محبت اور ان کی اتباع کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جیسا کہ قرآن مجید» احادیث رسول اور ائمہ مسلمین کے اقوال اس پر دال ہیں۔ ہمیں ان کے مابین مشاجرات کے ذکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انہیں رسول اللہ ﷺ کی مصاحبت اور رشتہ داری کا شرف حاصل ہے ان کے اسی شرف صحبت کی بنا پر اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دینے کا اعلان فرمایا ہے اور اپنی کتاب میں اس بات کی ضمانت دی ہے کہ ان میں سے کسی ایک کو قیامت کے دن شرمسار نہیں کروں گا، ان کے اوصاف کا اللہ تعالیٰ نے تورات و انجیل میں تذکرہ کیا ہے اور ان کی بہترین تعریف کی ہے، ان کی توبہ کا اور اپنی رضا وخوشنودی کا ذکر کیا ہے، اگر کوئی کہے کہ میں تو ان مشاجرات کے بارے محض اپنی معلومات میں اضافہ چاہتاہوں تاکہ میں ان حالات سے بچ سکوں جن میں وہ مبتلا ہوئے ہیں، تو اسے سمجھایا جائے گا کہ تم تو فتنہ کے طلب گار ہو کیونکہ تم ایسی بات کے درپے ہو جو تمہارے لئے نقصان کا باعث ہے، کسی فائدہ کی اس سے کوئی توقع نہیں۔ اس کی بجائے اگر تم فرائض کی ادائیگی اور محرمات سے اجتناب کی صورت میں اپنی اصلاح کی کوشش کرتے تو یہ تمہارے لئے بہتر تھا بالخصوص اس دور میں جبکہ بدعات ضالہ عام ہو رہی ہیں، لہذا تمہارے لئے یہی بہتر تھا کہ تم اپنے کھانے پینے» اپنے لباس کی فکر کرو کہ یہ کہاں سے آیا ہے، یہ روپیہ پیسہ کہاں سے آیا ہے اور اسے کہاں خرچ کیا جا رہا ہے، نیز ہمیں اس بارے میں بھی خطرہ ہے کہ مشاجرات صحابہ ؓمیں تمہاری چھان بین اور بحث و تکرار کے نتیجہ میں تمہارا دل بدعت کی طرف مائل ہو جائے گا شیطان کے ہاتھوں تم کھیلنے لگو گے۔ جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے تمہیں حکم دیا ہے کہ ان سے محبت کرو» ان کے لئے بخشش طلب کرو اور ان کی اتباع کرو، اگر تم ان کو برا کہنے لگو گے، اور ان سے بغض و نفرت کرنے لگو گے، باطل راستہ پر چل نکلو گے، جو شخض بعض صحابہ کرام ثکی مدح وتوصیف کرتا ہے بعض کی مذمت کرتا ہے اور ان پر طعن و تشنیع کرتا ہے وہ فتنہ میں مبتلا ہے کیونکہ اس پرتو سب صحابہ کرام ؓسے محبت اور سب کے بارے میں استغفار واجب ہے۔ امام ابوبکر الآجری رحمہ اللہ کے اس کلام پر کسی تبصرہ کی ضرورت نہیں۔ بلاریب مشاجرات صحابہ ثمیں بحث و تکرار کا نتیجہ وہی ہے جس کی نشاندہی انہوں نے کی ہے، اور اسی سے دیگر علمائے امت نے بتکرار خبردار کیا ہے۔ امام احمد بن حنبلؒ مشاجرات کے نتیجہ میں جن صحابہ کرام ؓکو مورد طعن بنایا جاتاہے اور مبتدعین ان کے بارے میں اپنے بغض و عناد کا اظہار کرتے ہیں، اس حوالہ سے امام اھل السنۃ امام احمد ؒ کے ارشادات آپ پہلے پڑھ آئے ہیں اب یہاں صحابہ کرام ثکے مشاجرات میں بحث و تکرار کے بارے میں امام صاحب کے فرمودات ملاحظہ ہوں۔ چنانچہ امام احمد ؒ بن جعفر بن یعقوب ابو العباس الاصطخری نے حضرت امام احمدؒ بن حنبل سے اھل السنۃ کے عقیدہ کی جو تفصیلات بیان کی ہیں، ان میں صحابہ کرام ثکے بارے میں وہ فرماتے ہیں «ذکر محاسن اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کلھم اجمعین» والکف عن ذکر مساویھم» والخلاف الذی شجر بینھم» فمن سب اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اواحداً اوتنقصہ اوطعن علیھم اوعرض بعیبھم اوعاب احداً منھم فھو مبتدع رافضی خبیث مخالف لایقبل اللہ منہ صرفا ولاعدلا، بل حبھم سنۃ والدعاء لھم قربۃ» والاقتداء بھم وسیلۃ والاخذ بآثار ھم فضیلۃ۔۔۔ لایجوز لاحد ان یذکر شیئا من مساویھم، ولایطعن علی احد منھم بعیب ولاینقص، فمن فعل ذلک فقدوجب علی السلطان تادیبہ وعقوبتہ لیس لہ ان یعفوعنہ، بل یعاقبہ ویستتیبہ» فان تاب قبل منہ» وان ثبت عاد علیہ بالعقوبۃ وخلدالحبس حتی یموت اویرجع» (طبقات الحنابلۃ لابن ابی یعلی ص 30ج 1) «یعنی رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کے محاسن ذکر کئے جائیں اور ان کی خطائوں کو ذکر کرنے اور ان کے مابین ہونے والے مشاجرات بیان کرنے سے اجتناب کیا جائے، جو کوئی صحابہ کرامث یا ان میں سے کسی ایک کو گالی دیتا ہے یا ان کی تنقیص کرتا ہے یا ان پر طعن و ملامت کرتا ہے یا ان کو عیب ناک کرنے کے درپے ہوتا ہے یا ان میں سے کسی ایک کو عیب لگاتا ہے تو وہ خبیث بدعتی رافضی ہے، اللہ تعالیٰ اس کا نہ کوئی فرض قبول کرے گا نہ نفل» بلکہ صحابہ کرام ثسے محبت سنت ہے ان کے لئے دعا قربت کا ذریعہ ہے ان کی اقتداء وسیلہ ظفر ہے اور ان کے آثار کی اتباع میں بڑا درجہ ہے۔۔۔ کسی کے لئے بھی جائز نہیں کہ وہ ان کی کمزوریوں کو ذکر کرے اور کسی عیب اور نقص کی بنا پران میں سے کسی ایک پر بھی طعن کیا جائے۔ جو ایسا کرے حاکم پر واجب ہے کہ وہ اس کو سزا دے اسے معاف نہ کرے اور اس سے توبہ کرائی جائے، اگر توبہ کرے فبھا ورنہ پھر اسے سزا دے اور ہمیشہ قید خانہ میں رکھے تاآنکہ وہ اس سے رجوع کرے یا مر جائے۔» اسی طرح امام احمدؒ کے ایک اور شاگرد امام محمد ؒبن حبیب الاندرانی امام صاحب سے اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں «وترحم علی جمیع اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) صغیرھم وکبیرھم وحدث بفضائلھم وامسک عما شجر بینھم» (طبقات الحنابلۃ ص 294ج 1) 7کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے سب صحابہ بڑے ہوں خواہ چھوٹے کے حق میں رحمت کی دعاء کرو» ان کے فضائل بیان کرو اور ان کے درمیان ہونے والے مشاجرات سے اجتناب کرو۔ علاوہ ازیںامام مسدد ؒ بن مسرھد البصری نے جب امام احمدؒ بن حنبل سے فتنہ اعتزال وارجاء اور قدر و رفض کے بارے میں استفسار کیا اور اہل السنۃ کے عقیدہ کی وضاحت چاہی تو امام صاحب ؒ نے اس کی جو تفصیل بیان کی اس میں یہ بھی فرمایا: «والکف عن مساوی اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم» تحدثوا بفضائلھم وامسکو عما شجر بینھم۔» (طبقات الحنابلۃ ص 344ج 1) «کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کرام ثکی خطائوں سے خاموشی اختیار کی جائے ان کے فضائل کو بیان کیا جائے اور ان کے آپس میں مشاجرات سے اجتناب کیا جائے۔» اسی طرح امام ابو محمدؒ رزق اللہ بن عبدالوہاب التمیمی نے امام احمدؒ بن حنبل کے مسلک و عقیدہ کی جو تفصیلات بیان کی ہیں ان میں یہ بھی ہے کہ «وکان ینھی عن الخوض فیما شجر بین اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وان لایقال فیھم إلا الحسن والثناء الجمیل۔۔۔۔۔۔۔ ویمسک عن الخوض فیما جری بصفین والجمل ویقول: تلک دماء صان اللہ یدی عن ملابستھا فاصون لسانی عن الخوض فیھا۔» امام احمدؒ صحابہ کرام ثکے درمیان ہونے والے مشاجرات میں غور و خوض سے منع فرماتے اور کہتے کہ ان کے بارے میں صرف اچھی بات کہی جائے اور ان کی اچھی تعریف کی جائے، جنگ صفین جنگ جمل میں بحث و تکرار سے اجتناب کیا جائے۔ وہ فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے میرے ہاتھوں کو ان کے خون سے آلودہ ہونے سے بچایا ہے تو میں اپنی زبان کو ان میں بحث و تکرار سے روکتا ہوں۔ امام احمدؒ کے تلامذہ میں ایک امام عبدوس ؒبن مالک ابو محمد العطار ہیں۔ جو امام صاحب سے عقیدہ اہل السنۃ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے صحابہ کرام ثکے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ سب سے افضل حضرت ابوبکر ؓ پھر حضرت عمرؓ پھر حضرت عثمانؓ ہیں۔ ان کے بعد اصحاب شوری خمسہ کا درجہ ہے پھر اہل بدر کا علی حسب تقدم ہجرت و مسابقت، پھر ان صحابہ کرامث کا جو آپ کے دور مبارک میں تھے جو ایک سال یا ایک ماہ یا ایک دن یا ایک گھڑی آپ کی مصاحبت میں رہے یا جنہوں نے آپ کی زیارت کا شرف حاصل کیا ان میں سے کم تر صحبت والے بھی ان سے افضل ہیں جو آپ کی زیارت سے محروم رہے اگر چہ انہوں نے زندگی بھر اعمال حسنہ کے بعد اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی ہو اور جنہوں نے ایک گھڑی آپ کے ساتھ گزاری وہ بہر نوع تابعین سے افضل ہیں۔ (ملخصاً) (طبقات الحنابلہ ص 243 ج 1) امام احمد ؒ کے اس کلام سے صحابہ کرام ثکی عظمت اور مشاجرات کے بارے اہل السنہ کے عقیدہ و مسلک کی وضاحت ہو جاتی ہے۔ امام صاحبؒ سے کسی نے حضرت علی ؓ اور حضرت معاویہؓ کے مابین ہونے والی نزاع کے بارے دریافت کیا تو انہوں نے اس سے اعراض کیا اور فرمایا یہ پڑھو: تلک امۃ قدخلت لھا ماکسبت۔ الآیۃ۔ کہ وہ امت گزر چکی اس کے لئے ہے جو کچھ اس نے کمایا۔ (طبقات الحنابلہ ص 97 ج 1۔ شرح فقہ الاکبر ص 71) امام محمدؒ بن احمد ابو علی الھاشمی القاضی کا شمار امام احمدؒ کے ارشد تلامذہ میں ہوتا ہے۔ موصوف عقیدہ اہل السنۃ کی وضاحت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ولانبحث عن اختلافھم فی امرھم ونمسک الخوض فی ذکر ھم الاباحسن الذکرلھم۔۔۔۔۔ ولا ندخل فیما شجر بینھم» (طبقات الحنابلۃ ص 185 ج 2، المنھج الاحمد ص 117ج 2) ہم ان کے کسی معاملہ میں اختلاف کے متعلق بحث نہیں کرتے اور اچھے ذکر کے علاوہ ان کے ذکر میں خاموشی اختیار کرتے ہیں اور ان کے باہم مشاجرات میں کوئی دخل اندازی نہیں کرتے۔ امام احمد ؒ کے تلمیذ رشید کا یہ بیان بھی حقیقۃً امام احمد ؒ کے مؤقف کا ہی ترجمان ہے جس کا ثبوت ہم متعدد حوالوں سے پیش کر آئے ہیں۔

