کتب
توضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام
جلد اول · 1/623

توضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام

جلد اول

حرفِ چند

(طبع ثانی) الحمدللّٰہ الذی ھدانا لھٰذا و ما کنا لنھتدی لولا ان ھدانا اللہ، والصلاۃ والسلام علی نبینا محمد وآلہ وصحبہ ومن تبعھم الی یوم الدین۔ اما بعد: اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا بے حد و حساب شکر ہے جس نے محض اپنی مہربانی اورکرم فرمائی سے دین حنیف کی خدمت، اس کی حفاظت و صیانت اوراس کی ترویج و اشاعت کی توفیق عطا فرمائی۔«توضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام» بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس کی طبع اول ایک عرصہ سے کمیاب تھی۔ اس کا حصہ اول وقتی ضرورت کے لیے دوبارہ شائع کیا گیا مگر وہ بھی قریباً ختم ہو چکا ہے۔ شائقین کا اصرار اور اشتیاق کافی عرصہ سے تھا کہ اسے دوبارہ شائع کیا جائے مگر راقم اثیم کی متنوع علمی مصروفیتوں کی بنا پر اس میں تاخیر در تاخیر ہوتی چلی گئی۔ اب اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس کا دوسرا ایڈیشن (کمپیوٹرائزڈ) بہت سے اضافوں کے ساتھ پیش خدمت ہے۔ والحمد للّٰہ علی ذلک۔

جلد اول

تدقیق الکلام

توضیح الکلام کی اشاعت کے بعد «تدقیق الکلام» کے نام سے ایک کتاب شائع ہوئی جس کے مصنف ہیں جامع المعقول والمنقول، المحقق، الفقیہ، المحدث حضرت مولانا عبدالقدیر شیخ الحدیث مدرسہ تعلیم القرآن راولپنڈی۔ حضرت موصوف، حضرت مولانا سرفراز صاحب کے استاذ گرامی ہیں۔ انھوں نے «احسن الکلام» کا انتساب بھی انہی کی طرف کیا ہے۔ اور «تدقیق الکلام»کا انہوں نے مقدمہ بھی لکھا۔ جس کے بارے میں باور یہ کرایا گیا کہ یہ توضیح الکلام کا جواب ہے۔ یہ خیال کہاں تک درست ہے، اس کاحال تو دونوں کے تقابل پر ہر صاحب ذوق معلوم کر سکتا ہے۔ ہم اس کے بارے میں اولاً یہ عرض کرنا چاہتے ہیں کہ «توضیح الکلام» کا اثر مولانا عبدالقدیر صاحب کے اعصاب پر کس قدر ہے؟ اس کا اندازہ ان کی حسب ذیل عبارت سے لگائیے۔ لکھتے ہیں: «یہی چال صاحب توضیح الکلام نے بھی ص ۱۴۱ تا ۱۴۶ تک چلی ہے۔ اور اپنا خصوصی ہتھیار انشائی(انشاء اللہ تفصیل پھرآئے گی) بھی استعمال کیا ہے۔ ماشاء اللہ! یہ ہتھیار انشائی ان کے لیے ایسا کار گر ثابت ہوتا ہے کہ بڑے بڑے معرکۃ الآراء مسائل ان کے اس ہتھیار سے بیک جنبش قلم سر ہو جاتے ہیں حتی کہ موجودہ مادی دور کے بڑے بڑے مہلک ہتھیار بھی اپنے کیمیاوی اجزاء کے باوجود ان کے ہتھیار انشائی کے سامنے ماند پڑ جائیں۔ سبحان اللہ! کیا ہی مؤثر اور مفید ہتھیار کے موجد ہیں صاحبِ توضیح الکلام، اور پھر مزے کی بات یہ ہے کہ یہ ہتھیار بھی ان کو اپنے مثبت دلائل کے اثبات میں استعمال کرنا پڑا۔ نافی دلائل کا رد کرنے سے پوری کتاب میں صرفِ نظر کیا۔ حالانکہ مصنفین ایسے اختلافی مسائل میں ہر دو پہلوؤں (مثبت و نافی) سے بحث کرتے ہیں لیکن صاحب توضیح الکلام کی محدود علمیت یہاں سے خوب واضح ہو جاتی ہے کہ انھوں نے فریق مخالف (یعنی احناف) کے دلائل قویہ کی طرف نظر اٹھا کر دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کی، آخر ان کو اتنا تومعلوم ہے کہ احناف کے ساتھ مقابلہ کرنا بھی معنی رکھتا ہے۔۔۔ الخ۔» (تدقیق:ص ۱۳۷۔۱۳۸ ج ۱) مولانا عبدالقدیر مرحوم کے یہ تاثرات ایک سے زیادہ صفحات پر مشتمل ہیں۔ انھیں پڑھیں اور بتلائیں کہ ہم ان کو بدحواسی پر محمول کریںیا پیرانہ سالی کا نتیجہ سمجھیں یا ان کی بے خبری اور ناواقفی کا شاہکار قرار دیں، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ «توضیح الکلام» حصہ اول کے آخر میں راقم نے بالصراحت لکھا ہے کہ: «آئندہ ابھی ہم نے بہت کچھ عرض کرنا ہے۔ اس لیے حصہ اول کو اسی بات پر ختم کرتے ہیں، دوسرے حصے میں مانعین کے دلائل کا تجزیہ پیش کریں گے۔» (توضیح:ص ۵۶۲ ج ۱) اب دیکھیے مولانا موصوف کی «تدقیق الکلام» جلد اول جون ۱۹۸۹ء میں طبع ہوئی جب کہ توضیح الکلام کا حصہ ثانی اس سے تقریباً ۱۶ ماہ قبل ۱۷/ فروری ۱۹۸۸ء میںشائع ہوچکا تھا۔ مگر اس کے برعکس بڑی بے جگری سے کہا جاتا ہے کہ «انھوں نے فریق مخالف کے دلائل قویہ کی طرف نظر اٹھا کر بھی دیکھنے کی ہمت بھی نہ کی»بتلائیے! ایک صفحہ سے زائد اس عبارت کو ہم کیا سمجھیں؟ محدثین کے بارے میں ان کا انداز راقم اثیم کے بارے میں ان کی تلخی و ترشی تو سمجھ آتی ہے اوراس میں ہم انھیں مجبور سمجھتے ہیں مگر افسوس کہ یہی اسلوب ان کا اکابر محدثین کرام کے بارے میں بھی ہے۔ چنانچہ حضرت الشیخ حضرت محدث گوندلوی ؒ کے بارے میں لکھتے ہیں: «اس بات کو مصنف خیر الکلام شیر مادر سمجھ کر پی گئے ہیں۔ اور اس بڑھاپے میںشیرخوار ہونے پر تعجب ہے۔» (تدقیق:ص ۱۷۰) امام بیہقی ؒ پر یہ الزام کہ «مأموم کا لفط صرف مطلب سازی کے لیے لگایا ہے۔» (ص ۶۱) «امام بیہقی ؒ نے اس میں جو اپنی طرف سے پیوند لگائے، یہ ان کا مذہبی تعصب اور خلاف واقعہ کارروائی ہے۔» (ص ۶۳) مزید لکھتے ہیں: دارقطنی ؒ کے تعصب کا تذکرہ تو ان شاء اللہ حضرت محقق جمال الدین زیلعی ؒ کے کلام میںآئے گا۔ رہا حضرت حافظ ابن حجرؒ کی اس پر خاموشی تو یہ کوئی تعجب کی بات نہیں، ان کی ایسے مقام پر خاموشی طبیعت بن چکی ہے۔(ص ۲۰۲) «یہ بات پہلے بھی آ چکی ہے کہ حضرت امام دارقطنی ؒ کا رویہ تو اور بھی نرالا ہے۔» (ص ۲۰۳) «امام بخاری ؒ کی عادت ہے کہ اختلافی مسائل میں اپنے رجحان کو پکا کرنے کے لیے ایسے مبالغہ کے الفاظ بول دیتے ہیں۔» (ص ۲۳۳) ادب و احترام کا سبق دینے والے اور شیخ الحدیث ایسے منصب پر فائز بزرگ اگر توتکار اور الزام تراشیوں پر اتر آئیں تو ہم شکوہ کس سے کریں؟ اور بجز اس کے اور کیا سمجھیں کہ ﴿وما تخفی صدورھم اکبر﴾۔

جلد اول

ایک زبردست خیانت

جناب مولانا عبدالقدیر صاحب کے الفاظ ہیں: «علامہ شامی رحمہ اللہ کی عبارت یہ ہے(ص ۴۵۶ ج ۱) و فی النھر عن الصغری ادرک الامام فی القیام یثنی ما لم یبدء فی القراءۃ و قیل فی المخافتۃ یثنی وھو ضعیف۔»(تدقیق الکلام:ص ۲۱۵،۲۱۶) اولاً: عرض ہے کہ یہ عبارت علامہ شامی ؒ کی قطعاً نہیں بلکہ علامہ الحصکفی کی الدرالمختار کی ہے۔ حضرت موصوف کا اسے علامہ شامی ؒ کی طرف منسوب کرنا بہرحال غلط ہے۔ ثانیاً: عبارت کے آخرمیں «وھو ضعیف» کا اضافہ بھی حضرت موصوف کا خانہ ساز ہے۔ الدرالمختار مع رد المحتار کے دو نسخے اس عاجز کے سامنے ہیں۔ ایک الطبعۃ الثالثہ الامیریہ بولاق مصر کا جو ۱۳۲۳ھ میں طبع ہوا۔ اس کے (ص ۳۴۳ ج ۱) میں، اسی طرح مطبعۃ البابی الحلبی مصر کا جو ۱۳۸۸ھ،۱۹۶۶ء میںشائع ہوا۔ اس کے (ص ۴۸۸ ج ۱) میں یہ عبارت موجود ہے مگر دونوں میں «وھو ضعیف» کے الفاظ نہیں بلکہ الدرالمختار مع الطحطاوی:ص ۲۱۸ ج ۱) میں بھی یہ الفاظ نہیں ہیں۔ ثالثاً: تنویر الابصار کے مصنف شیخ محمد بن عبداللہ الغزیؒ نے فرمایا تھاکہ مسبوق ثناء نہ پڑھے، جب امام جہراً قراءت کرے۔ « اذا کان مسبوقاً و امامہ یجھر بالقراءۃ فلا یأتی بہ» یعنی سری میں ثناء پڑھنے سے انھوں نے منع نہیں کیا۔ اسی کی شرح میں اس کے متصل بعد علامہ الحصکفی ؒ نے بحوالہ النہر، الصغری کی وہ عبارت نقل کی جسے مولانا موصوف نے ذکر کیا ہے اوراس کا انتساب علامہ شامی ؒ کی طرف کیا گیا ہے۔ جس میں «وھو ضعیف» کا اضافہ بھی کر دیا۔ رابعاً: البتہ علامہ الحصکفی نے جو « و قیل فی المخافتۃ یثنی» فرمایا تھا۔ اس کے بارے میں علامہ شامی ؒ نے کہا ہے: «وھو ضعیف لتعبیر الصغری عنہ بقیل» کہ الصغری میں یہ قول «قیل» سے نقل کیا گیا ہے۔ لہٰذا یہ ضعیف ہے کیونکہ جب اس صورت میں قراءت ممنوع ہے تو ثناء بالاولیٰ ممنوع ہے۔ گویا صاحب تنویر الابصار نے جہراً قراءت کے وقت ثناء پڑھنے کی ممانعت فرمائی مگر شارح علامہ الحصکفی ؒ نے الصغری کے حوالہ سے اس بارے میں یہ فرمایا کہ امام کی قراءت سے پہلے تو ثناء پڑھ سکتا ہے اور امام کے آہستہ پڑھنے کی صورت میں مسبوق کا ثناء پڑھنا «قیل» ضعیف قول ہے۔ یعنی «قیل» کی وضاحت جو علامہ شامی ؒ نے کی اسے الدرالمختار کے ساتھ ٹانک دیا گیا۔ خامساً:علامہ الحصکفیؒ نے یہ قول تو اگرچہ «قیل» سے ذکر کیا۔ مگر خود شامی ؒ نے اس کی تردید سات سطروں میں مختلف حوالوں سے کی، فرماتے ہیں:« جو کچھ المصنف (محمد بن عبداللہ الغزی) نے ذکر کیا ہے کہ امام جب جہراً پڑھے تو ثناء نہ پڑھے) یہی بات بالجزم«الدرر» میں کہی گئی ہے۔ اور «المنح» میں کہا گیا کہ الذخیرہ اور المضمرات میں کہاہے کہ یہی قول صحیح ہے اور اسی پر فتویٰ ہے۔ اور منیۃ المصلی، الخزائن، شرح الملتقی میں اسی کے مطابق فیصلہ ہے۔ اسی کو قاضی خاں نے پسند کیا ہے۔ چنانچہ انھوں نے کہا ہے کہ مسبوق اگر امام کو اس حالت میں ملے کہ اس نے قراءت شروع کر دی ہو تو ابن الفضل فرماتے ہیں پھر وہ ثناء نہ پڑھے۔ ان کے علاوہ دیگر مشائخ فرماتے ہیں ثناء پڑھے۔ مگر اس میں تفصیل مناسب ہے۔ اگر امام جہراً پڑھے تو ثناء نہ پڑھے اور اگر سراً پڑھے تو ثنا پڑھے۔ یہی قول شیخ الاسلام خواہر زادہ کا ہے اور الذخیرہ میں اس کی جو تعلیل بیان کی گئی ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ «استماع» سری میں فرض نہیں بلکہ قراءت قرآن کی تعظیم کی بنا پر مسنون ہے۔ لہٰذا سری میں «استماع سنت ہے۔ بالذات مقصود نہیں اور مقتدی کا سری میں قراءت نہ کرنا «انصات» کی بنا پر نہیں بلکہ قراءت امام کی بنا پر ہے کہ امام کی قراءت مقتدی کی قراءت ہے۔ جب کہ ثناء مقصود بالذات سنت ہے اور امام کی ثناء مقتدی کی ثناء نہیں۔ لہٰذا اگر ثناء چھوڑے گا تو لازم آئے گا کہ اس نے مقصود بالذات سنت چھوڑ دی۔ اس میں انصات کے لیے جو تبعاً سنت تھا برعکس حالت جہر کے فکان المعتمد ما مشی علیہ المصنف»گویا معتمد قول وہی ہے جو مصنف (صاحبِ تنویر) نے اختیار کیا ہے۔(رد المحتار:ص ۴۸۸،۴۸۹ ج ۱) جس سے یہ بات نصف النہار کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ مسبوق کے لیے سری میں فاتحہ پڑھنے کا قول صاحب تنویر الابصار کے علاوہ معتمد علماء احناف کا ہے بلکہ کہا گیا ہے کہ «علیہ الفتویٰ» اسی پر فتویٰ ہے۔ حتی کہ علامہ شامی ؒ نے بھی فکان المعتمد ما مشی علیہ المصنفکہہ کر اسی قول پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ مگر افسوس کے حضرت شیخ الحدیث صاحب ان کے حوالے سے اسے ضعیف قرار دینے پر ادھار کھائے بیٹھے ہیں۔ مقتدی ثناء پڑھے یا نہ پڑھے اس حوالے سے یہاں بحث مقصود نہیں۔ توضیح الکلام میں اس کی تفصیل موجود ہے۔ ہمیں یہاں اتنا عرض کرنا تھا کہ حضرت شیخ الحدیث صاحب نے ایک تو عبارت میں « وھو ضعیف» کا اضافہ کمال مہارت سے کیا دوسرا علامہ شامی ؒ کا موقف بھی بیان کرنے میں دیانت داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ دوسری خیانت اسی طرح حضرت شیخ الحدیث صاحب لکھتے ہیں: « نافع بن محمود مجہول من الطبقۃ الثالثۃ»(تدقیق الکلام:ص ۲۴۱) معلوم شد کہ نافع کو بعض نے مجہول کہا ہے۔ مگر اس کے ساتھ « من الطبقۃ الثالثہ» کے الفاظ اس بات کی دلیل ہیں کہ حضرت موصوف نے طبقہ ثالثہ کی تصریح اور یہ حکم «تقریب التہذیب» سے لیا ہے حالانکہ حافظ ابن حجرؒ نے نافع ؒ کو مجہول نہیں بلکہ مستور کہا ہے۔ ان کے الفاظ ہیں:« مستور من الثالثۃ» (تقریب:ص ۵۱۹) ہمیں بتلایا جائے کہ کیا مجہول کہنے والوں نے اس حکم کے ساتھ ساتھ طبقہ ثالثہ کی بھی صراحت کی ہے؟ یا یہ بھی حضرت ہی کا خانہ ساز فیصلہ ہے؟ بصورت دیگر یہ تسلیم کیے بغیر چارہ نہیں کہ تقریب کی عبارت میں انھوں نے خیانت کا ارتکاب کیا ہے۔ تیسری جسارت حضرت موصوف لکھتے ہیں: «سلیمان تیمیؒ اور قتادہ ؒ کے کئی متابع بھی موجود ہیں تفصیل فیض الباری (ص ج ۲) میں دیکھیں، متابعت سے تدلیس کا شبہ رفع ہو گیا۔» (تدقیق:ص ۱۲۵) حضرت شیخ الحدیث صاحب نے عجلت میں فیض الباری کا صفحہ نہیں دیا۔ یہ بحث فیض الباری کے (ص ۲۷۱،۲۸۰ ج ۲) میں دیکھی جا سکتی ہے۔ حضرت موصوف کے تلامذہ ومتوسلین بالخصوص حضرت مولانا صفدر صاحب سے عرض ہے کہ وہ وضاحت فرمائیں کہ فیض الباری میں علامہ کشمیری مرحوم نے سلیمان ؒ اور قتادہؒ کے کتنے متابع ذکر کیے ہیں؟ بینوا توجروا۔ قتادہ کی تدلیس پھر یہ بات بھی یہاں ملحوظ خاطر رہے کہ حضرت شیخ الحدیث مرحوم یہاں قتادہ کی تدلیس کو تسلیم کرتے ہوئے اس کا دفاع کرتے ہیں، بلکہ حضرت موصوف صحیح مسلم ہی کی ایک روایت کے بارے میںلکھتے ہیں: «قتادہ مدلس ہیں۔ نووی نے اسی جگہ لکھا ہے۔ لہٰذا اس کی سماع والی پچھلی دو روایتیں ہی معتبر ہوں گی اور پہلی قابل اعتماد نہ ہو گی۔ کیونکہ ممکن ہے کہ درمیان میںمتروک اور ضعیف راوی کی یہ کارروائی ہو۔۔۔ علامہ بیہقی پر تعجب ہے کہ وہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ قتادہ ؒمدلس ہے اور عن سے روایت کرتا ہے، اس کو استدلال میں لے کر اپنا مطلب نکال گئے۔»(تدقیق:ص ۱۰۶) یہی بات انھوں نے ص ۱۰۱،۱۱۷ پر بھی کہی ہے۔ صحیح مسلم (ص ۱۷۲ج ۱) میں قتادہ عن زرارۃ بن اوفی کی جس روایت کے بارے میں حضرت موصوف نے یہ جرح نقل کی اور قتادہ ؒ کی تدلیس پر اعتراض کیا اس کی پوزیشن توضیح الکلام میں بیان کر دی گئی ہے۔ ہم یہاںصرف یہ عرض کرنا چاہتے ہیں کہ حضرت موصوف قتادہ ؒ کومدلس اوراس کے عنعنہ کو ضعیف قرار دیتے ہیں بلکہ صحیح مسلم میں اس کی معنعن روایت میں «متروک اور ضعیف راوی کی کارروائی» کا خدشہ ظاہر کرتے ہیں۔ لیکن ان کے تلمیذ رشید اور ان کی اسی کتاب کا مقدمہ لکھنے والے مولانا صفدر صاحب قتادہ ؒ کے عنعنہ کو صحت حدیث کے منافی نہیں سمجھتے۔ بلکہ فرماتے:«قتادہؒ کا شمار ان مدلسین میں ہوتا ہے جن کی تدلیس کسی کتاب میںمضر نہیں ہے۔» (احسن:ص ۲۰۱ ج ۱)۔ انھوں نے اس پر چار سے زائد صفحات سیاہ کیے ہیں۔ بتلائیے استاد محترم کی بات قابل اعتبار ہے یا تلمیذ رشید کی؟

جلد اول

آیت انصات کا حکم

اس ضمن میں بھی یہ دیکھیے کہ مولانا صفدر صاحب نے احسن الکلام اور اسی طرح تدقیق الکلام کے مقدمہ میںکہا ہے کہ احناف نص قطعی اور صریح اور صحیح احادیث میںمقتدی کا وظیفہ ترک القراءت خلف الامام بتاتے ہیں جیسا کہ پیش نظر کتاب تدقیق الکلام میں اس کی محققانہ و عالمانہ بحث کی گئی ہے۔» (مقدمہ:ص ۱۰) 4یہ «نص قطعی» کیا ہے؟ توضیح الکلام میں اس کی تفصیل موجود ہے۔ مگر دور نہ جائیے خود تدقیق الکلام جس کا حوالہ انھوں نے دیا ہے، میں دیکھ لیجیے، لکھتے ہیں: «آیت ﴿واذا قرٔ القرآن فاستمعوا لہ و انصتوا﴾ثبوت کے اعتبار سے قطعی ہے ہاںمقتدی کے بارے میں ہونا ظنی ہے، کیونکہ یہ الفاظ خطبہ جمعہ وعیدین کو بھی شامل ہیں۔ قول راجح اگرچہ نماز کے بارے میں نازل ہونا ہے لیکن شبہ سے خالی نہیں۔ لہٰذا آیت قطعی الثبوت ظنی الدلالت بن گئی»(تدقیق الکلام:ص ۲۳۱) چند صفحات بعد مکرر لکھتے ہیں: حاصل مقام یہ کہ آیت کریمہ ﴿واذا قرٔ القرآن فاستمعوا لہ و انصتوا﴾جو قطعی الثبوت اور ظنی الدلالت ہے، نماز مفروضہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔ یہی اس کا اصل مورد ہے لیکن لفظی طو رپر اختصاص نماز کے ساتھ نہیں رکھتی اس لیے اس کو ظنی الدلالت کہا گیا ہے۔» (تدقیق:ص ۲۳۴) اب انصاف شرط ہے کہ مولانا صفدر صاحب نے احناف کے دلائل کو جو «نص قطعی» قرار دیا جب ان کے استاد محترم کے نزدیک «ظنی الدلالت» ہیں تو اب انہی کے حوالے سے اسے «نص قطعی» کہنا کہاں تک صداقت پر مبنی ہے۔؟ ہم حیران ہیں کہ ان کے استادِ محترم اسے ظنی الدلالت قرار دیں اور اصول فقہ حنفی مثلاً نور االانوار، کشف الاسرار، تلویح، فصول الحواشی، احسن الحواشی، عمدۃ الحواشی، مزیل الغواشی، النامی شرح الحسامی، معلم الاصول میں اس آیت کو منسوخ قرار دیا جائے مگر وہ پھر بھی «نص قطعی» ہی رہے۔ اور اس کی قطعیت پر کوئی حرف نہ آئے۔ ایک درجن کے قریب اصول فقہ کی ان کتب میں اعلان نسخ کے باوجود اس کے «نص قطعی» ہونے کا دعویٰ ضد اور تعصب کی واضح ترین دلیل ہے۔

جلد اول

امام شافعی ؒ کا موقف

اما م شافعی ؒ کا موقف فاتحہ خلف الامام کے بارے میں کیا ہے؟ اس کی تفصیل توضیح الکلام حصہ اول میںموجود ہے کہ وہ سری و جہری سب نمازوںمیں فاتحہ خلف الامام کو لازمی قرار دیتے ہیں۔ شوافع، حنابلہ، مالکیہ بلکہ حنفیہ نے بھی ان کا یہی مسلک نقل کیا ہے اور مولانا صفدر صاحب کے شیخ محترم بھی فرماتے ہیں کہ امام شافعی ؒ نے مقتدی کو امام کے سکتہ میں پڑھنے کا حکم دیا ہے۔ (تدقیق الکلام:ص ۹۶) مگرمولانا صفدر صاحب کا گمان ہے کہ وہ صرف سری میں فاتحہ کے قائل ہیں، جہری میں نہیں۔ توضیح میں اس حوالے سے ان کی غلط فہمیوں کا ازالہ بحمداللہ کر دیا گیا۔ جس کا تاحال کوئی معقول جواب ان سے نہ بن پایا۔ اسی ضمن میں راقم نے یہ بھی عرض کیا کہ امام شافعی ؒ کی «الأم» کے نام سے جو کتاب سات جلدں میں مطبوع ہے اس میں امام شافعی ؒ کے دیگر رسائل بھی ہیں بلکہ الام میں ان کے دیگر رسائل کے مندرجات بھی شامل ہو گئے ہیں۔ یہ بات مولانا صفدر صاحب کو بڑی ناگوار گزری اور فرمادیا کہ یہ لا یعنی دعویٰ ایسا ہے جیسے روافض قرآن کریم کے بارے میں یا منکرین حدیث کتب حدیث کے بارے میں کرتے ہیں۔ ۱۔ کتاب الام (ص ۶۳ ج ۴) میں ہے: باب فی العمری من کتاب اختلاف مالک والشافعی رضی اللہعنہما ۳۔(ص ۷۰ ج ۴) میںہے: و ترجم فی کتاب اختلاف علی و ابن مسعود رضی اللہ عنہما۔ ۴۔ (ص ۷۱ ج ۴) میں ہے: وترجم فی اختلاف مالک والشافعی باب المنبوذ وغیر ذٰلک۔ کیا ہر مقام پر یہ ناروا دعویٰ کیا جائے گا کہ «کتاب الام» میں ان کے مختلف رسائل کا اختلاط ہو گیا ہے۔ اس لیے کتاب الام قابل اعتبار نہیں۔ حاشا و کلا (مقدمہ تدقیق:ص ۱۶)۔ ہم نے توضیح الکلام میں امام بیہقی ؒ کے حوالے سے امام شافعی ؒ کی تصانیف کی طرف اشارہ کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ «کتاب الام» کے نام سے جو مجموعہ سات جلدوںمیں شائع ہوا ہے اس میں اما شافعی ؒ کے بعض دیگر رسائل بھی شامل ہیں بلکہ «کتاب الام» میں بھی ان رسائل کے کچھ مباحث شامل ہو گئے ہیں۔ مولاناصفدر صاحب نے محولہ ابواب کا حوالہ دے کر راقم کی تائید ہی کی ہے حسب ترتیب دیکھیے۔ ۱۔ باب فی العمری من کتاب اختلاف مالک والشافعی جس کا حوالہ مولانا صفدر صاحب نے کتاب الام (ص ۶۳ ج ۴) دیا ہے کتاب الام کا جو نسخہ ابناء مولوی محمد غلام رسول سورتی تجار الکتب جاملی محلہ بمبئی نمرۃ کی جانب سے شائع ہوا اس کی جلد ۳ ص ۲۸۵ میں یہ باب ہے۔ جب کہ کتاب اختلاف مالک والشافعی کے تحت جلد ۷ ص ۲۰۱ میں بھی یہی «باب العمری» کے تحت پورا باب موجود ہے۔ ۲۔ اسی طرح « وفی اختلاف مالک والشافعی اللقطۃ» کا یہی باب جلد ۷ ص ۲۰۹ میں کتاب اختلاف مالک والشافعیمیں بھی موجود ہے۔ ۳۔ اسی طرح اس کے متصل بعد وترجم فی کتاب اختلاف علی و ابن مسعود رضی اللہ عنہما اللقطۃ کا یہ عنوان «باب اللقطۃ» کے عنوان سے ان کی « کتاب اختلاف علی و عبداللہ بن مسعود» ج ۷ ص ۱۶۵ میں بھی موجود ہے۔ ۴۔ بالکل اسی طرح و ترجم فی اختلاف مالک والشافعی باب المنبوذ کا یہ عنوان کتاب اختلاف مالک والشافعی ج ۷ ص ۲۱۵ میں باب القضاء فی المنبوذکے تحت بھی انہی الفاظ میں موجود ہے۔ جس سے بحمداللہ ہمارے اس موقف کی حرف بحرف تصدیق ہوجاتی ہے کہ امام شافعی ؒ کے بعض دیگر رسائل کے ابواب بھی «کتاب الام» میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہاں نہ «کتاب الام» کی تنقیص مقصد ہے نہ ہی اس پر عدم اعتماد کا کوئی تصور۔ بلکہ اس بات کی وضاحت مراد ہے کہ «کتاب الام» کے نام سے ۷ جلدوں پر مشتمل کتاب میں امام شافعی ؒ کے دیگر رسائل بھی شامل ہیں اور ان مستقل رسائل کا نام بنام ذکر امام بیہقی ؒ نے مناقب الشافعی (ص ۲۴۶ ج ۱) میں کیا ہے۔ اور انہی رسائل میں ان کا ایک رسالہ « اختلاف علی و عبداللہ» بھی ہے۔ جو ساتویں جلد کے ص ۱۵۱ سے ۱۷۷ تک تقریباً ۲۷ صفحات پر مشتمل ہے۔ اسی رسالہ کی عبارت کو مولانا صفدر صاحب غلط فہمی بلکہ اپنی ضد میں «کتاب الام» کی عبارت سمجھ رہے اور پھر اسی بنیاد پرتمام شافعی، حنبلی، مالکی اور حنفی علماء کی تغلیط کرنے پر ادھار کھائے بیٹھے ہیں۔ ہم نے امام بیہقی ؒ کے حوالے سے ثابت کیا ہے کہ « کتاب علی و عبداللہ» کی حیثیت ایک مستقل رسالہ کی ہے۔ مولانا صفدر صاحب پر لازم تھا کہ وہ ادھر ادھر کی طول بیانی کی بجائے ثابت کر دیتے کہ یہ مستقل رسالہ نہیں «کتاب الام» ہے۔ محض ان کے کہنے سے تو یہ کتاب الام» کا حصہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ حافظ ابن حجرؒ فتح الباری میں متعدد مقامات پر «کتاب الام» کے حوالے سے امام شافعی ؒ کا کلام نقل کرتے ہیں۔ اسی طرح ایک مقام پر کتاب اختلاف علی و ابن مسعودسے بھی امام شافعی ؒ کا کلام نقل کیا ہے۔ ملاحظہ ہو ص ۹۹ ج ۱۲۔ کتاب الحدود باب قول اللہ تعالیٰ ﴿ والسارق والسارقۃ فاقطعوا أیدیھما﴾ یہ بھی اس بات پر برہان ہے کہ یہ مستقل امام شافعی ؒ کا رسالہ ہے، کتاب الام نہیں۔ «کتاب الام» میں امام شافعی ؒ کے بعض رسائل کے کچھ ابواب درج ہو جانے پر مولانا صفدر صاحب اپنی بزرگی کے باوصف آپے سے باہر ہو گئے۔ اس حوالے سے معاملہ اس سے بھی آگے ہے۔ چنانچہ اسی «الام» کے باب سجود السہو ص ۱۱۴ ج ۱ میں ہے: و فی آخر سجود السھو من مختصر المزنی سمعت الشافعی یقول اذا کانت سجدتا السھو بعد السلام تشھد لھما و اذا کانتا قبل السلام اجزاہ التشھد الاول و قد سبق عن القدیم مثل ھذا و حکی ابوحامد ما ذکرہ المزنی و أنہ فی القدیم و قال أنہ اجمع اصحاب الشافعی انہ اذا سجد بعد السلام للسھو تشھد ثم سلم و قال الماوردی انہ مذھب الشافعی و جماعۃ اصحاب الفقہاء قال و قال بعض اصحابنا۔۔ الخ۔ اسی طرح باب المسبوق (ص ۱۵۷،۱۵۸ ج ۱) کے تحت ملاحظہ ہو جس میں مختصر البویطی، ابن ابی الجارود، قاضی ابوالطیب ابوحامداور ابن الصباغ وغیرہ کے اقوال و روایات بھی منقول ہیں۔ سات جلدوں کا یہ سارا مجموعہ اگر «کتاب الام» ہی ہے تو ان متاخرین کے اقوال اور مختصر البویطی، مختصر المزنی، ابن ابی الجارود کی روایات کا اس میں مندرج ہونا چہ معنی دارد؟ لہٰذا سات جلدوں کے اس مطبوعہ نسخہ کو «کتاب الام» ہی قرار دینا سراسر بے خبری بلکہ حقیقت کا منہ چڑانے کے مترادف ہے۔ اس لیے ہم نے عرض کیا ہے کہ مولانا صفدر صاحب کے محولہ حوالہ جات سے ہمارے ہی موقف کی تائید ہوتی ہے۔ جسے وہ عجلت میں اپنی تائید سمجھ رہے ہیں۔ اسی طرح امام مالک ؒ اور امام محمد بن حسن شیبانی اور امام ابوحنیفہ ؒ کے مسلک کے حوالے سے راقم نے جو کچھ عرض کیا، مولانا صفدر صاحب کو اس پر بڑا اعتراض یہ ہے کہ یہ ان کی تصانیف میں نہیں۔ امام مالک کا دوسرا قول قراءت خلف الامام کے بارے میں جو علامہ قرطبی نے نقل کیاتو وہ اس نقل میںیکتانہیں۔ ان سے قبل علامہ ابن العربی ؒ نے بھی احکام القرآن (ص ۳۳۹ ج ۱) میں ان کا یہ قول نقل کیا ہے۔ امام ابوحنیفہ ؒ اور امام محمد کا مسلک بھی ذمہ دار علمائے احناف نے نقل کیا ہے بلکہ اس بارے میں مولانا کشمیریؒ نے مولانا صفدر صاحب کی یہ غلط فہمی بھی دور کر دی کہ ائمہ کے اقوال اوراق میںلکھے ہوئے ہونا ہی ضروری نہیں بلکہ یوں بھی ہوتا ہے کہ امام سے ایک بات زبان زد عام ہوتی ہے اور کتابوں میں اس کا ذکر نہیں ہوتا۔ (فیض الباری:ص ۲۷۲ ج ۲) اس لیے ان کے دوسرے مسلک کا انکار بھی محض ضد کا نتیجہ ہے۔