مکمل

1امام ابو حنیفہ ؒکا موقف

حضرت امام ابو حنیفہ ؒ کی من جملہ تصانیف میں ایک کتاب «الفقہ الاکبر» کو بھی شمار کیا جاتا ہے۔ گو اس بارے میں بھی اہل علم کا اختلاف ہے تاہم بہت سے حضرات اسے امام صاحب ہی کی تصنیف قرار دیتے ہیں، اس کتاب میں وہ فرماتے ہیں «نتولاھم جمیعاً ولانذکرالصحابۃ» علامہ علی ؒقاری اس کی شرح میں فرماتے ہیں کہ ایک نسخہ میں آخری الفاظ یوں ہیں «ولانذکر احداً من اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إلا لخیر» کہ ہم سب صحابہث سے محبت کرتے ہیں اور کسی بھی صحابی کا ذکر بھلائی کے علاوہ نہیں کرتے۔ علامہ علی قاریؒ اس کے شرح میں رقم طراز ہیں:۔ یعنی وإن صدر من بعضھم بعض ماھو فی الصورۃ شرفإنہ اما کان عن اجتھاد ولم یکن علی وجہ فساد من إصرار وعناد» بل کان رجوعھم عنہ الی خیر میعاد بناء علی حسن ظن بھم» (شرح الفقہ الاکبر ص 71) «یعنی گو بعض صحابہ سے صورۃ شرصادر ہوا ہے مگر وہ کسی فساد یا عناد کے نتیجہ میں نہ تھا بلکہ اجتھاد کی بنا پر ایسا ہوا اور ان کا شر سے رجوع بہتر انجام کی طرف تھا، ان سے حسن ظن کا یہی تقاضی ہے۔»جنگ جمل کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں «قدکان امرطلحۃ والزبیر خطا غیر انھما فعلا ما فعلاعن اجتھاد» کہ حضرت طلحہ ؓ و زبیر ؓ کا اقدام گو خطا پر مبنی تھا مگر انہوں نے جو کچھ کیا اجتھاد کی بنا پر کیا۔ (ایضا، ص 67) اسی طرح حضرت معاویہؓ کے موقف کے متعلق لکھتے ہیں «ثم کان معاویۃ مخطا الا انہ فعل مافعل عن تاویل» کہ حضرت معاویہ ؓسے خطا ہوئی مگر انہوں نے کیا جو تاویل کی بنا پر کیا۔ الفقہ الاکبر کے ایک اور شارح علامہ ابو المنتہی احمد بن محمد المغنیساوی لکھتے ہیں: «اعتقاد اھل السنۃ والجماعۃ تزکیۃ جمیع الصحابۃ والثناء علیھم کما اثنی اللہ تعالیٰ ورسولہ علیھم وماجری بین علی ومعاویۃ کان مبنیا علی الاجتھاد۔» (شرح الفقہ الاکبر مطبوعہ مجموعۃ الرسائل السبعۃ حیدر آباد دکن 1948) اہل السنۃ والجماعۃ کا عقیدہ یہ ہے کہ تمام صحابہ کرام ثکی تعظیم و تکریم کی جائے اور ان کی اسی طرح تعریف کی جائے جیسے اللہ اور اس کے رسول ﷺ نے کی ہے اور جو حضرت علی ؓ اور معاویہؓ کے درمیان لڑائی ہوئی وہ اجتھاد کی بنا پر تھی۔

مکمل

امام طحاوی ؒکی وضاحت

امام ابوجعفراحمد بن محمد طحاویؒ امام ابو حنیفہ ؒ کے عقیدہ و عمل کے ترجمان ہیں، موصوف اپنی مشہور کتاب العقیدۃ الطحاویہ میں لکھتے ہیں: نحب اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ولانفرط فی حب احد منھم ولانتبرا من احد منھم، ونبغض من یبغضھم وبغیر الخیر یذکرھم، ولانذکرھم الابخیر، وحبھم دین و إیمان و إحسان، وبغضھم کفر ونفاق و طغیان» (شرح العقیدۃ الطحاویۃ ص 467) «ہم رسول اللہ ﷺ کے صحابہ ثسے محبت کرتے ہیں ان میںسے نہ کسی ایک کی محبت میں افراط کا شکار ہیں اور نہ ہی کسی سے براءت کا اظہار کرتے ہیں اور جو ان سے بغض رکھتا ہے اور خیر کے علاوہ ان کا ذکر کرتا ہے ہم اس سے بغض رکھتے ہیں اور ہم ان کا ذکر صرف بھلائی سے کرتے ہیں۔ ان سے محبت دین و ایمان اور احسان ہے اور ان سے بغض کفر و نفاق اور سرکشی ہے۔» امام طحاوی ؒ کے اس کلام سے عیاں ہوتا ہے کہ صحابہ کرام ثکے ساتھ محبت و عقیدت میں نہ افراط کا شکار ہونا چاہئے اور نہ ہی کسی سے اظہار براءت کرنا چاہئے۔ جبکہ رافضیوں کے نزدیک جہاں حضرت علی ؓ کے ساتھ محبت میں غلو وافراط پایا جاتا ہے وہاں دوسرے صحابہ کرام ثکے بارے میں اظہار براءت بھی ہے۔ صحابہ کرام ؓسے محبت و عقیدت رکھنا مگر کسی سے براءت کا اظہار کرنا اور ان پر حرف گیری کرنا طنز و تشنیع کے نشتر چلانا قطعاً اہل سنت کا مؤقف نہیں بلکہ وہ سب سے محبت کے ساتھ ساتھ کسی سے بھی اظہار براءت نہیں کرتے۔ شارح عقیدہ طحاویہ فرماتے ہیں کہ یہی وہ عقیدہ ہے جس کا سلف نے ان الفاظ سے اظہار کیا ہے «الشھادۃ بدعۃ والبراءۃ بدعۃ یروی ذلک عن جماعۃ من السلف من الصحابۃ والتابعین منھم ابوسعید الخدری والحسن البصری وإبراھیم النخعی والضحاک وغیرھم ومعنی الشھادۃ ان یشھد علی معین من المسلمین انہ من اہل النار اوانہ کافر» (شرح العقیدۃ الطحاویہ ص 470» 471) «شہادت بدعت ہے» براءت بدعت ہے، سلف میں یہی قول صحابہ کرام ثاور تابعین کی ایک جماعت سے مروی ہے ان میں حضرت ابو سعید ؓ خدری» حسن بصری ؒ» ابراہیمؒ نخعیؒ، ضحاکؒ، وغیرھم ہیں اور شہادت کا مفہوم یہ ہے کہ مسلمانوں میں سے کسی مخصوص و معین مسلمان کو یعنی اس کا نام لے کر کہا جائے کہ وہ جہنمی ہے یا وہ کافر ہے۔» بلکہ امام احمدؒ بن حنبل فرماتے ہیں: البراءۃ بدعۃ والولایۃ بدعۃ والشھادۃ بدعۃ» البراءۃ ان تتبرا من احد من اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والولایۃ ان تتولی بعضاً وتترک بعضاً والشھادۃ ان تشھد احداً انہ فی النار۔ (السنۃ للخلال ص 479) براءت بدعت ہے، ولایت بدعت ہے اور شہادت بدعت ہے، براءت یہ ہے کہ کسی صحابی سے اظہار براءت کیا جائے۔ ولایت یہ ہے کہ بعض سے تعلق و محبت کا اظہار اور بعض کو نظر انداز کر دیا جائے اور شہادت یہ ہے کہ کسی کو نام زد طور پر جہنمی کہا جائے۔» جس سے یہ بات نصف النہار کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ صحابہ کرامؓ کے بارے میں سلف کا موقف یہ ہے کہ سب سے محبت کی جائے۔ کسی سے براءت نہ کی جائے اور کسی مسلمان کو اس کا نام لے کر جہنمی نہ کیا جائے۔ کسی صحابیؓ سے براءتاس سے نفرت اور اس پر طعن وتشنیع سلف کا نہیں بلکہ اہل بدعت کا شیوا ہے۔ امام طحاوی ؒ مزید اس سلسلے میں فرماتے ہیں ومن احسن القول فی اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وازواجہ الطاھرات من کل دنس و ذریاتہ المقدسین من کل رجس فقد برٔ من النفاق۔ (شرح العقیدۃ الطحاویۃ ص 490) «جو رسول اللہ ﷺ کے صحابہ ثکے بارے میں اچھی بات کرتاہے، ازواج مطہرات کو ہر قسم کے عیب سے پاک سمجھتا ہے، اور آپ کی مقدس آل و اولاد کو ہر قسم کی آلودگی سے مبرا سمجھتا ہے وہ نفاق سے بری ہے۔» یعنی اہل سنت ناصبیوں اور رافضیوں کے افراط تفریط سے بچ کر سب سے محبت کرتے ہیں اور ان کے بارے ہمیشہ اچھی بات کہتے ہیں۔ ناصبیوں کی طرح نہیں کہ حضرت علی ؓ اور ان کی آل و اولاد جو حقیقۃً آنحضرت ﷺ کی ہی آل و اولاد ہے سے اور ان کے تعلق داروں سے بغض و عداوت رکھتے ہیں۔ رافضیوں کی طرح بھی نہیںجو حضرت علی ؓ کے علاوہ باقی صحابہ کرام ثسے براءت کا اظہار کرتے ہیں۔ اور ان پر طعن و تشنیع کرتے ہیں۔ امام ابو زرعہؒ رازی اورامام ابو حاتم رازیؒ کی وضاحت امام ابو محمد عبدالرحمن بن ابی حاتم صاحب «الجرح والتعدیل» «کتاب اصول السنۃ واصول الدین» میں فرماتے ہیں کہ میں نے مشہور محدث امام ابو زرعہ عبیداللہ بن عبدالکریم رازی المتوفی 264ھ اور امام ابوحاتم محمد بن ادریس الرازی المتوفی 277ھ سے دریافت کیا کہ تمام بلاد اسلامیہ میں آپ جن علمائے کرام سے ملے ہیں ان کا عقیدہ کیا تھا اور اہل سنت کا اصول میں مسلک کیا ہے؟ ان کے الفاظ ہیں «سالت ابی وابا زرعۃ رضی اللہ عنھما عن مذاھب اھل السنۃ فی اصول الدین وما ادرکا علیہ العلماء فی جمیع الامصار وما یعتقدون من ذٰلک۔» جس کے جواب میںانہوں نے جو کچھ فرمایا اس میں حضرات صحابہ کرام ثکے بارے میں عقیدہ اور اہل السنۃ کا اصول حسب ذیل الفاظ میں بیان فرمایا: «وان العشرۃ الذین سماھم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وشھدلھم بالجنۃ علی ما شھد بہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وقولہ الحق والترحم علی جمیع اصحاب محمد صلی اللہ وعلی الہ» والکف عما شجر بینھم» (اصول السنۃ ص 20» شرح اصول اعتقاد ص 177ج 1» للامام اللالکائی ؒ) «وہ دس جن کا نام لے کر رسول اللہ ﷺ نے جنت کی بشارت دی ہے وہ اسی طرح ہیں جیسا کہ آپ نے ان کے بارے میں شہادت دی ہے اور آپ کا فرمان بالکل حق ہے، اور تمام صحابہ کرام پر رحمت و بخشش کی دعاء کرنا اوران کے مابین ہونے والے مشاجرات سے باز رہنا اہل السنۃ کا اصول و عقیدہ ہے۔» امام ابن ابی حاتم کا یہ رسالہ شیخ محمد عزیز شمس حفظہ اللہ کی تحقیق سے چند مزید رسائل کے ضمن میں الدارالسلفیہ ہند سے روائد التراث کے نام سے طبع ہوا ہے، امام لالکائی ؒ اس کے چند صفحات بعد مزید نقل فرماتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ونترحم علی جمیع اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم ولانسب احداً منھم لقولہ عزوجل والذین جاء وا من بعدھم یقولون ربنا اغفرلنا ولإخواننا الذین سبقونا بالایمان ولاتجعل فی قلوبنا غلا للذین آمنوا ربنإنک رء وف رحیم» «ہم سب صحابہ ثکے حق میں رحمت کی دعا کرتے ہیں، ان میں سے کسی کو برا نہیں کہتے، اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے اس فرمان کے مطابق کہ جو ان کے بعدآئے وہ کہتے ہیں اے ہمارے پرور دگار ہم اور ہم سے پہلے ہمارے ایماندار بھائیوںکو معاف فرما دے، اور ایمانداروں کے بارے میں ہمارے دل میں کینہ نہ رکھ، اے ہمارے رب بے شک آپ ہی شفقت کرنے والے نہایت رحم کرنے والے ہیں۔» امام ابو زرعہ الرازی اور امام ابو حاتم الرازی ؒنے صحابہ کرام ؓکے بارے میں جو سلف کا عقیدہ بیان کیا اور امام لالکائی نے ان کے حوالہ سے اہل السنۃ کا جو اصول ذکر کیا، اس کا ابتدائی حصہ امام ابو العلاء الحسین ؒ بن احمد العطار الہمذانی المتوفی 569 نے بھی اپنے رسالہ فتیاوجوابھا فی ذکر الاعتقاد وذم الاختلاف» ( ص 90، 94) میں نقل کیا ہے اور اس پر عنوان ہی یہ دیا ہے۔ «فی ذکر الاعتقاد الذی اجمع علیہ علماء البلاد» اس عقیدہ کاذکر جس پر بلاداسلامیہ میں علماء کا اتفاق ہے، اور اس رسالہ کے محقق شیخ عبداللہ بن یوسف نے ذکر کیا ہے کہ امام ابو زرعہؒ اور امام ابو حاتم ؒ کے اسی عقیدہ کا ذکر ابن الطبری کی السنۃ رقم 321 میں بھی موجود ہے۔ جس سے یہ بات عیاں ہو جاتی ہے، کہ ان دونوں محدثین نے صحابہ ثکے بارے میں سلف کے جس عقیدہ کی وضاحت کی ہے، بعد کے دور میں دیگر ائمہ دین نے بھی اسی پر اعتماد کیا ہے۔