جلد اول

فاتحہ نہ پڑھنے کا نتیجہ

اسی مقدمہ میں انھوں نے یہ پرانا رونا بھی رویا کہ اہلحدیث فاتحہ خلف الامام نہ پڑھنے والے کو «بے نماز» اور «بے نماز کاٹھکانہ ہی سقر ہے۔» قرار دیتے ہیں۔ مگر یہ «نتیجہ» مولانا صفدر صاحب کا ہے۔ جن حضرات کے حوالے انھوں نے دیئے ہیں، ان کے الفاظ میں یہ بات قطعاً نہیں۔ چنانچہ فاتحہ نہ پڑھنے والے کی نماز کو باطل، نماز نہ ہونے کے فتویٰ کے «نتیجہ» میں ان کے الفاظ ہیں: «ظاہر بات ہے کہ جب نماز درست نہ ہوئی تو باطل ہی ٹھہرے گی اور جب نماز نہ ہوئی تو پڑھنے والا بے نماز ہی تصور ہوگا۔» (مقدمہ:ص ۱۱) نیز ان کے الفاظ ہیں: «صاف عیاں ہے کہ امام کے پیچھے سورہ فاتحہ نہ پڑھنے والے کی نماز باطل ہے اور جب نماز نہ ہوئی تو پڑھنے والا بے نماز ہی رہا۔» (ص ۱۲) ہم نے عرض کیا کہ «بے نماز» اورا سی تناظر میں «بے نماز کا ٹھکانہ ہی سقر» قرار دینا یہ مولانا صفدر صاحب کا اخذ کردہ نتیجہ ہے جو فتاویٰ انھوں نے نقل کیے ان میں یہ الفاظ قطعاً نہیں۔ حالانکہ وہ خوب جانتے ہیں کہ لازم مذہب، مذہب نہیں ہوتا۔ مولانا صفدر صاحب نے بڑی ہوشیاری دکھلائی کہ فاتحہ خلف الامام کے بارے میں انھوں نے یہ «نتیجہ» نکالا بلکہ احسن الکلام لکھنے کا پس منظربھی یہی بتایا گیا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ حدیث « لا صلوۃ لمن لم یقرأ بفاتحۃ الکتاب» کا ترجمہ خود انھوں نے کیا ہے کہ «جس نے سورہ فاتحہ نہ پڑھی اس کی نماز نہیں ہوئی۔»(احسن:ص ۱۷ ج ۲) حضرت موصوف اس کا مقصداق مقتدی کو نہیں صرف امام اور منفرد قرار دیتے ہیں۔ مگر کیا ان کے نزدیک امام اور منفرد کے لیے فاتحہ فرض ہے؟ اور کیا حنفی مذہب میں فرض نماز کی آخری دو یا مغرب کی آخری ایک رکعت میں قراءت فرض ہے؟ جب نہیں اور یقینا نہیں تو ان کے اپنے اس ترجمہ کے مطابق فاتحہ کے بغیر« نماز نہیں ہوتی۔» لہٰذا اس تناظر میں کیا یہ کہنے کی جسارت کریں گے کہ امام یا منفرد جوبھی فاتحہ نہیں پڑھتا جب اس کی نماز نہیں ہوئی تو وہ «بے نماز»ہوئے اور ایسے بے نماز کا ٹھکانہ سقر ہے؟ دیدہ باید۔ اسی طرح امام شافعی ؒ امام احمدؒ، امام مالک ؒ وغیرہ ہر رکعت میں فاتحہ کو فرض قرار دیتے ہیں۔ صحیح قول کے مطابق امام احمدؒ وغیرہ فاتحہ نہ پڑھی جائے تو نماز دوبارہ فاتحہ کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیتے ہیں۔ لہٰذاجب فاتحہ نماز میں «فرض»ہے تو فاتحہ «فرض» قرار نہ دینے والوں کی نماز کیا ہوئی؟ بلکہ فرض نماز کی آخری رکعتوں میں مطلقاً قراءت کا انکار کرنے والے «بے نماز» ہوئے یا نہیں؟ علامہ الجزائری لکھتے ہیں: « فقد اتفق ثلاثۃ من الائمۃ علی ان قراءۃ الفاتحۃ فی جمیع رکعات الصلاۃ فرض بحیث لو ترکھا المصلی عامداً فی رکعۃ من الرکعات بطلت صلا تہ۔» (الفقہ علی مذاہب الاربعۃ:ص ۲۲۹ ج ۱) «ائمہ ثلاثہ اسی پر متفق ہیں کہ فاتحہ پڑھنا نماز کی ہر رکعت میں فرض ہے۔ اگر نمازی قصداً ایک رکعت میں فاتحہ چھوڑ دے تو اس کی نماز باطل ہوگی۔»لہٰذا جب ان ائمہ ثلاثہ کے نزدیک ایسی نماز باطل ہے تو فاتحہ فرض قرار نہ دینے والے بلکہ فرض کی آخری رکعتوں میں قراءت کا انکار کرنے والے حنفی حضرات اپنے موقف پر عمل کریں تو کیا ان کی نماز باطل اور وہ بے نماز ہیں؟ اس کا فیصلہ بھی مولانا صفدر صاحب کو ٹھنڈے دل سے کرنا چاہیے۔ یہ توفاتحہ ہے۔ ہم عرض کر چکے ہیں کہ اس سے قبل طہارت کا مسئلہ ہے۔ وضو میں علمائے احناف ربع رأس کا مسح فرض قرار دیتے ہیں۔ جب کہ شافعیہ اس کے «منکر» ہیں۔ اور مالکیہ کے نزدیک تمام سر کا مسح فرض ہے، مگر شافعیہ اور حنفیہ اس کے منکر ہیں۔ لہٰذا جب ان کا وضو ہی صحیح نہیں تو نماز کیسی؟ حالانکہ امر واقع یہ ہے کہ لازم مذہب، مذہب نہیں ہوتا۔ اور جس نے بھی اس اصول کو نظر انداز کرکے کوئی حکم لگایا اس نے درست نہیں کیا۔ افسوس کہ مولانا صفدر صاحب بھی نادانستہ طو رپر نتیجۃً اسی فکر کی ہم نوائی فرما رہے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ انھوں نے صاف صاف لکھا ہے کہ: «مجتہد کا کوئی بھی خطائی فیصلہ اجتہادی غلطی تو ہو سکتا ہے مگر بدعت نہیں ہوتی۔» (حکم الذکر بالجہر:ص ۱۲۴) مگراس کے برعکس ابراہیم نخعی ؒ کے ایک اثر کی بنا پر جس کی صحت کے بارے میں وہ خود مطمئن نہیں، لکھتے ہیں: «اگر یہ نقل صحیح ہے تو امام کے پیچھے قراءت کرنے کے بدعت ہونے کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت مل سکتا ہے۔» (احسن:ص ۳۲۸ ج ۱ ط ۲) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقہی اختلافی مسائل میں دیانتدارانہ تحقیق کرکے جو پہلو بھی اختیار کیا جائے اس کے بارے میں سلف کی یہی رائے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ باہمی ایسے مختلف فیہ مسائل کے باوجود ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھتے تھے۔ مگر تقلید و جمود کے دور میں یہ توسع تقریباً ختم ہوگیا۔ الا ماشاء اللہ۔ حتی کہ کعبۃ اللہ میں بھی چار مصلے بچھا دیے گئے۔ تقلید و تعصب کے مارے ہوئے دلیل کی نہیں قول امام کی پیروی ضروری سمجھتے ہیں۔ حتی کہ تقلید کے خلاف ظاہر کتاب وسنت کی پیروی «اصول کفر» قرار دیتے ہیں۔ اور کہتے ہیں:« مارا قول امام باید قول رسول کافی نیست» ہمیں امام کا قول چاہیے رسول اللہ ﷺ کا قول کافی نہیں۔ (معاذ اللہ) ایسے جامد مقلدین کی تو نماز کیا سرے سے ایمان کا خطرہ ہے۔ اور ایسے ہی جامدین و معاندین کے بارے میں اگر کسی نے فاسق و کافر کہا ہے تو یہ اسی جمود کا رد عمل ہے۔ اور فاتحہ خلف الامام پڑھنے کو حرام اور مکروہ تحریمی قرار دینااور پڑھنے والے کے دانت توڑ دینے اور ان کے منہ میں آگ اور مٹی ڈالنے کا فتویٰ اس پر مستزاد ہے۔ جب مولانا موصوف کے نزدیک بھی فاتحہ خلف الامام کا مسئلہ صحابہ کرام اور فقہاء عظام کے مابین مختلف فیہ ہے (احسن ص ۳۸، ۳۹) تو اب فاتحہ خلف الامام کو بدعت قرار دینا کہاں تک مبنی بر انصاف ہے؟ حیرت ہے کہ بقول ان کے جس «غیر معتدل» رویہ کے نتیجے میں انھیں احسن الکلام لکھنا پڑی اسی «غیر معقول رویہ کے وہ خود بھی مرتکب ہیں۔ ایک نئی دلیل:قراءت کی ممانعت کی علت خلفیت ہے فاتحہ خلف الامام کی صحیح احادیث سے بچنے کے لیے جس قدر کھینچا تانی کی گئی اور انھیں ضعیف اور ناقابل قبول قرار دینے میںجو سعی نامشکور ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ اس کی یہ لایعنی تاویل بھی کی گئی کہ خلف کے معنی خلف زمانی یا مکانی بھی ہو سکتے ہیں اس کی حقیقت توضیح الکلام میں بیان کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک تاویل وہ ہے جو مؤلف احسن الکلام کے شیخ محترم نے کی۔ وہ بھی پڑھیے اور ان کی فقاہت کی داد دیجیے، لکھتے ہیں: 0«قرآن کریم کو بلا کسی مجبوری کے پس پشت اگر کوئی پڑھتا ہے تواسے کہا جاتا ہے کہ قرآن پڑھنا ہے تو آگے بیٹھ جاؤ۔ ہمیں گناہ گار نہ بناؤ۔۔۔ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کو اس پس پشت پڑھنے سے کوفت قلبی ہوئی اور آپ نے لعلکم تقرء ون خلف امامکم سے ناراضگی کا اظہار کیا۔ (تدقیق الکلام:ص ۱۴۸) یہی بات انھوں نے بتکرار ص ۱۷۷، ۲۱۶ میں بھی فرمائی کہ «وجہ انکار خلف الامام میں خلفیت ہی کو بنایا گیا ہے۔» قارئین کرام غور فرمائیں حدیث میں تو ہے کہ تم خلف الامام پڑھتے ہو؟ صحابہؓ نے عرض کیا ہاں۔ آپ نے فرمایا: فاتحہ کے علاوہ نہ پڑھو۔ یہاں تو خلف الامام فاتحہ پڑھنے کی اجازت ہے۔ حضرت موصوف کی یہ تاویل ﴿ افتؤمنون ببعض الکتاب و تکفرون ببعض﴾ کا مصداق ہے۔ لعلکم تقرء ون خلف امامکم کے الفاظ سے صرف «اظہار ناراضگی» فرمایا یااس سے مزید بھی آپ نے کچھ فرمایا تھا؟ ثانیاً: یہ تاویل راوی حدیث حضرت عبادہؓ کے مسلک کے بھی منافی ہے۔ «پس پشت پڑھنا» اگر عظمت قرآن کے منافی ہے تو حضرت عبادہؓ اور دیگر صحابہ کرام ؓجو خلف الامام قراءت کے قائل ہیں کیا وہ سب قرآن کی عظمت کے قائل نہ تھے؟«خلفیت» کے یہ معنی صحابہؓ تو نہ سمجھ پائے اس کا انکشاف ہوا تو حضرت شیخ الحدیث صاحب پر۔ سبحان اللہ۔ ثالثاً: اگر علت «خلفیت» ہے تو امام کی غلطی کی بنا پر مقتدی کا لقمہ دینا کیونکر جائز ہوگا؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یادش بخیر! مولانا صفدر صاحب لکھتے ہیں: مقتدیوں نے بڑی محنت او رمشقت سے اپنا امام مقرر کیا، اس کو چندہ اور تنخواہ دی اور نہ سہی صدقہ فطر، قربانی کی کھالیں اور جمعرات کی روٹیاں ہی دیں۔ امام صاحب نے کھالیں اور خوب ان کے بدن پر گوشت پوست پیدا ہوا اور وہ فربہ ہوئے پھر مقتدیوں نے دوڑ کر وضو کیا۔ امام کی اقتدا کی اور بڑی محنت سے امام کی اتباع اختیار کی۔ اگر مقتدیوں کو امام کی قراءت کفایت کرتی ہے تو اس میں کیا تعجب ہے؟ یہ مقتدیوں کی اپنی محنت کا ثمرہ ہے۔ (احسن:ص ۱۰ ج ۲ ط اول)۔ یہ انداز استدلال کسی جمعراتی مولوی صاحب کا تو ہو سکتا ہے کسی شیخ الحدیث صاحب سے اس کی توقع نہ تھی۔ شکر ہے کہ حضرت الاستاذ محدث گوندلوی نے خیر الکلام (ص ۶۶) میں اس پر تعاقب کیا۔ تواسے تسلیم کرتے ہوئے احسن الکلام طبع ثانی میں حذف کر دیا۔ رابعاً: حنفی مسلک میں مقیم، مسافر امام کی اقتدا کرے تو مقیم امام کی دو رکعتوں کے بعد جو نماز پڑھے گا اس میں قراءت نہیں کرے گا؟ کیا اس کی علت بھی «خلفیت» ہے؟ خامساً: خلفیت کا دائرہ کس قدر وسیع ہے کہ امام کے «پس پشت» ہی نہیں دائیں بائیں نماز پڑھنے والے بھی اس کا مقصداق ہیں۔ یا للعجب۔ اس لیے یہ تاویل نہیں بلکہ تحریف ہے۔ پوری کتاب اسی قسم کی لغویات کا پلندہ اور محدثین پر الزامات کا شاہکار ہے۔ بمصداق مشتے نمونہ از خروارے چند باتوں کا تذکرہ تدقیق الکلام اوراس کے مقدمہ کے حوالے سے عرض کر دیا ہے۔ حیرت تو یہ ہے کہ بعض مباحث میں استاد اور لائق شاگرد آپس میں متفق نہیں۔ مگر اس کے باوجود آنکھیں بند کرکے اس کی تائید و تحسین فرماتے ہیں۔

جلد اول

توضیح الکلام پر ایک نظر

توضیح الکلام کی اشاعت کے ایک عرصہ بعد «توضیح الکلام پر ایک نظر» کے عنوان سے بھی ایک کتاب شائع ہوئی۔ پوری کتاب تدلیس و تلبیس اور دجل و فریب کا مجموعہ ہے۔ جس کا جواب اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی توفیق سے مکمل ہو چکا ہے۔ توضیح الکلام کی طباعت اور دیگر مصروفیات کی بنا پر اس کی اشاعت میں تاخیر ہوئی۔ ہم یہاں اس سلسلے میں کچھ عرض کرنے سے اس لیے بھی اجتناب کر رہے ہیں کہ یہ معروضات پہلے ہی توقع سے زیادہ طویل ہو گئی ہیں۔ مستقبل قریب میں ان شاء اللہ یہ کتاب بھی شائقین حضرات کی خدمت میںپہنچ جائے گی۔ ملحوظ «توضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام» کا یہ ایڈیشن مکمل ہے اور دونوں حصوں کو ایک ہی جلد میں جمع کر دیا گیا ہے۔ جو تقریظات دوسری جلد کے شروع میں تھیں، انھیں بھی کتاب کی ترتیب کے پیش نظر ابتدا میں ذکر کیا جا رہا ہے۔ یوں «توضیح الکلام»کی یہ طبع بہت سے حک و اضافہ کے ساتھ قارئین کرام کی خدمت میںپیش کی جارہی ہے۔ اس طرح کتاب کے یکجا ہونے کے ساتھ ساتھ استفادہ بھی آسان ہو جائے گا۔ اسی طرح توضیح الکلام طبع اول کے صفحات کے نمبرز بھی طبع دوم کے حاشیہ پر دے دیئے گئے ہیں تاکہ طبع اول کی طرف مراجعت آسان ہو۔ اللہ تعالیٰ کے حضور عرض ہے کہ وہ حدیث و سنت اور مسلک سلف کی اس حقیر خدمت کو قبول فرمائے اور اپنی مرضیات سے نوازتا رہے، آمین۔ 3خادم العلم والعلماء ارشاد الحق اثری

جلد اول

عرض ناشر

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ۔ اما بعد اسلام میںنماز کی جو اہمیت ہے اس سے کوئی مسلمان ناواقف نہیں۔ آنحضرت انے اسے عماد الدین، مفتاح الجنہ، نورمومن، راحت جان اور آنکھوں کی ٹھنڈک فرمایا اور نمازی کو اپنے رب رحیم و کریم سے سرگوشی اور مناجات کرنے والا قرار دیا۔ مگرآہ آج اکثر مسلمان اس سے غافل اور جو نمازی ہیں ان میں بھی اکثر و بیشتر اس کے سروروکیف اورا حکام و مسائل سے ناواقف ہیں۔ نماز سے متعلقہ مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ نماز میں سورۂ فاتحہ کا ہے۔ جس کے متعلق آنحضرت ﷺ نے صاف فرمایا لا صلٰوۃ الا بفاتحۃ الکتاب۔ کہ سورۂ فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔ بلکہ سورہ فاتحہ کی اہمیت بتلاتے ہوئے فرمایا کہ اللہ احکم الحاکمین فرماتے ہیں قسمت الصلاۃ بینی و بین عبدی نصفین کہ میں نے اپنے اور اپنے بندے کے مابین نماز کو تقسیم کر دیا ہے۔ یہاں بالاتفاق «الصلاۃ» سے مراد سورۂ فاتحہ ہے۔ اس صحیح اورصریح حکم کے باوجود کچھ حضرات کا خیال ہے کہ نماز میں فاتحہ ضروری نہیں، اس کے بغیر بھی نماز جائز ہے۔ اور ظاہر ہے کہ جو حضرات منفرد کے لیے بھی سورۂ فاتحہ فرض نہیں سمجھتے وہ مقتدی کو پڑھنے کی اجازت کیوں کر دے سکتے ہیں؟ برصغیر پاک و ہند میں حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کے افکار اور توضیحات کی روشنی میں جب تقلید و جمود کی جگہ عمل بالحدیث کا آغاز ہوا۔ طویل مدت کے بعد دوبارہ حالات نے کروٹ بدلی اور براہ راست دین کے اصل ماخذ سے تعلق جڑا تو جامد مقلدین کو یہ ادا راس نہ آئی۔ فقہی مسائل پر بحث و مناظرہ بلکہ مجادلہ کا بازار گرم ہو گیا۔ ان مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ نماز میں سورۂ فاتحہ کا بھی تھا۔ جس پر فریقین کی طرف سے بیسیوں کتابیں لکھی گئیں۔ مقلدین کی طرف سے اس سلسلہ میں آخری قابل ذکر کتاب «احسن الکلام» تھی جو ۱۳۷۴ھ (۱۹۵۵ء) میں شائع ہوئی۔ انہی دنوں استاذ العلماء المحدث الحافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ بھی اس مسئلہ پر علمی اور اصولی انداز میں ایک مستقل کتاب لکھ رہے تھے۔ احسن الکلام نمودار ہوئی تو حضرت حافظ صاحب رحمہ اللہ نے اس کے مندرجات کا بھی جائزہ لیا اور جابجا اس کے وساوس کا ازالہ بڑی سنجیدگی اور متانت سے کر دیا۔ حضرت حافظ صاحب کی یہ کتاب«خیر الکلام» کے نام سے ۱۳۷۵ھ (۱۹۵۶ء) میں شائع ہوئی۔ مگر دس سال بعد ۱۳۸۵ھ(۱۹۶۵ء) میں جب «احسن الکلام» کو دوبارہ شائع کرنے کی نوبت آئی تو اس کے مصنف نے «خیر الکلام» کے اعتراضات و مناقشات کو نہایت نامناسب انداز میں پیش کرکے اپنی بھڑاس نکالنے کی ناکام کوشش کی بلکہ بعض مقامات کو غلط انداز میں پیش کرکے طنز و تعریض کے نشتر چلانے سے بھی گریز نہ کیا۔ اور یہ بھی حقیقت ہے کہ بعض مقامات کو تو وہ سمجھ بھی نہ پائے مگراس کے باوجود ان کے حلقہ میں احسن الکلام کو ناقابل تسخیر و تردید باور کیا جانے لگا، جس کا اظہار اردو میں ہی نہیں بلکہ بعض عربی کتب میں بھی کیاگیا۔ اور اس مسئلہ کے لیے اس کے مطالعہ کی ترغیب دی گئی۔ مثلاً علامہ علی قاری مرحوم کی شرح مشکوٰۃ جب ملتان سے ایک حنفی ادارہ نے شائع کی تواس کے حاشیہ پر لکھاگیا 8وان شئت التحقیق والبسط فی مسئلۃ القراءۃ خلف الامام فارجع الی احسن الکلام فی اللغۃ الاردیۃ للعلامۃ الفھامۃ محمد سرفراز خاں الدیوبندی۔ الخ (مرقاۃ ص ۳۰۱ ج ۲) اگر تم قراءت خلف الامام کے مسئلہ میں تحقیق اور تفصیل دیکھنا چاہتے ہو تو اردو میں علامہ فہامہ محمد سرفراز صاحب دیوبندی کی تصنیف احسن الکلام کی طرف مراجعت کرو۔ حالانکہ پوری کتاب مناظرانہ بلکہ مجادلانہ انداز کی آئینہ دار ہے اوراس کے مصنف کے انتہائی متعصب ہونے کی واضح دلیل ہے۔ جس کا اندازہ آپ اس سے لگا سکتے ہیں کہ احسن الکلام کے ابتداء میں حضرت قاری محمد طیب مرحوم لکھتے ہیں کہ خلف الامام فاتحہ پڑھنے والا بھی حدیث پر عمل کرتا ہے اور اہل حق میں سے ہے۔ ان کے الفاظ ہیں « فاتحہ اور ترک فاتحہ تو حدیثی مسلک ہے۔ تارکین فاتحہ اور قائلین فاتحہ عامل بالحدیث ہونے کی وجہ سے اہلِ حق ہیں۔» (ص ۱۲،۱۳) مگرمؤلف احسن الکلام جہری نمازوںمیں تو کجا سری نمازوںمیں بھی فاتحہ خلف الامام پڑھنے کو جائز نہیں سمجھتے، لکھتے ہیں۔ «سری نمازوں میں بھی امام کے پیچھے قراءت کرنا نہ تو جائز ہے اور نہ مستحب پھر ضروری کہاں سے ہو گیا؟» (احسن الکلام: ص ۲۸۲ ج ۱) بلکہ وہ توقراءت خلف الامام کو بدعت قرار دیتے ہیں۔ چنانچہ ایک اثر کی سند کو بزعم خویش صحیح ثابت کرنے کے بعد لکھتے ہیں «امام کے پیچھے قراءت کرنے کے بدعت ہونے کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت مل سکتا ہے؟»(احسن:ص ۳۲۸ ج ۱) یہی نہیں بلکہ وہ تو احسن الکلام میں جمع کردہ دلائل کو دیکھ لینے کے بعد امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنے والوں کے منہ میں آگ ڈالنے کا بھی حکم فرماتے ہیں۔ چنانچہ اسی مفہوم کا ایک اثر نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں «صحیح حدیث کی مخالفت کرنے والے کے حق میں یہ الفاظ زیادہ سنگین نہیں ہیں۔ ہاں البتہ ان دلائل سے جو شخص ناواقف ہو اور ناواقفی بھی محض دیانت پر مبنی ہو تو اس کے لیے مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ خصوصاً وہ حضرات جو دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اور جن کی نگاہوں سے اس طرح یکجا کیے ہوئے دلائل نہیں گزر سکے۔ مگر یہ دلائل دیکھ کر ضد کرنے والے کے لیے یہ الفاظ بالکل مناسب ہیں۔» ان مزعومہ دلائل کی پوزیشن کیا ہے، یہاں اس سے قطع نظر ہم قارئین کرام کی توجہ اس طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ کتاب کی تقریظ بلکہ اسے بطور مقدمہ لکھنے والے صاحب تو فاتحہ خلف الامام کو بھی «حدیثی مسلک» اور اس کے قائلین کو «اہل حق» میں شمار کرتے ہیں مگر مؤلف احسن الکلام اسے بالکل ناجائز بلکہ بدعت اور پڑھنے والوں کے منہ میں آگ ڈالنے کا مشورہ دیتے ہیں اور طرفہ تماشا یہ کہ احسن الکلام میں پیش کردہ «دلائل» کو دیکھ لینے کے بعد کسی کو اختلاف کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ گویا یہ بھی «کالقرآن» ہے۔ اُف ع اتنی نہ بڑھا پاکی داماں کی حکایت مؤلف احسن الکلام کی یہی بے اعتدالی اور حد سے زیادہ گرم گفتاری ہماری اس کتاب کی اشاعت کا باعث بنی تاکہ بتلایا جائے کہ قراءت فاتحہ خلف الامام صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ اور ان کی صحت کی بنا پر ہی ہر دور میں خود علمائے احناف کا ایک عظیم گروہ بھی اس کا قائل رہا ہے۔ «توضیح الکلام» عرصہ سے مکمل ہو چکی تھی مگر نامساعد حالات کی بنا پر اس کی طباعت میں تاخیر ہوتی چلی گئی مگر اب جب کہ احسن الکلام کا تیسرا ایڈیشن بھی اپنی تمام تر بے اعتدالیوں اور تلخیوں کے باوصف طبع ہو چکا ہے تو پھر اس کی طباعت بھی ناگزیر تھی۔ اور اس کا التوا بھی نامناسب تھا تاکہ یہ واضح کر دیا جائے کہ زبان رکھتے ہوئے بھی ہم رہے ہیں بے زباں اب تک اِدھراحباب کا مسلسل اصرار بھی اسی کا مقتضی تھا کہ اسے جلد از جلد شائع کیا جائے چنانچہ آج «ادارۃ العلوم الاثریہ» فیصل آباد اپنے روایتی انداز سے نہایت خوب صورت شکل میں اس کے شائع کرنے کا شرف حاصل کر رہا ہے۔ ادارہ کا اول روز سے مقصد وحید حدیث پاک کی خدمت اور مسلک سلف کی پاسداری ہے۔ ادارہ کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ اس نے دنیا بھر میں پہلی بار «العلل المتناہیۃ فی الاحادیث الواہیۃ» جیسی بلند پایہ حدیث کی کتاب دو جلدوں میں تحقیق و تعلیق سے طبع کی۔ اس کے علاوہ ۲۔ جلاء العینین فی تخریج روایات البخاری فی جزء رفع الیدین لشیخ العرب والعجم السید بدیع الدین شاہ صاحب الراشدی متعنا اللہ بطول حیاتہ ۳۔ اعلام اہل العصر باحکام رکعتی الفجر للشیخ المحدث شمس الحقؒ الدیانوی (عربی) ۴۔ صحاح ستہ اور ان کے مؤلفین (اردو)۔ ۵۔ امام دارقطنی ۶۔ الناسخ والمنسوخ ۷۔ احکام الجنائز۸۔ کتابت حدیث تا عہد تابعین۔ ۹۔ موضوع حدیث اوراس کے مراجع۱۰۔ قادیانی کافر کیوں؟ ۱۱۔ امام محمدؒ بن عبدالوہاب۱۲۔ پیارے رسول ﷺکی پیاری نماز جیسی اہم اور مفید معلومات کی حامل کتب طبع ہو کر اہل علم و تحقیق سے داد تحسین وصول کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ «مسند الامام ابی یعلیٰ الموصلی»تحقیق کے بعد طباعت کے لیے جدہ پہنچ گئی ہے، جو عنقریب ان شاء اللہ شائقین کے ہاتھوں میں پہنچ جائے گی۔ اس کے علاوہ۔۔۔« المقالۃ الحسنٰی فی سنیۃ المصافحۃ بالید الیمنی» للشیخ المحدث المبارکفوری اور«معجم ابی یعلی الموصلی» بھی طباعت کے مراحل میں ہیں۔ انتہائی ناسپاسی ہوگی اگر میں یہاں اپنے مرحوم رفقاء کا تذکرہ نہ کروں۔ میری مراد میرے بزرگ دوست الشیخ الاستاذ مولانا محمد عبداللہ صاحب اور مناظر اسلام مولانا محمد رفیق صاحب مدنپوری رحمہم اللہ اللہ ہیں۔ وہی دراصل «توضیح الکلام» کی تسوید و تصنیف کے محرک تھے۔ افسوس کہ ادارہ بہت جلد اپنے ان محسنوں سے محروم ہو گیا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ بخشے اور ان کی حسنات میں اضافہ فرمائے۔(آمین) میں اپنے رفقاء اور معاونین کا تہِ دل سے شکرگزار ہوں جو حدیثِ پاک اور مسلک سلف کی اس خدمت میں دامے، درمے، سخنے ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ اس طرح حضرت مولانا عزیز زبیدی صاحب کا بھی ممنون ہوں جنھوں نے توضیح الکلام کے پورے مسودہ پر ایک نگاہ ڈالی اور نہ صرف اس کے متعلق مفید مشوروں سے نوازا بلکہ پیش لفظ بھی لکھ کر ادارہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ نیز مولانا گلزار احمد صاحب کا بھی جنھوں نے پروف ریڈنگ میں بھر پور تعاون کیا۔ جزاھم اللہ احسن الجزاء۔ اللہ تعالیٰ ہماری ان حقیر کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازے اور ذریعہ نجات بنائے، آمین۔ ربنا تقبل منّا انّک انت السّمیع العلیم و تب علینا انّک انت التّوّاب الرّحیم۔ 0محمداسحاق چیمہؒ ناظم ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد

جلد اول

پیش لفظ

(ازمحقق العصر حضرت مولانا عزیز زبیدی صاحب مدظلّہ العالی۔ لاہور) فَلاَ وَرَبِّکَ لاَ یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوْکَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَھُمْ ثُمَ لَا یَجِدُوْا فِیْ اَنْفُسِھِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَ یُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا۔ 2علمی اختلافات خیر القرون (حضرات صحابہ کرام اور تابعین عظام) میں بھی رہے ہیں مگر مجموعی لحاظ سے ان میں خیر غالب تھی، نیت نیک اور طلب صادق تھی۔ اس لیے وضوحِ حق کے بعد اپنے موقف سے رجوع کرتے ہوئے ان کو دیر نہیں لگتی تھی۔ پھر جو صاحب علمی اور تحقیقی طور پر اپنے جس موقف اور مسئلہ پرمطمئن تھے۔ ان کو عموماً اس امر پر اصرار نہیں تھا کہ اس کو دوسرا بھی ضرور قبول کرے۔ مسئلہ کے سلسلے میں حسب حاجت وضاحت کی صورت تو وہاں موجود تھی۔ لیکن نفس مسئلہ کی حد تک تبلیغ یا مزاحمت کا تصور نہ تھا کیونکہ بات علم و تحقیق کی ہو یا اجتہاد و استنباط کی۔ بہرحال اس میں خطا بھی ہو تو اجر ہی ملتا ہے۔ پھر بدمزگی کیوں؟ وہاں کوئی فرقہ نہ تھا، نہ اس کے لیے عجمی تصور «جہاد» پھر توتکار کیسے؟ خوئے تسلیم و رضا مجموعی لحاظ سے اس دور مسعود میں خوئے تفویض اور تسلیم و رضا مسلمانوں کی دینی امور میں طمانیت کی بنیادی اساس تھی۔ کتاب و سنت کی موجودگی میں عجمی درایت، چونکہ چنانچہ کی درانتی اور تقلید کی ناداں چھڑی نے ابھی کروٹ نہیں لی تھی۔ نہ ہی کسی بندۂ مومن کے لیے ایسا کرنا ممکن تھا۔ کیونکہ یہ ذہنِ منافق کی علامتوں میں سے ایک علامت سمجھی جاتی تھی۔ اکابر امت اس مبارک ذہن اور مثالی تعامل کو « علیکم بدین العجائز» (بوڑھی اماں کے اسلوبِ دین و ایمان کو نہ چھوڑو) سے تعبیر کیا کرتے تھے۔ یعنی آنحضرت اکی باتوں پر جان چھڑکا کرو۔ چونکہ چنانچہ نہ کیا کرو۔ جس طرح بوڑھی اماں کہا کرتی ہے کہ اللہ نے، سچے نے یوں یوں فرمایا۔ میرے سوہنے رسولﷺ نے یوں کہا اور پوری طمانیت کے ساتھ کہتی ہے۔ ایک شخض نے حضرت عبداللہ بن عمر ص سے پوچھا«کیا (نماز)وتر فرض ہے؟» فرمایا« رسول اللہ ﷺ اور سب مسلمان پڑھتے آئے ہیں۔» اس نے یہی سوال دوبارہ دہرایاتو حضرت عبدؓاللہ بن عمرؓ نے پھر وہی جواب دہرایا۔(موطا امام مالک، مشکوٰۃ)۔ یعنی بھائی اس چکر میں کیوں پڑ رہے ہو؟ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ نے جیسا کیا ہے ویسا ہی کیے جا۔ اگر اس مخمصہ میں پڑ گیا تو بہت سی سنن کے عمل سے تمھیں تمھارا نفس محروم کر دے گا۔ جیسا کہ آج عموماً نوافل و سنن کا حال ہے۔ بہت سے لوگ فرض پڑھتے ہیں۔ مستحبات و سنن سے ان کو دلچسپی نہیں رہی۔ ایک انگریز مسلمان ہوا تواس نے داڑھی منڈانا چھوڑدی۔ کسی نے اس سے کہہ دیا کہ یہ کوئی ضروری تونہیں ہے۔ اس نے جواب دیا میں ضروری اور غیر ضروری کی تقسیم نہیں جانتا، میں بس یہ جانتا ہوں کہ پیغمبر ﷺ نے اس کا حکم دیا ہے۔ (رسائل و مسائل) یہ خوئے تسلیم و رضا صرف اس جماعت کا حصہ رہی جو کبھی فرقہ تھی نہ گروپ۔ اور یہی سعادت ائمہ دین اور محدثین کرام کے حصہ میں آئی جو اپنی خدماتِ حدیث، جمع حدیث اور فقہ الحدیث کے سلسلہ کی مساعی کی وجہ سے محدثین کرام کہلائے اور عمل بالحدیث کی وجہ سے اہل حدیث نام پایا۔ جزاھم اللہ عنا و عن سائر المسلمین جزائً وافیًا۔ جب تک مسلمانی اسی نہج پر قائم رہی، نزاع اور اختلاف کے عصبی بھوت اور دیو بھی خوابیدہ رہے۔ کوئی دینی جزئیہ یا مسئلہ کسی کی «انا» کا مسئلہ نہ بن سکا اور نہ ہی کسی مفروضہ اور مسئلہ کی سرپرستی کے لیے کوئی فرقہ ابھر سکا اور نہ کوئی طائفہ تخلیق پایا۔ سب کے سامنے کتاب اللہ تھی یا سنت رسول اللہ ﷺ۔ ان کے دین ودنیا کی ساری کائنات بس ان ہی دو آسمانی مشعلوں میں روشن اور منور تھی۔ اللہ بس باقی ہوس۔ اس تعامل پر زوال مگرافسوس کہ بعد میں یہ رنگ پھیکا پڑ گیا۔ اطاعت ایک رسم بن گئی اور عبادت ایک بے روح عادت ہو کر رہ گئی۔ رسمیں اور عادتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ اور ان میں مزید شکست و ریخت کو قبول کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اس لیے جدھر کا جھونکا لگا اسی طرف مڑ گئی۔ اور یہی کچھ یہاں ہوا۔ جاہ و کرسی کے خبط نے جہاں پر پرزے نکالے وہاں شخصیت پرستی بھی رنگ لائی۔ اس نے اعاظم رجال کے کعبے تعمیر کر کے لوگوں کو ان کے گرد جمع کر دیا اور ان کو ﴿ مَا نَعْبُدُھُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَا اِلَی اللہِ زُلْفًا﴾ ہم ان کی پرستش صرف اس لیے کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے ہم کو قریب کر دیں۔ کی صدائے بازگشت پر پھر مائل کر دیا۔ کچھ لوگ روحانیت کے نام پر نیک اور «صوفی منش» بزرگوں کو دیکھ کر اپنے روحانی قبلے سیدھے کرنے میں لگ گئے اور علم وحکمت کے متوالوں میں سے ایک طبقہ نے اپنے اساتذہ یا اپنے سے اعلم اور عظیم شخصیتوں کی عینکیں اپنی آنکھوں پر فٹ کر لیں اور دماغ میں انہی کی سوچ اور فہم کے سوئچلگا لیے۔ چنانچہ جب دیکھتے تو وہی کچھ ان کو دکھائی دیتا جو انھوں نے دیکھا اور جب سوچتے تو ان کو صرف وہی سوجھتا اور سمجھ میں آتا جو انھوں نے سمجھا اور سوچا ہوتا۔ نگاہ اپنی، نہ دماغ اپنا،۔ نہایت نیک نیتی کے ساتھ «خود اعتمادی» پر بے اعتمادی کا ٹھپہ لگا کر سوگئے۔ پہلی اقوام احبار و رہبان کی تقلید میں جہاں تک چلی گئی تھیں انھوں نے بھی اس کا آغاز کر دیا۔ اور بالآخر وہاں تک یہ مسلمان بھی جا پہنچے جہاں پہنچ کر قومیں نامرادی سے ہم کنار ہو ئیں اور پڑھے لکھے لوگوں نے قوم کو خود اعتمادی سے یوں محروم کیا جیسے کسی دشمن نے سازش کی ہو۔ 3تقلید نے اپنے پاؤں جمالیے رسول اللہ ﷺ سے ورے ورے لوگوں نے مقلدانہ حسنِ ظن کی بنا پرجو جو امام منتخب کیے ان کے ساتھ یوں وابستہ ہو رہے جیسے وہ «رسول» ا کا بدل ہوں اور واشگاف الفاظ میں یہ اعلان بھی کیا کہ مقلد کے لیے سند صرف امام کا قول ہے« اما المقلد فمستندہ قول مجتہدہ» (مسلم الثبوت) چنانچہ ان کے کرنے کے کام اب یہ رہ گئے ہیں کہ احکام کی حد تک صرف اپنے امام کی مرضی تلاش کریں کہ اس معاملہ میں ان کی کیا رائے ہے۔ اور جو حضرات « امام فہمی» میں مصروف تھے مزید ان کی یہ ذمہ داری بھی رہی کہ وہ امام کے قول کے اجمال کی تفصیل مہیا کریں۔ ان کی رائے کے محتمل پہلوؤں میں سے مطلوب کی تشخیص اور تعیین کی صورت پیدا کریں۔ دوسروں کی نگاہ میں امام موصوف کی کسی رائے کے متعلق جو شکوک ہوں ان کو صاف کریں۔ اور ان سے امام کی لغزشوں کی ایسی تعبیر و تشریح کریں کہ وہ لوگوں کو «کالقرآن» دکھائی دینے لگ جائیں یا کم از کم ان کی معذرت کے وجوہ دنیا کے سامنے واضح ہو جائیں۔ بہرحال ایک طرف «روحانی بزرگوں» کی «وساطت» نے خدا سے دوری کے سامان کیے اور دوسری طرف علم وفضل کے اماموں کی وساطت کے چکروں نے امتی اور رسول ﷺ کے درمیان اتنی بڑی خلیجیں پیدا کر دیں کہ بندۂ مومن کے لیے رسولِ خدا اسے رابطہ رکھنا غیر شعوری ڈرپر گویا عبادت نہیں، معصیت ہے۔ امام کے سامنے جو مسئلہ تھا اس کے سلسلہ میں دیانتداری کے ساتھ ایک رائے قائم کرکے وہ چلے گئے۔ ان کے بعد مقلدین اس پر مزید غوروفکر کے مجاز نہیں رہے۔ اس لیے وہ صورت آج تک جوں کی توں چلی آرہی ہے۔ اور تقلید کے بندھن اس قدر سخت ہیں کہ یہ حالات موجودہ تا آخراسی طرح جوں کے توں رہیں گے۔ اس فقہی تقلید نے ائمہ تقلید کے فقہی جمود کو اتنا لازوال بنا دیا ہے کہ پہاڑ اپنی جگہ سے ٹل سکتا ہے مگر یہ فقہی مسائل جو مقلدین کے امام نے پیش فرمائے تھے۔ ان میں ردوبدل قطعاً ممکن نہیں رہا۔ اس لیے بعد میں اگر کسی مسئلہ پر مقلد قلم اٹھاتا بھی ہے تو تکلف کرتا ہے کیونکہ وہ اس کے خطا وصواب سے بحث کرنے کا مجاز نہیں۔ اگر بحث کرے بھی تو کسی قسم کی تبدیلی اس کے اختیار میں نہیں۔ چوں کہ حنفی مقلدین امام اوران کے شاگردوں کے مجموعہ کی تقلید کرتے ہیں اس لیے تبدیلی ناگزیر ہو جائے تو وہ استصواب کو اس مجموعہ میں سے کسی ایک طرف منتقل کر دیتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے اندھے جب ریوڑیاں بانٹتے ہیں تو اپنوں سے باہر نہیں جاتے لیکن قرآن و حدیث کا نام پھر بھی نہیں لیتے۔ احسن الکلام یہ کتاب بالکل اسی انداز پر تقلیدی ضرورت کے تحت لکھی گئی اور بڑے تکلف کے ساتھ لکھی گئی ہے۔ احقاق حق کے لیے نہیں بلکہ امام صاحب کا بھرم بحال کرنے کے لیے لکھی گئی۔ اس میں رکھ رکھاؤ اور جمود کی وہ ساری صورتیں موجود ہیں جن کا ہم نے اوپر کی سطور میں اشارہ کیا ہے۔ جو حقائق اور گتھیاں علم وتحقیق کے ذریعے سلجھ سکتی تھیں موصوف نے احسن الکلام لکھ کر ان کو اور الجھا دیا ہے 7کہیں کی اینٹ، کہیں کا روڑا بھان متی نے کنبہ جوڑا کے مصداق اس میں دلائل یوں جمع فرمائے کہ ان میں سے ایک کو قبول کر لیا جائے تو دوسری دلیل کی خود بخود نفی ہو جاتی ہے۔ گویا کہ وہ تضاد بیانی کا شاہکار ہے۔ یہ بھی ایک مسلمہ اور تاریخی حقیقت ہے کہ جناب گھکھڑوی صاحب جس مسئلہ کے لیے اٹھے ہیں اس کا محرک آفاقی داعیہ نہیں محض ایک طبقہ کی تسکین و ضرورت کی بات ہے، ورنہ اس کی بنیاد مذہبِ حنفی کے بجائے صرف کتاب و سنت کی آفاقی تعلیمات ہوتیں۔ لیکن چونکہ اصل بنیاد مسلکِ حنفی کا داعیہ ہے اور قرآن و حدیث سے اس داعیہ کی تکمیل کے لیے صرف خدمت لی ہے اس لیے موصوف کو مغالطہ دہی کی مہم چلانا پڑی۔ اپنا مفروضہ کشید کرنے میں حد درجہ تکلف اور بناوٹ سے کام لیا گیا۔ آیات اور احادیث میں تلبیس و تدلیس اور ہیر پھیر سے کام لینا پڑا۔ ضرورت پڑنے پر آج جس چیز کو مسترد کیا ہے دوسرے موقع پر جب پیاس لگی تو اس پر اپنے مفروضہ کے قلعے بھی تعمیر کرنے پڑے۔ یہ سب «کاوشیں» اس بات کی دلیل ہیں کہ مسلک حنفی میں غالیانہ ذہنیت کی وجہ سے اس سارے علمی اور تحقیقی سفر میں ان کی «نیت بھی بخیر»نہیں رہی۔ ورنہ یہ ہتھکنڈے استعمال نہ کرتے۔ اگر مسلک کے سلسلہ میں کسی کی پیروی ضرور ہی کرنا تھی تو علمی حد تک سنجیدہ اصولی اور دیانتدارانہ انداز اختیار کرتے۔ مگر افسوس موصوف جذبات سے مغلوب ہو کر لڑکھڑا لڑکھڑا جاتے رہے۔ دارالعلوم دیوبند کے سابق مہتمم حضرت مولانا قاری محمد طیب مرحوم نے احسن الکلام پر پیش لفظ لکھا ہے۔ پیش لفظ کے بجائے اگرا سے تہنیت یا نذرانہ عقیدت کہا جائے تو یہ زیادہ مناسب رہے گا۔ یعنی ع من ترا حاجی بگویئم تو مرا حاجی بگو دراصل قاری صاحب نے احسن الکلام کی بے مغز طول کلامی پر قناعت فرمائی ہے۔ درونِ خانہ اتر کر دیکھتے تو سانپ بچھو سب ان پر واضح ہو جاتے اور اہل حدیث کے بجائے خود صفدر صاحب کو ان کی بے اعتدالیوں پر نصیحت فرماتے۔ مگر ایک مقلد کی حیثیت سے ایسا کرناخاصا دل گردے کاکام ہے۔ ویسے بھی مرحوم قاری صاحب کو فی تفقہ، معتزلیانہ درایت اور عجمی تصوف کے تو طالب علم رہے ہیں۔ باب حدیث میں ان کی دلچسپیاں کچھ زیادہ معروف بھی نہیں۔ اس حیثیت سے اگر احسن الکلام کے سلسلے میں وہ «فیہ ما فیہ» سے مطلع نہیں ہو سکے تو یہ کچھ غیر متوقع صورت بھی نہیں رہی۔ توضیح الکلام مولانا ارشاد الحق اثری (کثر اللہ امثالہ) نے احسن الکلام کے جواب میں توضیح الکلام کے نام سے اپنا ایک محدثانہ جائزہ پیش کیا ہے۔ ہم اسے مقلدین کی طرح «کالقرآن» تو نہیں کہہ سکتے لیکن دیانتدارانہ ہماری یہ رائے ہے کہ یہ علمی جائزہ محدثانہ نقد ونظر کا آئینہ دار ضرور ہے۔ اور یہ واقعہ ہے کہ اپنے موقف کو صحیح ثابت کرنے کے لیے آثار اور قرآن و احادیث سے احسن الکلا م میں جو بے انصافیاں یا دھاندلیاں کی گئی ہیں مولانا اثری حفظہ اللہ نے اپنے جائزہ میں صرف ان کے سلسلے میں اپنی تحقیق پیش فرمائی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ نا کردنیوں پر اپنے اللہ تعالیٰ سے ڈر جائیں۔ نیز انھوں نے جس علمی ثقاہت کے ساتھ احسن الکلام پر تبصرہ کرکے علمی دررمنثورہ بکھیرے ہیں وہ اس موضوع پر ایک شاہکار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ناچیز نے من و عن از اول تا آخر اس کا مطالعہ کیا ہے۔ اگر میرے بس میں سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند اور دیگر تقریظات لکھنے والوں کا بے پرواہ قلم اور شخصیت پرست دل ہوتا تویقین جانیے میں حضرت اثری کے اس علمی جائزہ کو الہامی جائزہ اور ان کے قلم کو ضرب کلیمی سے تعبیر کرتا بلکہ تقلید کے ان سامریوں کی مغالطہ خیز شعبدہ بازی کے مقابلہ میں اس کو ظل عصائے موسیٰ کا نام دیتا مگر آہ فاضل نوجوان نے ہمیںاس کی اجازت نہیں دی۔ اصولِ حدیث، رجال حدیث، تذکار مذاہب اور اسانید کے تنوع یا ان کے پیچ و خم میں جو روایتی امور پوشیدہ ہیں مولانا اثری صاحب نے اپنے اس جائزہ اور علمی کتاب میں ان کی جس طرح وضاحت اور نشاندہی فرمائی ہے۔ مجموعی اعتبار سے وہ انہی کا حصہ ہے۔ اگر علمی دیانت اور امانت کا حضرت گکھڑوی صاحب بھی احساس کریں تو یقینا وہ بھی اس سے استفادہ کر کے خوش ہوں گے۔ مرحوم قاری صاحب اور ان کے دوسرے حواریوں کی طرح ہم یہ دعویٰ تو نہیں کر سکتے کہ مولانا اثری نے جتنا اور جیسا کچھ نذر ناظرین کیا ہے اس کے بعد مجال گفتگو ممکن نہیں رہی۔ لیکن اتنا ہم ضرور کہہ سکتے ہیں کہ اس موضوع کے سفر کی منزلیں جس قدر انھوں نے طے کر ڈالی ہیں اتنی پہلے نہیںہوئیں۔ اگر ہوئی ہیں تو بہرحال اس کی نوعیت میں ضرور فرق ہوگا۔ یہ کتاب ایک بحر زخار ہے۔ میری خواہش ہے کہ مقدور میں ہو تو اس علمی شاہکار کو عربی زبان میں بھی پیش کیا جائے تاکہ یہ «صلائے عام» سب کے گوش گزار ہو جائے۔ ہمیں یقین ہے کہ حضرت گکھڑوی صاحب شاید اس قدر دریا دل نہ ہوں کہ وہ علانیہ مولانا اثری حفظہ اللہ کی قلمی سطوت کا اعتراف کریں لیکن پورے اعتماد کے ساتھ یہ بات عرض کرتے ہیں کہ مولانا اثری صاحب کی اس گرفت اور اصابت کی ان کا دل بھی گواہی دے گا (ان شاء اللہ)۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف موصوف اور ادارہ کو اجرجزیل عنایت فرمائے جنھوں نے اس کی تدوین و اشاعت میں بساط اور وسائل سے بڑھ کر کام کیا اور اللہ تعالیٰ کے حضور یہ التجا ہے کہ اسے ان کے لیے اخروی نجات اور فلاح کا ذریعہ بنائے، آمین۔ اللّٰھم وفقنا لما تحب و ترضٰی وصلّی اللہ تعالی علیہ وعلی آلہِ و اصحابہ اجمعین دائمًا ابدًا۔ 3عزیز زبیدی 9۲۸/جمادی الاولیٰ ۱۴۰۷ھ

جلد اول

عرض مؤلف

الحمد للہ و کفی وسلام علی عبادہ الذین اصطفی۔ امابعد لیجیے«توضیح الکلام» کا یہ دوسرا حصہ بھی آپ کے ہاتھ میں ہے۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے اس کی تکمیل کی توفیق بخشی اور توقع سے زیادہ اس کو شہرت اور قبولیت عطا فرمائی۔ اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی حصہ اول کا جن جن بزرگوں اور دوستوں نے مطالعہ کیا انھوں نے دوسرے حصہ کی تکمیل اور حصول کا بڑی بیقراری سے مطالبہ کیا۔ بلکہ بعض احباب نے تواس کی تعریب کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اجازت چاہی مگر بوجوہ ادارہ کے منتظمین حضرات نے ان سے اتفاق نہ فرمایا۔ 2 بندہ اثیم کو اس بات کا اعتراف ہے کہ حصہ اول میں کوشش کے باوجود کتابت و طباعت کی غلطیاں باقی رہیں۔ جن اغلاط کا علم ہوا یا احباب نے جن کی طرف توجہ دلائی دوسرے حصہ کے آخر میں ان کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ حصہ ثانی کی تصحیح میں مقدور بھر کوشش کی گئی ہے۔ جناب مولانا عبدالحی صاحب انصاری کا شکرگزار ہوں جنھوں نے عرق ریزی سے اس کے پروف پڑھے۔ (جزاہ اللہ تعالٰی احسن الجزاء) تاہم نسیان و خطا سے کوئی انسان پاک وصاف نہیں۔ اس لیے اس حصہ میں بھی جو اغلاط نظر آئیں احباب سے درخواست ہے کہ وہ ہمیں مطلع فرمائیں تاکہ آئندہ طباعت میں ان کا ازالہ ہو سکے۔ اس حصہ ثانی کے آخر میں خیال تھا کہ حضرت مولانا سرفراز خان صاحب صفدر کی تصنیفات سے ان کے «تضادات»اور «جوڑ توڑ» کی ایک فہرست دے دی جائے تاکہ قارئین بآسانی ان کی «ضرورت» اور «مجبوری» سمجھ سکیں لیکن یہ حصہ چونکہ پہلے ہی توقع سے زیادہ پھیل گیا ہے، اس لیے ہم اسے یہاں نظر انداز کرتے ہیں۔ جہاں اس کتاب کی تکمیل پر مجھے آج خوشی محسوس ہو رہی ہے وہاں رہ رہ کر افسوس بھی کھائے جا رہا ہے کہ کاش یہ مبارک کام بہت پہلے سرانجام پاجاتا، تاکہ اس کا حکم دینے والے میرے بزرگ اسے مطبوعہ شکل میں دیکھ لیتے۔ میری ان سے مراداستاذ العلماء صاحب الصدق والصفاء حضرت مولانا حافظ محمد گوندلویؒ، مناظر اسلام حضرت مولانا محمد رفیق صاحب مدنپوریؒ، حضرت الاستاذ مولانا محمد عبداللہ صاحب محدث جھال خانوآنہ فیصل آباد اور حضرت العلام مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہم اللہ ہیں۔ مگر اللہ تعالیٰ کے ہاں ہر کام کی «اجل مسمیٰ» ہے جس سے کسی کو مفر نہیں۔ البتہ اس سے یہ فائدہ ضرور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس حوالے سے ملاحظہ ہو ہماری تالیف «مولانا سرفراز صفدر اپنی تصانیف کے آئینہ میں» ہوا کہ اسی دوران مولانا سرفراز صاحب کی چند دیگر تصانیف اور نئی مطبوعہ کتابوں کو دیکھنے کا موقع میسر آیا۔ بعض قلمی کتابیں (جن کا حوالہ پہلے مسودہ میں موجود تھا) طبع ہوئیں توان کی مراجعت بھی کر لی گئی۔ والحمد للہ علی ذالک۔ انتہائی ناسپاسی ہوگی اگر میں ناظم ادارہ حضرت مولانا محمد اسحاق صاحب چیمہ مدظلہ کا شکر یہ ادا نہ کروں جنھوں نے اس کتاب کی تکمیل میں تمام وسائل مہیا فرمائے بلکہ گاہے بگاہے اپنے فکری وعلمی مشوروں سے بھی نوازتے رہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو جوئندگانِ حق کے لیے مشعل راہ اور دنیا و آخرت میں رحمت و برکت کے حصول کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔ وصلی اللہ علی خیر خلقہ محمد و آلہ واصحابہ اجمعین۔ 6ارشاد الحق اثری عفی عنہ ۲۸جمادی الثانی ۱۴۰۸ھ (بدھ) ۱۷/ فروری ۱۹۸۸ء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب تو وہ بھی عرصہ ہوا چل بسے، بس رہے نام اللہ کا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین

جلد اول

تقریظات علمائے کرام

فضیلۃ الشیخ السید المحدث محب اللہ شاہ الراشدیؒ پیرآف جھنڈا سندھ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہامید ہے کہ مزاج گرامی مع الخیر ہوگا۔ امابعد آں محترم کے ارشاد کے مطابق «توضیح الکلام» مکمل دیکھ لی ہے۔ الحمد للہ کتاب اپنے موضوع پر لاجواب ہے۔ اس پر تبصرہ اس لیے نہیں کر رہاکہ یہ کام مجھ سے قبل مولانا زبیدی حفظہ اللہ نے انجام دے دیا ہے۔ اور انھوں نے کتاب کے متعلق جو کچھ تحریر فرمایا ہے، میں اس سے بالکلیہ اتفاق کرتا ہوں۔ کتاب میں اصول حدیث، فن رجال وغیرہ علوم متعلقہ حدیث کی بہت سی باتیں ایسی بھی کتاب کی زینت بن چکی ہیں جو گو کتب میں موجود ہیں لیکن وہ یکجا کہیں نہیں ملتیں۔ کتاب سے جس طرح ایک متوسط درجہ کا طالب علم مستفید ہو سکتا ہے اسی طرح میرے خیال میں منتہی بھی اس سے مستغنی نہیں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت مولانا زبیدی رحمہ اللہ کا تبصرہ حصہ اول میںپیش لفظ کے تحت گزر چکا ہے۔ اس کے علاوہ ماہنامہ ترجمان الحدیث میں جب یہ مضمون چھپ رہا تھا انہی دنوں حضرت والا کے حوصلہ افزا خطوط ملے۔ ان دنوں آپ سے قلمی تعارف تھا۔ حضرت موصوف رقم طراز ہیں مولانا المحترم السلام علیکم اسرائیلی اس گھمنڈ میں تھے کہ اب وہ ناقابل تسخیر ہیں، مگر حالیہ جنگ نے ان کایہ خمار دور کر دیا ہے۔ اس طرح مولانا سرفراز کی کتاب «احسن الکلام» کے بعد حنفیوں میں بھی یہ تاثر عام ہو رہا تھا کہ وہ لاجواب اور ناقابل تسخیر ہے۔ مگر آپ نے «احسن الکلام» کے بارے میں ان کی خوش فہمی دور کر دی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ عرض ہے کہ اس کا پورا پورا پوسٹ مارٹم کیجیے اور خوب کیجیے۔ پوری سنجیدگی اور دیدہ وری سے کیجیے۔ پوری کتاب کا جائزہلیجیے۔ ترجمان الحدیث میں آپ کا یہ سلسلہ مضامین پوری دلچسپی سے پڑھ رہا ہوں ع اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ایک عرصہ سے اس کے جواب کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی۔ کئی ایک احباب سے بھی کہا۔ مگر یہ جواب لے کر چپ ہو رہا ہے کہ آپ ہی لکھیں۔ وقت کی قلت اور استعداد کی کمی مانع رہی۔ اب اندازہ ہوتا ہے کہ یہ میرے بس کا کام بھی نہیں تھا۔ کیوں کہ میں ایک مبتدی قسم کا آدمی ہوں۔ بہرحال ہدیہ تبریک قبول فرمائیے اور میری اس درخواست کو شرف پذیرائی بخشیے کہ آپ نے اگر شروع کیا ہے تو پوری کتاب کا جائزہ لیجیے اور اس کا انداز تحقیقی اور علمی ہو۔ لن ترانیوں سے بالا تر اور مبنی بر احترام ہو۔ شکریہ۔ والسلام عزیز زبیدی حضرت موصوف اپنے ایک اور گرامی نامہ میں لکھتے ہیں «احسن الکلام» کا جواب پورا ہونا چاہیے۔ جب آپ کا یہ جواب پڑھتا ہوں تو ﴿فَاِذَا ھِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِکُوْنَ﴾ بے ساختہ زبان سے نکل جاتا ہے۔ گو یہ ایک لطیفہ ہے تاہم آپ سے یہی کہوں گا۔ ﴿ اَلْقِ عَصَاکَ﴾ والسلام الحمد للہ راقم الحروف بھی اس سے کافی مستفید ہوا ہے اور میں جو« کتاب القراءۃ للامام البیہقی» کے رجال کے تراجم میں لکھ رہا ہوں اس میں بھی یہ میرے لیے کافی ممد ومعاون ہوگی۔ (ان شاء اللہ) اور شیخ سرفراز خاں صاحب کی کتاب پر جس سنجیدگی و وقار کا دامن تھامتے ہوئے متین تنقید فرمائی ہے اور جس مہارت و متانت سے ان کے دجل وخداع کی قلعی کھولی ہے۔ اور اس پر عدل وا نصاف سے جس وقیع نہج پر کلام فرمایا ہے۔ یہ واقعۃً اللہ تعالیٰ نے آں جناب کے حصہ میں رکھا تھا۔ فجزاکم اللہ فی الدارین خیرا۔ میں سمجھتا ہوں کہ آنحضرت ﷺ کی سنت کا دفاع کرتے ہوئے آنجناب نے اس کتاب میں جس جدوجہد، جانفشانی کا مظاہرہ فرمایا ہے صرف یہی ان شاء اللہ تعالیٰ آنجناب کی نجات کے لیے کافی ہوگا۔ وما ذٰلک علی اللہ بعزیز۔ البتہ طباعت کی غلطیاں کھٹکتی ہیں اور طباعت میں یہ بہرحال رہ جاتی ہیں۔ لیکن اگر آں محترم دوسری جلد میںکچھ زیادہ توجہ دیں تو غلطیاں کم سے کم تر ہوں گی۔ 0والسلام احقر العبادمحب اللہ الشاہ عفی اللہعنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حضرت نے کچھ اغلاط کی نشاندہی بھی فرمائی ہے جن کی تصحیح کر دی گئی ہے۔ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد علی جانباز مدظلہ العالی جامعہ ابراہیمیہ سیالکوٹ فاضل محترم جناب مولانا اثری صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا ہدیہ ثمینہ (توضیح الکلام) مجھے مل گیا ہے۔ اس عنایت کے لیے میں آپ کا تہ دل سے شکر گزار ہوں۔ «توضیح الکلام» کا اول سے آخر تک بالاستیعاب میں نے مطالعہ کیا ہے اس میں بلا مبالغہ اور بغیر کسی قسم کے رسمی تکلف کے کہتاہوں کہ کتاب اپنے موضوع میں یکتا ہے اور اس کا طرز بیان نہایت سلیس ہے۔ اور مسئلہ فاتحہ خلف الامام میں غلو و تعدی کرنے والوں کا بہترین جواب ہے۔ قارئین کرام مسئلہ قراءت فاتحہ خلف الامام ان معرکۃ الآراء مسائل میں سے ایک ہے جو قدیم ہی سے مختلف فیہ چلا آرہا ہے۔ موافق مخالف دونوں اطراف سے اس پر بہت کچھ لکھا گیا ہے۔ برصغیر پاک وہند میں زیادہ تر دو ہی مسلک پائے جاتے ہیں۔ اہل حدیث اور مقلدین احناف۔ اہل حدیث براہ راست کتاب وسنت سے مسائل اخذ کرتے ہیں جب کہ احناف قول امام کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ مدرسہ دیوبند کے معرض وجود میں آنے سے قبل جتنے علماء احناف گزرے ہیں وہ سب کافی حد تک اعتدال پسند تھے۔ صحیح حدیث اگر مل جاتی تو بلاتأمل اختیار کر لیتے تھے اور یہ نہ سمجھتے تھے کہ اس سے مذہب حنفی کی بغاوت لازم آتی ہے یا یہ طرز فکر مذہب حنفی سے خروج پر مستلزم ہے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب سے مدرسہ دیوبند قائم ہوا اوراس سے جن علماء احناف کی کھیپ تیار ہوئی انھوں نے اپنے پیشرو علماء کی اعتدال پسندانہ روش سے انحراف کیا اور اختلافی مسائل میں حضرت امام ابوحنیفہؒ کے قول کو حرفِ آخر قرار دینے اور باور کرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، خواہ وہ صریحاً کتاب و سنت کے خلاف ہی کیوں نہ ہو اور ان کے شاگردان رشید نے ان کے قول کو مرجوح یا غیر صحیح سمجھ کر ترک ہی کیوں نہ کر دیا ہو، مگر ابنائِ دیوبند امام کے مرجوح یا صحیح احادیث سے متصادم اقوال کو بھی چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فضلاء دیوبند کی جملہ تحریروں میں یہی تعصبانہ طرز فکر دکھائی دیتا ہے۔ فاتحہ خلف الامام کے مسئلہ پر بھی زیادہ تحریریں انہی حضرات کے قلم سے نکلی ہیں۔ مولانا گھکھڑوی کی احسن الکلام بھی اسی قبیل کی کتابوں کا چربہ اور تقلیدی ذہن کی پیداوار ہے۔ اس میں محض شذوذ اور اقوال مختلفہ کا سہارا لے کر مزعومہ موقف کو سنبھالا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ حالانکہ محدثین علماء متقدمین کی ایک بڑی جماعت اس مسئلہ کی اصابت پر متفق ہو چکی ہے۔ جب کہ علماء متأخرین میں سے علامہ محمد بشیر الفاروقی، مولانا محمد سعیدؒمحدث بنارسی، مولانا عبدالعزیزؒ رحیم آبادی، مولانا عبدالرحمان ؒ مبارک پوری، حافظ محمدعبداللہؒ روپڑی اور حضرت حافظ محمد گوندلویؒ جیسی قد آور علمی شخصیات اپنے اپنے ادوار میں مخالفین کے تمام اعتراضات کی قلعی کھول کر جامع و مانع جوابات پر مبنی کتب تالیف فرما چکی ہیں۔ اب جب کہ گھکھڑوی صاحب نے شوق تحقیق میں انہی باتوں پر طبع آزمائی فرمانے کی ٹھانی ہے تو ہماری جماعت کی محقق اور فاضل شخصیت حضرت مولانا ارشادالحق اثری نے «توضیح الکلام» کے نام سے مذکورہ کتاب کا جواب باصواب لکھ کر گھکھڑوی صاحب کے تمام دلائل کا تار عنکبوت ہونا ثابت کر دکھایا ہے اور ان کی تمام علمی خیانتوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اثری صاحب کی یہ کتاب ایک بے مثال علمی تحقیقی دستاویز ہے اور میں بلاتکلف یہ کہتے ہوئے مسرت محسوس کرتا ہوں کہ میرے نزدیک کتاب اس موضوع کے تمام مباحث پر حاوی اور جامع ہے۔ کوئی مبحث تشنہ دکھائی نہیں دیتا۔ حضرت ممدوح نے جس محنت اور عرق ریزی سے فرضیت فاتحہ خلف الامام کے مسئلہ کو دلائل اور براہین سے مدلل فرمایا ہے اس عنوان کے مخالفین کے نزدیک بھی اگر علم وانصاف کی کوئی قدروقیمت ہے تو اسے تسلیم کرنے اور سکوت اختیار کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہ جاتا۔ اس محنت اور تحقیقی تنقید کی جملہ اہل حدیث کی طرف سے تحسین کی جائے گی۔ آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ فاضل مؤلف کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے اور انھیں دین و مسلک کی زیادہ سے زیادہ خدمت سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ والسلام 2محمد علی جانباز خادم جامعہ ابراہیمیہ سیالکوٹ مفتی العصر استاذ العلماء حضرت مولانا محمد صدیق صاحب جامعہ علمیہ سرگودھا الحمد للّٰہ وکفٰی وسلام علی عبادہ الذین اصطفٰی، اما بعد مولانا ارشاد الحق صاحب حفظہ اللہ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ، نئی پیشکش «توضیح الکلام فی وجوب قراءۃ خلف الامام» کا ایک نسخہ بغرض تبصرہ ملا۔ یاد آوری اور مرسلہ ہدیہ کا شکریہ۔ مولانا سرفراز احمد «احسن الکلام» لکھ کر اس زعم میں مبتلا تھے کہ اس کتاب کے جملہ ملفوظات حقائق پر مبنی ہیں۔ جو اپنا جواب نہیں رکھتے لیکن ایک اہل علم مطالعہ کے بعد فیصلہ کرنے پر مجبور ہے کہ وہ ایک اغلوطات اور تاویلات فاسدہ کا مجموعہ ہے۔ حضرت العلام محدث گوندلوی نوراللہ مرقدہ، نے اپنی تالیف «خیر الکلام» میں مسئلہ فاتحہ خلف الامام کو زیر بحث لاتے ہوئے احسن الکلام کے بعض مقامات پر تبصرہ فرمایا ہے۔ ان کی بیان کردہ تاویلات فاسدہ اور پیش کردہ اغلوطات سے پردہ اٹھایا ہے۔ یہ محض اللہ کا کرم ہے کہ اس نے آپ ایسے اہل علم اور اہل قلم کو اس کا بالاستیعاب جواب لکھنے کی توفیق عطا فرمائی۔ آپ نے جس عالمانہ اور مناظرانہ انداز میں اس پر تبصرہ کیا ہے۔ حق یہ ہے کہ وہ آپ ہی کا حصہ ہے۔ اگر مصنف احسن الکلام کے ذہن وقلب میں تقلیدی جمود اور تعصب مذہبی کی بجائے تحقیق و دیانت کی روشنی ذرہ برابر بھی ہوئی تو وہ اپنی تقلیدانہ فکر اور ماضی کی غیر مناسب روش پر ندامت کے آنسو بہاتے ہوئے حق بات کے قبول کرنے میں تساہل سے کام نہیں لیں گے۔ توقع ہے کہ آپ کی یہ تصنیف جوئندگانِ حق کے لیے مشعل ہدایت کا کام دے گی۔ ان شاء اللہ۔ کہیں کہیں کتابت کی اغلاط ہیں۔ صحت کے لیے نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ مخلص محمد صدیق 8رئیس جامعہ علمیہ سرگودھا محقق شہیر حضرت مولانا حافظ صلاح الدین یوسف (مشیروفاقی شرعی عدالت پاکستان) ہمارے فاضل دوست جناب مولانا ارشاد الحق اثری رفیق ادارۃ العلوم الاثریہ فیصل آباد جماعت اہل حدیث کے ان چند ممتاز نوجوان علماء میں سے ایک ہیں جن پر پوری جماعت کو بجا طور پر فخر ہے۔ ان کی علمی خدمات جماعت کے لیے مایۂ صد افتخار ہیں۔ کثراللہ امثالھم فینا۔ فاضل موصوف نے علم و تحقیق کے میدان میں جو وقیع کام کیے ہیں ان سے وہ پاک و ہند کے علاوہ عرب میں بھی متعارف ہو چکے ہیں 3ایں سعادت بزورِ بازو نیست تا نہ بخشد خدائے بخشندہ امام ابن الجوزی کی کتاب «العلل المتناہیۃ فی الاحادیث الواہیۃ» جواب تک غیر مطبوعہ تھی اس کو انھوں نے ایڈٹ کرکے شائع کیا۔ «مسندابی یعلی الموصلی» کی تحقیق و تخریج کا کام کیا۔ حدیث کی یہ کتاب بھی جو ابھی تک غیر مطبوعہ تھی، ان شاء اللہ سعودی عرب سے عنقریب متعدد جلدوں میں شائع ہوگی۔ «اعلام اہل العصر باحکام رکعتی الفجر» مؤلفہ مولانا شمس الحق ڈیانوی (مؤلف عون المعبود) بھی اپنے ادارے کے زیر اہتمام(اپنی تحقیق وتعلیق سے) ٹائپ پر شائع کرائی۔ اسی طرح دیگر متعدد کتابیں اور مضامین و مقالات ان کے قلم سے نکل چکے ہیں۔ جن سے ان کے علمی و تحقیقی ذوق کا پتا چلتا ہے۔ 2 اب حال ہی میں ان کی ایک اور معرکۃ الآراء کتاب «توضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام» اردو میں شائع ہوئی ہے جس کی جلد اول اس وقت زیر تبصرہ ہے۔ یہ کتاب فاضل مؤلف نے اگرچہ آج سے کئی سال قبل لکھ لی تھی لیکن اس کی اشاعت کی نوبت کئی سال کے انتظار کے بعد اب آئی ہے۔ اب جب کہ کتاب کا سفینہ کنارے سے آ لگا ہے تو گزشتہ چند سالوں میں اس کے مسودہ کے ساتھ جو کچھ ہوتا رہا اس ستم وجورِناخدا کی تفصیل غیر مناسب ہی معلوم ہوتی ہے۔ بہرحال اللہ تعالیٰ نے کتاب کی اشاعت کے لیے جو «اجل مسمیٰ» رکھی تھی۔ اس حساب سے کتاب چھپ کر منظر عام پر آگئی ہے مؤذن مرحبا بروقت بولا تیری آواز مکے اور مدینے ۔۔(۲)۔۔ مسئلہ فاتحہ خلف الامام آج کا نہیں صدیوں پرانا ہے، حالانکہ اس کی فرضیت احادیث صحیحہ وقویہ سے ثابت ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ صدیوں سے یہ مسئلہ مابہ النزاع چلا آرہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ احادیثِ صحیحہ کی موجودگی میں اس اختلاف اور بحث و منازعت کا کوئی جواز ہے؟ واقعہ یہ ہے کہ ایک صحیح مسلم و مومن کا جواب تو یہ ہوگا کہ احادیث صحیحہ کی موجودگی میں اس اختلاف کا کوئی جواز نہیں ہے جو صدیوں سے ایسے مسائل میں چلا آرہا ہے۔ دوسرا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگرا سکا کوئی جواز نہیں ہے تو پھر اختلاف کیوں؟ یہ محاذ آرائی اور سرپھٹول کیوں؟ تواس کی اصل وجہ مذہب معین کی تقلید ہے جس نے قرآن وحدیث کو ثانوی حیثیت دے دی ہے اور قول و مذہب امام کو اولیت کا درجہ۔ مقلدین کے نزدیک اصل چیز اپنے امام مذہب کا قول اور فتویٰ ہے۔ اگرقرآن کریم کی کسی آیت یا حدیث رسول سے اس کی تائید ہو گئی تو فبہا، ورنہ قرآن کی آیت بھی ان کے نزدیک منسوخ یا مؤول ہوگی اور اسی طرح احادیث رسول بھی منسوخ یا مؤول سمجھی جائیں گی (جیسا کہ اصول الکرخی میں احناف کا یہ قاعدہ کلیہ درج ہے) اس کی عملی مثالیں بھی بے شمار ہیں جس کی تفصیل کی یہاں گنجائش نہیں خود فاتحہ خلف الامام کا مسئلہ بھی اس کی ایک روشن مثال ہے۔ جیسا کہ قارئین کتاب پڑھ کر اس کااندازہ کر سکتے ہیں تاہم یہاں بات کو سمجھانے کے لیے علمائے احناف کے دو اعترافات پیش کیے بغیر آگے جانے کو جی نہیں چاہتا۔ مسئلہ خیار مجلس میں امام شافعی ؒ کا قول احادیث و نصوص کے مطابق ہے جب کہ امام ابوحنیفہؒ کی رائے احادیث کے خلاف ہے۔ اس لیے شاہ ولی اللہ ؒ نے بھی امام شافعیؒ کے قول کو ترجیح دی ہے۔ لیکن دیوبندیوں کے شیخ الہند مولانا محمود الحسنؒ فرماتے ہیں کہ احادیث و نصوص کی رو سے بلاشبہ راجح اور صحیح مذہب امام شافعیؒ ہی کا ہے۔ لیکن ہم چونکہ مقلدین ہیں اس لیے ہمارے لیے امام ابوحنیفہؒ ہی کی تقلید ضروری ہے۔ گو ان کا مذہب احادیث و نصوص کے خلاف ہے۔ (ملاحظہ ہو تقریر ترمذی) اسی طرح احناف اور شوافع میں اس مسئلے میں اختلاف ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو گالی دینے والے ذمی کا عہد ختم ہو جاتا ہے یا نہیں؟ شوافع نقض عہد کے قائل ہیں جب کہ احناف نقض عہد کے قائل نہیں لیکن احناف کے ایک امام علامہ ابنؒ الہمام صاحب فتح القدیر کا رجحان اس مسئلے میںاپنے بجائے امام شافعیؒ کے مذہب کی طرف ہے۔ چنانچہ ابن نجیم حنفی ؒ، ابنؒ الہمام کی رائے کی تردید کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔ نعم نفس المؤمن تمیل الی قول المخالف فی مسئلۃ السب لکن اتباعنا للمذہب واجب۔(البحرالرائق ص ۱۱۵ج ۵) ہاں یہ بات صحیح ہے کہ مومن کا نفس مسئلہ سب رسول میں مخالف (امام شافعیؒ) کے قول کی طرف مائل ہوتا ہے لیکن ہمارے لیے اپنے مذہب کی اتباع ضروری ہے۔ اس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ فقہی اختلافات کی اصل وجہ کیا ہے اور احادیث صحیحہ قویہ کی موجودگی میں نماز جیسی اہم چیز کے بنیادی رکن (فاتحہ کی فرضیت) کی اہمیت وعدم اہمیت تک میں اختلاف کیوں ہے؟ بیان میں نکتۂ توحیدآ تو سکتا ہے ترے دماغ میں بت خانہ ہو تو کیا کہیے یہی وجہ ہے کہ جن علماء میں فقہی جمود، حزبی تعصب اور تقلیدی عصبیت نہیں ہے وہ حنفی ہونے کے باوجود فرضیت فاتحہ خلف الامام کے کسی نہ کسی انداز میں قائل رہے ہیں۔ چنانچہ اس مسئلے میں فقہائے احناف میں تین رائے پائی جاتی ہیں ۱۔۔ امام کے پیچھے سورہ فاتحہ ممنوع و مکروہ ہے۔ یہ فقہائے احناف کی اکثریتی رائے ہے۔ (فتح القدیر لابن الہمام ج ۱ ص ۲۴۰، امام الکلام لعبدؒالحی لکھنوی ص ۴۶) ۲۔۔ امام کے پیچھے ترک قراءت مختار (پسندیدہ) ہے۔ تاہم پڑھنا مکروہ یا حرام نہیں ہے۔ یعنی جائز ہے۔ (ملاحظہ ہوامام الکلام ص ۴۵ کتاب المجروحین لابن حبان ج۲ ص ۵) ۳۔۔ سری نمازوں میں امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا مستحسن ہے۔ یہ امام محمدؒ کا ایک قول ہے بلکہ امام ابوحنیفہؒ کا بھی ایک قول بتلایا جاتا ہے (امام الکلام ص ۳۹ فصل الخطاب مؤلفہ مولانا انور شاہ کشمیری ص ۲۹۸، مسک الختام ج ۱ ص ۲۱۹، ماہنامہ «فاران» کراچی دسمبر۱۹۶۰ء ص ۲۴، مضمون مولانا ظفر احمد تھانوی، فیض الباری مولانا انور شاہ کشمیری ج ۲ ص ۲۷۲ و معارف السنن، علامہ بنوری ج ۳ ص ۱۸۸) بلکہ بعض علمائے احناف نے تو جہری نمازوں میں بھی سکتات امام میں سورہ فاتحہ کے پڑھنے کو مستحسن کہا ہے۔ اس کی پوری تفصیل زیر بحث کتاب کے صفحات ۷۹،۸۶میں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔ اگر علمائے احناف اس تیسرے قول کو اپنا لیں تواس مسئلے کی شدت بھی بہت حد تک کم ہو سکتی ہے اور احادیث صحیحہ کی دوراز کار تاویلات اور بے جا سخن سازی سے بھی علمائے احناف کی جان چھوٹ سکتی ہے۔ ۔۔(۳)۔۔ لیکن افسوس ہے کہ تیسرا قول تو بہت دور کی بات ہے، علمائے احناف دوسرے قول کو بھی اختیار کرنا پسند نہیں کرتے، جس کی رو سے سورہ فاتحہ کا مقتدی کے لیے جواز کا پہلو نکلتا ہے اور ان کا اصرار ہے کہ احناف کا اصل مذہب یہی ہے کہ امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا ممنوع اور مکروہ تحریمی ہے۔ نتیجۃً چونکہ احادیث صحیحہ سے یہ حنفی مسلک کسی طرح بھی میل نہیں کھاتا، علمائے احناف کو اپنے مسلک کے اثبات کے لیے بڑی جاں گسل کاوش کرنی پڑتی ہے اور بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ مثلاً

جلد اول

تقریظات علمائے کرام (جاری)

احادیث صحیحہ کو مشکوک بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں حتی کہ صحیح بخاری کی روایات کو ناقابل اعتبار ثابت کرنے کی مذموم سعی کرتے ہیں حالانکہ صحیح بخاری کی صحت بلکہ « اصحیت بعد کتاب اللہ» احناف سمیت تمام اہل سنت کے نزدیک مسلمہ ہے۔ اس کے مقابلہ میں ضعیف بلکہ موضوع روایات سے استدلال کرنے میں کوئی باک محسوس نہیں کرتے۔ مستند راویان حدیث کو مجروح و متہم ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اوراس کے برعکس غیر مستند راویوں کو صادق و ضابط اور عادل باور کراتے ہیں۔ باربار پینترا بدلتے ہیں، یعنی جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں ایک مستندراوی کو مستند قرار دیتے ہیں اور پھر کسی وقت اسی راوی کو اپنی ضرورت کے تحت غیر مستند، ضعیف اور ناقابل اعتبار گردانتے ہیں۔ وکذا علی العکس۔ محدثین کے مقابلے میں ان کو قبول حدیث کے لیے خود ساختہ اصول بنانے پڑے ہیں، لیکن بسااوقات ان کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔ آیات واحادیث کی دور ازکار تاویل کرتے ہیں یا ان کوبلا دلیل منسوخ باور کراتے ہیں۔ یہاں مثالیں دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ زیر بحث کتاب میں یہ سارے ہی پہلو خاصی تفصیل سے قارئین کرام کے سامنے آئیں گے۔ فاضل مصنف نے اپنے تعقبات میں مذکورہ پہلوؤں پر بڑی مدلل گفتگو بلکہ سخت گرفت کی ہے اور کوئی اہم گوشہ تشنۂ بحث نہیں رہنے دیا۔ جزاہ اللہ عن الاسلام والمسلمین خیر الجزائ۔ ۔۔(۴)۔۔ زیر بحث کتاب کا مختصر پس منظر یہ ہے کہ آج سے غالباً ۶۰،۶۵سال قبل مولانا عبدالرحمان مبارکپوریؒ، صاحب تحفۃ الاحوذی شرح جامع الترمذی نے فاتحہ خلف الامام کے وجوب اور فرضیت پر ایک نہایت محققانہ اور فاضلانہ کتاب بنام «تحقیق الکلام» لکھی تھی، جس کے حصہ اول میں فرضیت فاتحہ خلف الامام کے دلائل دیے گئے تھے اور دوسرے حصے میں احناف کے پیش کردہ دلائل کا تجزیہ و محاکمہ پیش کیا گیا تھا۔ کتاب اپنے موضوع پر نہایت مدلل، بغایت مفید اور بڑی محققانہ اور بے نظیر تھی۔ احناف کی ایک ایک دلیل کا نہایت مسکت اور معقول جواب دیا گیا تھا دنیائے حنفیت اس کا جواب دینے سے قاصر رہی تھی۔ قیام پاکستان کے سات آٹھ سال بعد گوجرانوالہ کے ایک حنفی عالم مولانا سرفراز صاحب گھکھڑوی نے «احسن الکلام» کے نام سے فاتحہ خلف الامام کے موضوع پر کتاب لکھی اوراس میں یہ کوشش کی کہ اس میں «تحقیق الکلام» کا جواب بھی دے دیا جائے۔ چنانچہ احناف بڑے خوش ہوئے اور اسے ایک معرکۃ الآراء کتاب باور کرایا گیا اور یہ سمجھا گیا کہ «تحقیق الکلام» کے جواب کا قرض جو علمائے احناف کے ذمے ایک عرصہ سے چلا آرہا تھا اسے مع سوداتار دیا گیاہے۔ اسی زمانہ میں استاذ الاساتذہ حضرت العلام حضرت مولانا حافظ محمد ؒ گوندلوی نور اللہ مرقدہ نے فرضیت فاتحہ خلف الامام کے موضوع پر ایک نہایت مدلل کتاب «خیر الکلام» لکھی تھی۔ اس میں حضرت حافظ گوندلویؒ نے ضمناً مولانا سرفراز صاحب کے بعض دلائل کا معقول جواب بھی دیا تھا تاہم یہ ضرورت باقی تھی کہ پوری کتاب کا جائزہ لیا جائے اور تمام مغالطات کا پردہ چاک کیا جائے۔ چنانچہ یہ توفیق حضرت العلام حافظ محمد گوندلویؒ کے ہی ایک فیض یافتہ نوجوان فاضل کو میسرآگئی اور انھوں نے «احسن الکلام» کا پورا مدلل جواب لکھا جو «توضیح الکلام» کے نام سے اس وقت آپ کے سامنے ہے اور جس کا دوسرا حصہ بھی زیر کتابت ہے۔ وہ بھی عنقریب ان شاء اللہ نذر قارئین ہوگا۔ یہ کتاب بھی الحمد للہ ہمارے اکابر اسلاف کی علمی روایات کی حامل ہے۔ وہی قرآن و حدیث، مضبوط دلائل جو ہمارے اسلاف کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ اس کتاب کا بھی جھومر ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ مولانا سرفراز صاحب کے ان دلائل کا بھی خوب خوب تجزیہ و محاکمہ کیا ہے جو انھوں نے احادیث صحیحہ کو رد کرنے کے لیے اپنی کتاب«احسن الکلام» میں پیش کیے ہیں۔ ہم اس علمی کوشش اور فاضلانہ تالیف پر اپنے فاضل دوست کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے اس کتاب میں نہ صرف نہایت مدلل طریقے سے مسئلہ زیر بحث کو منقح کیا ہے بلکہ نقد و تحقیق کا بھی حق خوب خوب ادا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور علم و تحقیق کے میدان میں انھیں بیش از بیش کام کرنے کی توفیق سے نوازے۔ آمین صلاح الدین یوسف ہفت روزہ الاعتصام