مکمل

امام بخاریؒ اور ان کے 1080شیوخ کا عقیدہ

سید الفقہاء والمحدثین حضرت امام محمد ؒبن اسماعیل بخاری المتوفی 256ھ نے اپنا عقیدہ بیان کرنے سے پہلے فرمایا ہے کہ میں نے ایک ہزار سے زائد شیوخ سے ملاقات کی ہے اور ایک ہی بار نہیں بلکہ کئی بار میں نے ان سے ملاقات کی تمام بلاد اسلامیہ حجاز» مکہ» مدینہ» کوفہ» بصرہ» واسط» بغداد» شام» مصر» جزیرہ میں 46 سال سے زیادہ عرصہ ان سے یکے بعد دیگرے ملتا رہا ہوں، وہ سب اس عقیدہ پر متفق تھے کہ دین قول و عمل کا نام ہے قرآن اللہ کا کلام ہے مخلوق نہیں وغیرہ انہی اعتقادی مسائل میں ایک یہ بھی کہ «ومارایت فیھم احداً یتناول اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم قالت عائشۃ امروا ان یستغفروا لھم» (شرح اصول اعتقاد ص 175ج 1) میں نے اپنے ان شیوخ میں سے کسی ایک کو بھی نہیں دیکھا جو صحابہ کرامث کو برا کہتا ہو، حضرت عائشہؓ نے فرمایا ہے لوگوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ صحابہ کرام ثکے لئے بخشش کی دعاء کریں۔ امام بخاری ؒ نے یہ عقیدہ بیان کرتے ہوئے بلاد اسلامیہ کا ذکر کرکے وہاں کے اپنے بعض مشائخ کا نام بنام تذکرہ کیا ہے۔ حافظ ابن حجر ؒ نے ھدی الساری ص 479 میں ذکر کیا ہے کہ امام بخاری ؒ کے اساتذہ کی تعداد 1080 ہے۔ ان تمام کے اسماء کا یہاں ذکر یقینا تطویل کا باعث ہو گا۔ اس لئے یہ تفصیل نظر انداز کرتے ہوئے عرض ہے کہ یہ سب شیوخ کرام اس بات پر متفق تھے کہ صحابہ کرام ثکے بارے میں ہمیشہ بخشش کی دعا ہی کرنی چاہئے اور انہیں برا کہنے ان کی عزت وعصمت کو داغدار کرنے کی جسارت نہیں کرنی چاہئے۔ مگر افسوس ائمہ دین کے اس فیصلے کے برعکس بعض حضرات صحابہ کرامث پر طعن و ملامت کرنے بلکہ بعض کا نام لے کر عیب جوئی کا مشغلہ اختیار کرنے میں کوئی باک محسوس نہیںکرتے مگر بایں ہمہ اپنے آپ کو اہل السنۃ والجماعۃ یا اہل الاثر یا اہل الحدیث کا ترجمان بھی سمجھتے۔ إنا للہ وإنا الیہ راجعون۔

مکمل

امام علی ؒ بن مدینی کا عقیدہ

امام بخاری ؒکے استاد مشہور محدث و ناقد امام علی ؒبن مدینی عقیدہ اہل السنۃ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے صحابہ کرام ثکے بارے میں فرماتے ہیں کہ صحابی وہ ہے جس نے ایک سال یا ایک مہینہ یا ایک گھڑی آنحضرت ﷺ کی صحبت اختیار کی ہو اور آپ کی زیارت کا شرف حاصل کیا ہے ہو اور ادنیٰ درجہ کا صحابی صبھی سب تابعین سے افضل ہے گو انہوں نے نیکی کے سارے کام ہی کیوں نہ کئے ہوں، سب صحابہ کرام میں افضل حضرت ابوبکرؓ ہیں پھر حضرت عمرؓ پھر حضرت عثمانؓ پھر باقی اصحاب الشوری سب سے افضل ہیں۔ چند سطور بعد پھر فرماتے ہیں: ومن تنقص احداً من اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اوابغضہ لحدث کان منہ اوذکر مساویہ فھو مبتدع حتی یترحم علیھم جمیعاً فیکون قلبہ لھم سلیماً۔» (شرح اصول اعتقاد ص 169ج 1)