جلد اول

ماہنامہ التوعیہ دہلی کا تبصرہ

مولانا ارشاد الحق اثری رفیق ادارۃ العلوم الاثریہ کثر اللہ فینا امثالہ پاکستان کے ایک ممتاز سلفی نوجوان عالم و محقق ہیں، جنھیں سنت کے دفاع اور احادیث کی تحقیق کے باب میں مہارت اور ملکہ حاصل ہے، علم وتحقیق کے میدان میں ان کے قلم کی جولانی نے «العلل المتناہیہ فی الاحادیث الواھیہ»،«مسند ابی یعلٰی الموصلی»،« معجم ابی یعلٰی»،« اعلام اہل العصر باحکام رکعتی الفجر»وغیرہ کتابوں کی تقدیم و تحقیق اور تخریج کی شکل میں جوٹھوس اور وقیع علمی تحائف ہمیں دیے ہیں وہ بلاشبہ ہمارے علمی اثاثے میں ایک اضافہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب «توضیح الکلا م فی وجوب القراءۃ خلف الامام» موصوف کی ایک اہم اور معرکۃ الآراءتصنیف ہے۔ جو دو حصوں میں عمدہ کاغذ اور بہترین طباعت کے ساتھ زیورِ طبع سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آئی ہے۔ یہ شاہکار تصنیف گوجرانوالہ کے ایک متعصب حنفی عالم مولانا محمد سرفراز خان دیوبندی گھکھڑوی کی کتاب «احسن الکلام» جو علامہ عبدالرحمن مبارک پوریؒ کی «تحقیق الکلام» کے جواب میں لکھی گئی تھی، کے محققانہ جائزہ پر مشتمل ہے۔ پہلے حصہ میں ٹھوس علمی دلائل سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ سورۂ فاتحہ کے بغیر صلاۃ جائز نہیں اور «لاصلٰوۃ لمن یقرء بفاتحۃ الکتاب»کا حکم عمومی امام، مقتدی اور منفرد سب کو شامل ہے اور دوسرے حصہ میں مانعین کے دلائل کو محدثانہ نقد و نظر کی کسوٹی پر رکھ کر ان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ اگرچہ احسن الکلام کے بعض مندرجات و مشمولات کا شافی جواب استاذ العلماء محدث العصر حافظ محمد گوندلوی رحمہ اللہ اپنی کتاب «خیر الکلام» میں اپنے مخصوص علمی انداز میں دے چکے تھے، تاہم ضرورت تھی کہ اس کتاب کے تمام اعتراضات و وساوس کا بالاستیعاب تنقیدی جائزہ لیا جائے۔ یہ سعادت فاضل مؤلف کے حصہ میں مقدر تھی۔ اس نازک اور اہم ذمہ داری سے جس خوبی کے ساتھ وہ عہدہ برآ ہوئے ہیں اور زیر بحث مسئلہ کے تمام پہلوؤں پر جس وقیع اور عالمانہ نہج پر کلام کیا ہے وہ بلاشبہ ان کے قلم کی سطوت اور ان کے اعلیٰ تحقیقی ذوق اور جستجو پسند طبیعت کی غماز ہے۔ وہ اپنی اس نوعمری میں دفاع سنت کا محاذ جس دلیری اور شجاعت سے سنبھالے ہوئے ہیں اس پر سنت رسول ﷺکے شیدائیوں کی جانب سے بلاشبہ وہ خراج تحسین اور ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں۔(ر۔ ا۔ س)

جلد اول

سخنہائے گفتنی

ان الحمد للّٰہ نحمدہ» ونستعینہ» ونستغفرہ» ونعوذ باللہ من شرور انفسنا ومن سیّئات اعمالنا، من یھدہ اللہ فلا مضل لہ و من یضلل فلا ھادی لہ، واشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ» واشھد ان محمّدًا عبدہ ورسولہ» یایّھا الّذین اٰمنوا اتّقوااللہ حق تقاتہ و لا تموتن الّا و انتم مسلمون یایّھا النّاس اتّقوا ربَّکم الّذی خلقکم من نفس واحدۃ و خلق منھا زوجھا و بث منھما رجالاً کثیرًا ونسآء واتّقوااللہ الّذی تسآء لون بہ والارحام ان اللہ کان علیکم رقیبا یایّھا الّذین اٰمنوا اتّقوااللہ و قولوا قولا سدیدا یصلح لکم اعمالکم و یغفرلکم ذنوبکم ومن یطع اللہ و رسولہ فقد فاز فوزًا عظیما۔ اما بعد برادران اسلام سے یہ بات مخفی نہیں کہ نماز میں مقتدی کے لیے سورۂ فاتحہ پڑھنے یا نہ پڑھنے کا مسئلہ قرن اول سے تاہنوز مختلف فیہ چلا آرہا ہے۔ فریقین کی طرف سے اس سلسلہ میں بیسیوں کتابیں لکھی گئی ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ ختم ہو تا نظر نہیں آتا۔ بلکہ علمائے احناف (جو اس مسئلہ میں فریق کی حیثیت رکھتے ہیں) کے مابین بھی یہ مسئلہ متنازعہ فیہ ہے۔ مشہور قول کے مطابق امام ابوحنیفہ ؒ اور قاضی ابویوسف ؒ اگر مقتدی کے لیے فاتحہ پڑھنا مکروہ سمجھتے ہیں تو امام محمد ؒ سری نمازوں میں فاتحہ پڑھنے کو مستحسن خیال کرتے ہیں بلکہ امام ابوحنیفہ ؒ کا بھی ایک قول یہی ہے۔(کماسیأتی) یہی رائے امام محمدؒ کے شاگرد رشید ابوحفص کبیر اور ان کے بعد شیخ التسلیم نظام الدین الہروی م ۷۳۷ھ کی ہے(امام الکلام:ص ۴۶) 7شیخ التسلیم فرمایاکرتے تھے لو کان فی فمی جمرۃ یوم القیامۃ احب الی من ان یقال لا صلاۃ لک (امام الکلام: ص ۳۸) یعنی قیامت کے روز اگر میرے منہ میں آگ کا انگارا دیا جائے تو یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ کہا جائے کہ تیری نماز نہیں ہوئی۔ اور علامہ کشمیری ؒ فرماتے ہیں کہ سری میں پڑھنے کا جواز ہمارے متقدمین میں سے « التفسیر لابی المنصور ماتریدی» «الاسرار»، للقاضی الدبوسی « شرح مختصر الطحاوی» لابی بکر رازی وغیرہ میں بھی منقول ہے۔ (العرف الشذی:ص ۱۴۷) مشہور حنفی عالم ملا جیون ؒ مؤلف «نورا لانوار» تفسیر احمدی (ص ۴۲۷ مطبوعہ کریمی بمبئی) میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان کانام احمدؒ بن حفص ہے۔ امام محمدؒ کے کبار تلامذہ میں شمار ہوتے ہیں اور اقلیم ماوراء النہر میں فقہ حنفی کی اشاعت میں ان کا کوئی ہم پلہ نہیں (الفوائد البہیہ: ص ۱۳) ان کا نام عبدالرحیم ہے۔ «شیخ التسلیم» کے لقب سے مشہور ہیں۔ علامہ لکھنوی ؒ لکھتے ہیں «وھومجتہد فی مذہب ابی حنیفۃ باتفاق علماء ماوراء النھر و خراسان»(امام الکلام:ص ۳۸) کہ ماوراء النہر اور خراسان کے علماء متفق ہیں کہ وہ مذہب ابوحنیفہ کے مجتہد تھے۔ فان رأیت الطائفۃ الصوفیۃ والمشائخ الحنفیۃ تراھم یستحسنون قراءۃ الفاتحۃ للمؤتم کما استحسنہ محمد ایضًا احتیاطاً فیما روی عنہ ( امام الکلام:ص ۴۷)۔ اگر جماعت صوفیہ اور مشائخ حنفیہ کو دیکھو گے تو تمھیں معلوم ہو گا کہ یہ لوگ احتیاطاً امام کے پیچھے الحمد پڑھنے کو مستحسن بتلاتے تھے جیسا کہ امام محمدؒ سے مروی ہے۔ 7علامہ عینی ؒ رقم طراز ہیں علی ان بعض اصحابنا استحسنوا ذٰلک علٰی سبیل الاحتیاط فی جمیع الصلٰوت و منھم من استحسنھا فی غیر الجھریۃ و منھم من راٰی ذلک اذا کان الامام لحانا (عمدۃ القاری:ص ۱۴ ج ۶) یاد رہے کہ ہمارے بعض علماءتمام نمازوں میں الحمد پڑھنے کو مستحسن بتلاتے ہیں اور بعض صرف سری نمازوں میں اور بعض جب کہ امام کی قراءت میں لحن ہو تو الحمد پڑھنا مستحسن قرار دیتے ہیں۔ مولانا عبدالحی ؒ لکھنوی نے غیث الغمام (ص ۲۱۶) میں علامہ عینی ؒ کی یہ عبارت «شرح البخاری» کے حوالہ سے نقل کی ہے۔ البتہ اس میں یہ الفاظ زائد ہیں۔ و علیہ فقہاء الحجاز والشام کہ اسی پر فقہاء حجاز اور شام کا عمل ہے۔ مگریہ الفاظ علامہ عینی ؒ نے (ص ۱۱ ج ۶) سری نمازوں میں قراءت کے بارے میں لکھے ہیں۔ اس کے علاوہ علامہ عینی ؒ شرح ہدایہ میں لکھتے ہیں کہ «شرح الجامع» میں امام رکن الدین علی السعدی نے ہمارے مشائخ سے نقل کیا ہے کہ ان الامام لا یتحمل عن المقتدی فی الصلاۃ المخافتۃ (البنایۃ: ص ۳۱۹ ج ۲)۔ کہ امام سری نمازوں میں مقتدی کی قراءت کا متحمل نہیں ہوتا۔ نیز دیکھیے امام الکلام:ص ۴۱۔ علامہ علی قاری ؒ کا میلان بھی اسی طرف ہے۔ چنانچہ لکھتے ہیں والامام محمد من ائمتنا یوافق الشافعی فی القراءۃ فی السریۃ وھو اظھر فی الجمع بین الروایات الحدیثیۃ وھو مذہب الامام مالک ایضاً (مرقاۃ:ص ۳۰۱ ج ۲)۔ ہمارے ائمہ میں امام محمد ؒ سری میں فاتحہ پڑھنے میں امام شافعی ؒ کے موافق ہیں۔ یہی بات حدیث کی مختلف روایات کے مابین توفیق کی ایک واضح صورت ہے۔ اور امام مالکؒ کا بھی یہی مذہب ہے۔ نیز علامہ ابن ہمام ؒ کے اس قول کی کہ «قوی قول ترک فاتحہ کا ہے۔» کی تردید کرتے ہوئے لکھتے ہیں ان الاحتیاط ھو الخروج عن الخلاف فارتکاب المکروہ اولٰی من الفساد ثم الفساد فی جانب الترک اقوی من الفساد من جانب القراءۃ فاقواھما الجمع لا المنع کیف و ھو مذہب اکثر المجتہدین (فتح المغطأ شرح الموطا قلمی: ورق ۴۰) احتیاط اسی میں ہے کہ اختلاف سے بچا جائے۔ پس مکروہ کام کا ارتکاب فساد سے اولیٰ ہے، پھر فاتحہ نہ پڑھنے میں فساد زیادہ ہے، نسبتاً فاتحہ پڑھنے کے، پس ان میں زیادہ قوی جمع ہے(یعنی سری میں پڑھنا)نہ کہ منع کرنا جب کہ وہی اکثر مجتہدین کا مذہب ہے۔ مولانا لکھنویؒ نے امام الکلام (ص ۲۱۸) میں بھی علامہ علی قاری ؒ کی یہ عبارت نقل کی ہے۔ شیخ محمد ؒبن احمد بدایونی دہلوی ۷۲۵م (جو نظام الدین اولیاء، سلطان الاولیاء اور سلطان المشائخ کے القاب سے مشہور ہیں) بھی امام کے پیچھے الحمد پڑھنے کے قائل تھے۔ معترضین نے شیخ ؒپر اعتراض کیا توانھوں نے جواباً فرمایا آنحضرت ﷺ کا ارشاد ہے جو فاتحہ نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی۔ میں وعید کا متحمل تو ہو سکتا ہوں لیکن یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ میری نماز ہی اللہ تعالیٰ کے نزدیک باطل قرار پائے۔ اس سلسلے میں سید عبدالحیؒ کے اصل الفاظ ملاحظہ فرما لیجیے کہ انہ کان حنفیا ولکنہ کان یجوز القراءۃ بالفاتحۃ خلف الامام وکان یقرؤھا فی نفسہ فعرض علیہ بعض اصحابہ ما روی انی وددت ان الذی یقرأ خلف الامام فی فیہ جمرۃ فقال و قد صح عنہ لا صلٰوۃ لمن لم یقرأ بفاتحۃ الکتٰب فالحدیث الاول مشعر بالوعید والثانی ببطلان الصلٰوۃ لمن لم یقرأ بالفاتحۃ و انی احب ان اتحمل الوعید ولا استطیع ان تبطل صلا تی الخ (نزھۃ الخواطر: ص ۱۲۳،۱۲۴ ج ۲) وہ حنفی تھے مگر فاتحہ خلف الامام کو جائز سمجھتے تھے اور آہستہ پڑھتے تھے۔ ان کے بعض ساتھیوں نے اس روایت سے ان کیا کہ « میں یہ پسند کرتا ہوں کہ جو امام کے پیچھے پڑھتا ہے اس کے منہ میں آگ کی چنگاری ڈال دوں» ان پر اعتراض کیاتوانھوں نے فرمایا کہ آنحضرت ﷺ کا یہ فرمان صحیح ہے کہ جو فاتحہ نہیں پڑھتا، اس کی نماز نہیں، پس پہلی حدیث میں وعید ہے اور دوسری میں فاتحہ پڑھنے والے کی نماز کے بطلان کا حکم ہے۔ میں وعید کا متحمل تو ہو سکتا ہوں مگر یہ برداشت نہیں کہ میری نماز ہی باطل قرار دی جائے۔ مولانا مناظر احسن گیلانی لکھتے ہیں «مشہور بات ہے کہ حضرت سلطان المشائخ نظامؒ الدین اولیاء حدیث ہی سے متاثر ہو کر باوجود سخت حنفی ہونے کے قراءت خلف الامام کرتے تھے۔ امیٹھی اودھ کے ایک مرکزی بزرگ صوفی شیخ فیاض ؒ جن کا شاید آیندہ بھی ذکر آئے گا، بدیونی نے ان کے متعلق بھی لکھا ہے، بجنسہِ یہی بات ہندی تصوف کے دوسرے رکن رکین حضرت مخدوم الملک شاہ شرف الدین یحییٰ منیری رحمۃ اللہعلیہ کی طرف منسوب ہے کہ وہ بھی حدیث ہی کے زیر اثر فاتحہ امام کے پیچھے پڑھتے تھے۔ (پاک و ہند میں مسلمانوں کا نظام تعلیم و تربیت: ص ۱۳۵ ج ۱) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ حدیث نہیں بلکہ اثر ہے جسے مؤلف احسن الکلام (ص ۳۱۶ ج ۱)نے بھی نقل کیاہے۔ حضرت نظام الدین ؒاولیاء کے اس جواب سے سورۂ فاتحہ کی جو اہمیت واضح ہوتی ہے وہ مسلمانوں بالخصوص بریلوی دوستوں کے لیے قابل غور ہے کہ حضرت الشیخ کو منہ میں آگ کی چنگاری گواراہے مگر فاتحہ خلف الامام کو چھوڑنا گوارا نہیں۔ یہی فتویٰ حضرت شیخ حسین بن احمد بخاری مخدومؒ جہانیاں جہاں گشت م (۷۸۵ھ) سے منقول ہے۔ سید عبدالحی ؒ لکھتے ہیں کان یجوز القراءۃ خلف الامام (نزہۃ الخواطر: ص ۲۹ ج ۲)۔ کہ وہ فاتحہ خلف الامام کوجائز سمجھتے تھے۔ «الدرالمنظوم» جو حضرت مخدوم کے حالات و سوانح پر مشتمل معروف کتاب ہے، میں حضرت موصوف سے منقول ہے قال الشافعی فاتحۃ الکتٰب فی الصلاۃ فرض للمقتدی وللمقتدی و فی روایۃ عندنا قراءۃ الفاتحۃ خلف الامام مستحسن لما فی المتفق و کل ما وجوبہ مختلف ففعلہ اولٰی امام شافعی ؒ نے کہا ہے کہ نماز میں فاتحہ امام اور مقتدی کے لیے فرض ہے اور ہمارے نزدیک ایک روایت یہ ہے کہ قراءت خلف الامام مستحسن ہے، جیساکہ «المتفق» میں ہے اور ہر وہ چیز جس کا وجوب مختلف فیہ ہو اس کا کرنا افضل ہے۔ حضرت نواب صدیق حسن خاںؒ قنوجی، شیخ شمس الدین مرزا مظہر جان جاناں کے متعلق لکھتے ہیں و یقوی قراءۃ الفاتحۃ خلف الامام۔ (ابجد العلوم:ص ۹۰۰) کہ وہ قراءت خلف الامام کو قوی سمجھتے تھے۔ نیز ملاحظہ فرمائیں۔ تقصار جیود الاحرار (ص ۱۱۳) و مسک الختام (ص ۲۱۹ ج ۱)۔ یہی قول شاہ عبدالرحیم ؒ والد گرامی حضرت شاہ ولی اؒللہ کا ہے۔ چنانچہ شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ دراقتداء سورۂ فاتحہ می خواند ند ودرجنازہ نیز۔ (انفاس العارفین ص ۶۹) یعنی وہ امام کی اقتداء میں اور نمازِ جنازہ میں سورۂ فاتحہ پڑھتے تھے۔ اسی طرح شیخ حسن عجمی ؒ حنفی بھی سفرمیں جمع بین الصلاتین کرتے اور امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ پڑھتے تھے۔ چنانچہ حضرت نوابؒ صاحب لکھتے ہیں شاہ ولی اللہ محدث دہلوی در «انسان العین» فی ذکر مشائخ الحرمین از شیخ خود ابوطاہر مدنی نقل کردہ اند کہ مے گفت شیخ حسن عجمی حنفی بودا ما در سفر جمع میکرد درمیان ظہر و عصرو مغرب و عشاء و درحالت اقتداء سورۂ فاتحہ میخواند۔ (مسک الختام:ص ۲۳۸ ج ۱) یعنی شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ نے اپنے استاذ شیخ ابوطاہر ؒمدنی سے «انسان العین» میں نقل کیا ہے کہ انھوں نے فرمایا شیخ حسنؒ عجمی باوجودیکہ حنفی تھے مگر سفر میں ظہر و عصر اور مغرب وعشاء کو جمع کرتے اور امام کے پیچھے سورۂ فاتحہ پڑھتے تھے۔ شیخ محمدعابد سندھی ؒ نے بھی «المواہب اللطیفۃ شرح مسند ابی حنیفۃ» (ص ۲۸۰ ج ۱ قلمی)میں سری میں فاتحہ خلف الامام پڑھنے کو «اعدل الاقوال»قرار دیا ہے۔ اور لکھا ہے کہ اکثر متاخرین کا میلان اس سلسلے میں امام محمدؒ کے قول کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اصل میں «مستحق» ہے مگر غالباً صحیح مستحسن ہے۔ جیسا کہ امام محمدؒ وغیرہ کے قول سے مترشح ہوتا ہے۔ واللہ اعلم۔ طرف ہے۔ ان کی مفصل عبارت ان شاء اللہ باب ثانی میں آئے گی۔ ان کے علاوہ یہی مسلک شیخ محمد ارشدؒ جونپوری (نزہۃ الخواطر: ص ۲۷۲ ج ۶) شیخ احمد الامیتھوی (ایضاً ص ۳۱،۳۲ ج ۴) شیخ عبدالباقی ؒ نقشبندی (ایضاً ص ۱۹۹ ج ۵) نیز دیکھیے تاریخ «دعوت و عزیمت» (ص ۱۴۶ ج ۴) اور شیخ محمد رشید ؒ جونپوری مصنف «الرشیدیہ» کا ہے (ایضاً ص ۳۶۹ ج ۵) بلکہ مرزا حسنؒ علی حنفی نے اس مسئلہ پر ایک مستقل رسالہ لکھا ہے۔ جس میں قراءت خلف الامام کو کتب حنفیہ سے ثابت کیا ہے۔ چنانچہ حضرت نواب صاحب مرحوم لکھتے ہیں «مرزا حسن علی محدث لکھنوی رادریں باب رسالہ مستقل است کہ درآں اثبات قراءت فاتحہ از کتب حنفیہ کردہ» (مسک الختام: ص ۲۱۹ ج ۱) حضرت مجدد الف ثانی بھی فاتحہ خلف الامام کے قائل تھے۔ چنانچہ خواجہ محمد ہاشم کشمی «زبدۃ المقامات»ص ۲۹۰ میںلکھتے ہیں«و فاتحہ خلف الامام ہمی خواند ندو آں را مستحسن ہمی شمردند۔» ان کے علاوہ مولانا بدرالدین سرہندی «حضرات القدس» میںلکھتے ہیں۔ حضرت مجدد صاحب اکثر خود امامت فرماتے تھے اور اس کی حکمت ایک مرتبہ ارشاد فرمائی کہ حضرات شافعیہ و مالکیہ کے یہاں قراءت فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی اس لیے وہ امام کے پیچھے بھی فاتحہ پڑھتے ہیں اور بہت سی احادیث صریحہ بھی اس پر دلالت کرتی ہیں۔ لیکن ہمارے امام ابوحنیفہ ؒکے یہاں مقتدی کے لیے فاتحہ پڑھنا جائز نہیں اور جمہور فقہائے حنفیہ کا بھی یہی مذہب ہے۔ چونکہ میں مذاہب کے جمع کرنے کی کوشش کرتا ہوں اس لیے آسان صورت یہی معلوم ہوئی کہ خود امامت کروں۔»(تاریخ دعوت و عزیمت ص ۱۷۴ ج ۴ مطبوعہ لکھنو بضمن عادات و معمولات) سورۂ فاتحہ خلف الامام کے سلسلے میں ان حنفی اکابر کا یہ تعامل «فاتحہ خلف الامام» کے دلائل قاہرہ کی قہرمانیت کا واضح ثبوت ہے۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں وان کان مأموما وجب علیہ الانصات والاستماع فان جھر الامام لم یقرأ الا عند الاسکاتۃ و ان خافت فلہ الخیرۃ فان قرأ فلیقرأ قراءۃ لا یشوش علی الامام وھذا اولی الاقوال عندی۔ الخ اگر مقتدی ہے تو استماع و انصات واجب ہے پس اگر امام جہر سے پڑھے تو مقتدی نہ پڑھے مگر سکتات میں، اور اگر امام آہستہ پڑھے تو مقتدی کو اختیار ہے۔ پس اگر مقتدی پڑھے تو فاتحہ اس طرح پڑھے کہ امام کو خلل میں نہ ڈالے۔ اور یہ میرے نزدیک سب سے بہتر قول ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے کہ حضرت شاہ ؒ صاحب کے نزدیک جہری کے سکتات میں پڑھنا انصات و استماع کے منافی نہیں۔ نیز امام کی قراءت میں فاتحہ پڑھنے سے خلل واقع نہ ہو تو فاتحہ پڑھنا اولیٰ ہے۔ علامہ عبدالحیؒ نے بھی لکھا ہے وھو مختار صاحب حجۃ اللہ البالغۃ (غیث الغمام:ص ۲۱۵) کہ سری میں پڑھنا صاحب «حجۃ اللہ البالغہ» کے نزدیک پسندیدہ ہے۔ امام الکلام ( ص ۳۱۲) میں بھی شاہ صاحبؒ کی مذکورہ عبارت نقل کرکے اس موقف کی تحسین کی ہے۔ شاہ صاحب کے بعد ان کے صاحبزادے حضرت شاہ عبدالعزیزؒ کی رائے بھی ملاحظہ فرما لیجیے، فرماتے ہیں خواندن سورۂ فاتحہ باقتدائے امام مقتدی را نزد امام ابوحنیفہ ممنوع است و نزد محمد ؒہر گاہ کہ امام خفی بخواند جائز بلکہ اولیٰ و نزد شافعی بدون خواندن فاتحہ عدم جواز الصلوٰۃ و نزد فقیرہم قول شافعی ارجح است و اولیٰ۔ امام ابوحنیفہ کے نزدیک مقتدی کے لیے فاتحہ پڑھنا ممنوع ہے اور امام محمدؒ کے نزدیک سری نمازوں میں مقتدی کا فاتحہ پڑھنا جائز بلکہ اولیٰ ہے اور امام شافعی ؒ کے نزدیک بغیر فاتحہ نمازنہیں ہوتی اور اس فقیر کے نزدیک بھی امام شافعی ؒ کا قول راجح اور اولیٰ ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمارے بعض کرم فرماؤں نے شاہ ؒ صاحب کی عبارت کو خواہ مخواہ الجھانے کی کوشش کی ہے اور « وان خافت فلہ الخیرۃ فان قرأ فلیقرأ۔»الخ کے الفاظ کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ سری میں مقتدی کو اختیار ہے چاہے پڑھے چاہے نہ پڑھے۔ پس اگر پڑھے تواس طرح فاتحہ پڑھے کہ امام کے لیے تشویش نہ ہو» (احسن الکلام:ص ۷۱،۷۳ ج ۱) گویا وہ بتلانا چاہتے ہیں کہ شاہ ؒ صاحب نے مقتدی کو فاتحہ پڑھنے کا حکم نہیں دیا۔ البتہ جو پڑھنا چاہتا ہے اس کے لیے فرمایا ہے کہ وہ ایسے پڑھے کہ امام کے لیے باعث تشویش نہ ہو، مگر قابل غور بات یہ ہے کہ « وھذا اولی الا قوال عندی» کے الفاظ میں کس قول کو اولیٰ قرار دیا ہے؟ ظاہر ہے کہ وہ قراءت غیر مشوشہ کو « اولی الاقوال»قرار دے رہے ہیں۔ بلاشبہ شاہ ؒ صاحب کی اس عبارت سے مقتدی کے لیے فاتحہ کی فرضیت ثابت نہیں ہوتی مگر جواز اور عدم جواز کے پہلو میں ان کا مختار قول کیا ہے؟ تو اس کے متعلق ہم وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ پڑھنا بہتر سمجھتے تھے۔ بشرطیکہ قراءت مشوشہ نہ ہو۔ علامہ لکھنوی ؒنے بھی ان کا یہی مسلک قرار دیا ہے۔ مولانا مبارک پوریؒ لکھتے ہیں « اور مولانا شاہ ولی اللہ ؒ صاحب دہلوی نے بھی باوجود حنفی المذہب ہونے کے امام کے پیچھے الحمد پڑھنے کو اولی الاقوال بتلایا ہے» (تحقیق الکلام:ص ۹ ج ۱) ہمارے مہربان نے یہاں بھی محدث مبارک پوریؒ کی عبارت کو خود ساختہ مفہوم کاجامہ پہنا کر خواہ مخواہ اعتراض کی کوشش کی ہے۔ فرماتے ہیں« حضرت شاہ صاحب نے تمام سری اور جہری نمازوں میں سورہ فاتحہ کے پڑھنے کو « اولی الاقوال» نہیں فرمایا جیسا کہ مبارک پوریؒ نے دھوکا دیا ہے۔» (احسن الکلام:ص ۷۳ ج ۱)قارئین کرام محدث مبارک پوریؒ کے الفاظ آپ کے سامنے ہیں۔ انھوں نے «سری و جہری» کی تصریح قطعاً نہیں کی بلکہ اس سے قبل انھوں نے امام محمدؒ اور دیگر مشائخ حنفیہ سے سری میں امام کے پیچھے فاتحہ پڑھنے کا قول نقل کیا ہے اور اسی ضمن میں شاہ صاحب کا یہ مسلک ذکر کیا ہے۔ البتہ ہمارے نزدیک یہ قول سری و جہری نمازوں کو شامل ہے۔ جب کہ وہ سکتات میں پڑھنے کے قائل ہیں اور اسے انصات و سکوت کے منافی نہیں سمجھتے۔ البتہ یہاں بھی قراءت مشوشہ کی قید ملحوظ رہے گی۔ مولانا ظفر احمد ؒعثمانی نے بھی شاہ صاحب کو سکتات میں قراءت کے قائلین میںشمار کیا ہے۔ جیسا کہ آیندہ اس کی تفصیل آرہی ہے۔ پھر یہ بات بھی ملحوظ خاطر رہے کہ آیت ﴿واذا قرٔ القرآن ﴾ کو شاہ صاحبؒجہری نمازوں سے خاص سمجھتے ہیں۔ چنانچہ لکھتے ہیں ﴿واذا قرٔ القرآن فاستمعوا لہ و انصتوا﴾ دلالت نمی دارد مگر درجہر۔ (انفاس العارفین: ص ۷۰) لہٰذا سری اور جہری کے سکتات میں فاتحہ پڑھنے کو « اولی الاقوال» قرار دینے میں کون سی بات مانع ہے؟ رہا سکتات کا ثبوت تو یہ بحث آیندہ ان شاء اللہ اپنے مقام پر آئے گی۔