مکمل

امام غزالی ؒکی نصیحت

امام ابو حامدمحمد بن محمدؒ الغزالی المتوفی 505ھ اپنی مشہور کتاب احیاء العلوم میں لکھتے ہیں: واعتقاد اھل السنۃ تزکیۃ جمیع الصحابۃ والثناء علیھم کما اثنی اللہ سبحانہ وتعالیٰ ورسولہ صلی اللہ علیہ وسلم و ماجری بین معاویۃ وعلی رضی اللہ عنھما کان مبنیاً علی الاجتھاد» الخ (احیاء العلوم ص 120ج 1) «اہل السنۃ کا عقیدہ یہ ہے کہ تمام صحابہ کرام ثکا تزکیہ تسلیم کیا جائے سب کی تعریف کی جائے جیسے اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ نے ان کی تعریف کی ہے حضرت معاویہ ؓ اور حضرت علی ؓ کے مابین جو کچھ رونما ہوا وہ اجتہاد پر مبنی تھا۔» دونوں حضرات کے اجتہاد کی نوعیت کو بھی اس کے بعد انہوں نے بیان کر دیا کہ حضرت علی ؓ سمجھتے تھے انعقادخلافت کی ابتدا ہی میں قاتلین عثمان ؓ سے مؤاخذ کرنا خلافت کی کمزوری کا باعث ہو سکتا ہے جبکہ ان میں سے اکثر لوگ لشکر اسلام میں شامل تھے، اس لئے انہوں نے اس سلسلے میں تاخیر مناسب سمجھی، جبکہ حضرت معاویہؓ کا گمان یہ تھا کہ اگر قاتلین عثمانؓ کے معاملہ میں تاخیر کی جائے تو اس سے خون ریزی میں اضافہ ہو گا اور خلیفہ کے خلاف سرکشی کے اقدام کو حوصلہ ملے گا۔ جس کی بنا پر وہ قاتلین عثمانؓ کے مؤاخذہ میں تاخیر کو پسند نہیں کرتے تھے، اجتہاد کے اسی اختلاف کے نتیجہ میں بالآخر جنگ صفین واقع ہوئی۔ حضرت علی ؓ کا موقف بلاشبہ اقرب الی الصواب تھامگر حضرت معاویہؓ کی اجتہادی غلطی کی بنا پر ان پر طعن و ملامت کرنا درست نہیں۔ یہی کچھ انہوں نے عقیدہ کے متعلق اپنی کتاب «الاقتصادفی الاعتقاد» میں فرمایا ہے، علامہ ابن حجر ؒ ہیتمی المکی امام غزالی ؒ وغیرہ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: «ویحرم علی الواعظ وغیرہ روایۃ مقتل الحسین وحکایاتہ وماجری بین الصحابۃ من التشاجر والتخاصم فانہ یھیج علی بغض الصحابۃ والطعن فیھم وھم اعلام الدین تلقی الائمۃ الدین عنھم روایۃ ونحن تلقیناہ عن الائمۃ درایۃ فالطا عن فیھم مطعونا فی نفسہ ودینہ» (الصواعق المحرقۃص 223) «واعظ وغیرہ پر حرام ہے کہ مقتل سیدنا حسین ؓ کوبیان کرے اور اس پر حرام ہے کہ صحابہ کرام ؓکے مابین ہونے والے جھگڑوں اور اختلافات کو بیان کرے کیونکہ یہ صحابہ کرام ثسے بغض رکھنے اور ان پر طعن وملامت کرنے پر برانگیختہ کرتا ہے، حالانکہ وہ تو دین کے ستون ہیںائمہ نے ان سے دین روایۃً لیا اور ہم نے ائمہ سے دین درایۃً لیا۔ لہذا ان پر طعن کرنے والا خود مطعون ہے جو اپنے آپ اور اپنے دین میںطعن و ملامت کرتا ہے۔» امام غزالی ؒنے مشاجرات صحابہ کی حکایت بیان کرنے اور اسے موضوع سخن بنانے کے نتیجہ میں جس خطرناک پہلو کا اشارہ کیا، «تحقیق» کے نام سے لکھی گئی کتابوں کے برگ و بار اس کے مؤید ہیں۔ جس کی تفصیل کا یہ محل نہیں۔