جلد اول

سخنہائے گفتنی (جاری)

شاہ صاحبؒ کا یہ فتویٰ مکتبہ سلفیہ لاہور سے بھی ۱۳۷۴ھ میںشائع ہو چکا ہے۔ مولانا محمد سعیدؒ بنارسی لکھتے ہیں کہ یہ فتویٰ مولوی محمد یعقوب ؒ حنفی مرحوم دیوبندی کے یہاں بھی خاکسار نے دیکھا تھا۔ مولوی صاحب مرحوم کے یہاں ایک کتاب تھی جس میں بہت سے فتاویٰ شاہ صاحبؒ کے موجود تھے اس کتاب کو مولوی صاحب مرحوم نے اپنے والدمولوی مملوک علی ؒ سے لیا تھا۔ انھوں نے مولوی عبدالحیؒ نواسہ شاہ صاحب سے اس کو حاصل کیا تھا۔ ایسے ہی بنارس میںاس کتاب میں مولانا عبدالحی ؒ کی نقل یہاں کے رئیس مرزارحمت اللہ بیگ کے یہاں موجود ہے اور یہ فتویٰ عرصہ ہوا شاہ اسحاق ؒ کے زمانہ میں کلکتہ میں طبع ہوا تھا۔ (تعلیم المبتدی فی تحقیق القراءۃ للمقتدی: ص ۴۱ ج ۱)، فتاویٰ ثنائیہ (ص ۴۹۲ ج ۱) میں بھی یہ مکمل فتویٰ شائع ہو چکا ہے۔ حضرت شاہ محمد اسماعیل شہید ؒ لکھتے ہیں لکن یظھر بعد التأمل فی الدلائل ان القراءۃ اولٰی من ترکھا فقد عولنا فیہ علی قول محمد کما نقل عنہ صاحب الھدایۃ و ترکنا الکلام۔ (تنویر العینین: ص ۲۹) دلائل پر غوروفکر کے بعد ظاہر ہوتا ہے کہ فاتحہ خلف الامام پڑھنا نہ پڑھنے سے اولیٰ ہے اور ہم امام محمدؒ کے قول پر اعتماد کرتے ہیں جیسا کہ صاحبِ ہدایہ نے نقل کیا ہے اور ہم کلام کو ختم کرتے ہیں۔ بلکہ انھوں نے تصریح کی ہے کہ دہلی میں علمائے احناف کا یہی عمل ہے جیسا کہ ان کا کلام آیندہ آرہا ہے۔ مولاناعبدالحی لکھنوی ؒ اور ان کے تلامذہ کی بھی یہی رائے ہے۔ علامہ موصوفؒ لکھتے ہیں فاذن ظھر حق الظھور ان اقوی المسالک التی سلک علیھا اصحابنا ھو مسلک استحسان القراءۃ فی السریۃ کما ھو روایۃ عن محمد بن الحسن واختارھا جمع من فقھاء الزمن۔۔۔ و ارجوا رجاء موثقا ان محمدا لما جوز القراءۃ فی السریۃ واستحسنھا لابد ان یجوز القراءۃ فی الجھریۃ فی السکتات عند وجدانھا لعدم الفرق بینہ و بینہ و ھٰذا ھو مذہب جماعۃ من المحدثین جزاھم اللہ یوم الدین۔ (امام الکلام:ص۲۱۵، ۲۱۶) 8 پس اب اچھی طرح ظاہر ہو گیا کہ جن اقوال کو ہمارے فقہاء نے اختیار کیا ہے ان میں سب سے زیادہ قوی قول یہ ہے کہ سری میں امام کے پیچھے الحمد پڑھنا مستحسن ہے، جیسا کہ امام محمدؒ اور دیگر فقہاء زمانہ کی ایک جماعت سے مروی ہے۔۔۔ اور مجھے امید واثق ہے کہ جب امام محمدؒ سری میں فاتحہ پڑھنے کو مستحسن کہتے ہیں تو لازماً جہری نمازوں میں بھی امام کے سکتات میں فاتحہ پڑھنے کو جائز سمجھتے ہوں گے۔ کیوں کہ جہری میں سکتات امام کی حالت میں اور سری نمازوں میں کوئی فرق نہیں اور محدثین کی ایک جماعت کا بھی یہی مسلک ہے۔ اللہ تعالیٰ انھیں روز قیامت جزا عطاء فرمائے۔ نیز لکھتے ہیں لم یرد فی حدیث مرفوع صحیح النھی عن قراءۃ الفاتحۃ خلف الامام و کل ما ذکروہ مرفوعاً فیہ اما لا اصل لہ و اما لا یصح (التعلیق الممجد:ص ۹۹) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مولانا لکھنویؒ نے یہی بات «السعایۃ» میں بھی کہی ہے، لکھتے ہیں کہ «تمام اطراف پر نظر ڈالنے کے بعد مجھ پر یہ بات ظاہر ہو گئی ہے کہ قراءت خلف الامام کی ممانعت بعض صحابہ کرام کے آثار سے ہوتی ہے اور انہی پر ہمارے علماء نے اعتماد کیا ہے اور کراہت کا فتویٰ دیا ہے۔ « وأما عن رسول اللہ ﷺ فلا یثبت النہی عن ذلک بسند یعتد بہ و کل ما روی من ذلک غیر ثابت» مگر رسول اللہ ﷺ سے کسی باعتماد سند سے ممانعت ثابت نہیں اوراس سلسلے میں جو بیان کیا جاتا ہے وہ ثابت نہیں۔» (السعایۃ: ص ۳۰۲ ج۲) نیز دیکھیے امام الکلام (ص ۲۱۵) سچی بات ہے کہ مولانا عبدالحی لکھنوی حنفی مرحوم کے اس دعویٰ کا اب تک کسی صاحب نے جواب نہیں دیا۔ قراءت خلف الامام کے لیے جتنے دلائل دیے گئے ہیں ان کا تعلق محض استنباط سے ہے اور یہ ایک واضح اصول ہے کہ صریح حکم کو استنباطی مفہوم سے رد نہیں کیا جا سکتا۔ « والامر المستنبط لا یعارض الصریح» (التعلیق الممجد: ص ۴۵) سورۂ فاتحہ امام کے پیچھے پڑھنے کا حکم صریح احادیث میں آیا ہے۔ ( کما سیأ تی) مگر آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ امام کے پیچھے کسی مرفوع حدیث صحیح سے فاتحہ خلف الامام کی ممانعت ثابت نہیں اور جو بھی مرفوع احادیث ذکر کرتے ہیں یا وہ صحیح نہیں یا ان کی کوئی اصل نہیں۔ بلکہ علامہ سید سلیمانؒ ندوی نے لکھا ہے کہ مولانا عبدالحی ؒ کی امام الکلام دراصل علامہ شبلی نعمانی ؒکی «ظل الغمام» کا جواب اور اس پر محاکمہ ہے۔ علامہ شبلی ؒ چوں کہ مشہور قول کے مطابق فاتحہ خلف الامام کو مکروہ سمجھتے تھے اس لیے انھوں نے اس کی تردید میں « اسکات المعتدی علٰی انصات المقتدی» کے نام سے ۲۴ صفحات کا ایک رسالہ لکھا جو ۱۲۹۸ھ میں مطبع نظامی کانپور سے طبع ہوا۔ یہ رسالہ جب مولانا لکھنویؒ اور ان کے تلامذہ تک پہنچا تواس کے انھوں نے متعدد جواب دیے۔ جن میں پہلا جوابی رسالہ مولانا نور محمد ملتانی ؒ نے بنام «تذکرۃ المنتہی فی رد اسکات المعتدی»لکھا۔ اس کے علاوہ دوسرا رسالہ « الافادات علی رد الاسکات» اور تیسرا « التنبہات علی ہفوات الاسکات» اور ایک چوتھا رسالہ « الایماضات علی اغلاط مصنف الاسکات» حافظ ملا شعیبؒ حنفی کابلی باجوری کا ہے۔ یہ مجموعہ ۱۲۹۸ھ میں مطبع انوار محمدی لکھنو سے طبع ہوا۔ مولانا عبدالحیؒ نے گواس کے رد میں کوئی مستقل تصنیف نہیں لکھی تاہم «امام الکلام» کو جب دوبارہ چھپوانے کی نوبت آئی تو «غیث الغمام» کے نام سے اس پر ایک حاشیہ کا اضافہ کیا جس میں مولانا شبلی مرحوم کے اعتراضات کا جواب دیا۔ (حیاتِ شبلی:ص ۱۰۱) مولانا ظفر احمدؒ عثمانی لکھتے ہیں 6« مولانا عبدالحی ؒ، ملاجیون ؒ کی عبارتوں میں امام محمد ؒ کے قول کا حوالہ صراحۃً موجود ہے۔ اور امام محمدؒکے قول میں سری نمازوں کی قید صراحۃً مذکور ہے اور اس میں کسی کو نزاع نہیں بلکہ ہم تو جہری نمازوں میں بھی امام کی قراءت سے پہلے یا پیچھے مقتدی کو قراءت کی اجازت دیتے ہیں۔» (فاران:ص ۲۹، دسمبر ۱۹۶۰ء) نیز لکھتے ہیں « شاہ ولی ؒاللہ نے حجۃ اللہ البالغہ» میں اور حضرت فقیہ الامت رشید ملت، قطب الارشاد مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہعلیہ نے اپنی کتاب «سبیل الرشاد» میں اس کی تصریح کی ہے کہ جہری کے سکتات میں قراءت خلف الامام جائز ہے۔»(فاران کراچی: ص ۲۸، دسمبر ۱۹۶۰ء) اور حضرت مولانا گنگوہی ؒکے الفاظ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فاتحہ نہ پڑھاکرو۔ ملا علی قاری نے سری نمازوں میں فاتحہ خلف الامام کو جائز قرار دیا ہے، جیسا کہ پہلے ہم نقل کر آئے ہیں البتہ انھوں نے کہا ہے کہ جہری نمازوں میں فاتحہ خلف الامام منع ہے مگر مولانا لکھنویؒ فرماتے ہیں اولم یعلم ان حدیث عبادۃ صریح فی تجویزہ فی الجھریۃ» کیا انھیں معلوم نہیں کہ حضرت عبادۃ ؓ کی حدیث جہری نمازوں میں بھی قراءت کے جواز کی صریح دلیل ہے۔» (السعایۃ: ص ۳۰۴ ج ۲) جس سے مولانا لکھنوی ؒ کے مسلک کا اندازہ ہوتا ہے۔ رخصت ہے اور یہ قدر قلیل آیات ہیں محلِ ثناء میں بھی ختم ہو سکتی ہیں اور یہ خلط قراءت امام کی نوبت نہیں آتی۔»(سبیل الرشاد:ص ۳۲،۳۳ مطبع ادارہ اسلامیات لاہور) علامہ محمد انور کشمیری «مقدمہ غزنویہ» جو فقہ حنفی کی کتاب ہے کے حوالہ سے لکھتے ہیں واختاربعض اصحابنا القراءۃ للمقتدی خلف الامام فی صلاۃ المخافتۃ ( فصل الخطاب مع الکتاب المستطاب: ص ۲۰۸) ہمارے بعض اصحاب نے سری نمازوں میں قراءت فاتحہ خلف الامام کو پسند کیا ہے۔ بلکہ خود علامہ موصوف فاتحہ خلف الامام کو مکروہ یا حرام قرار نہیں دیتے بلکہ پڑھنے کو مباح سمجھتے ہیں۔ ان کے الفاظ ہیں حکمھا ھھنا ای للمقتدی ھو الاباحۃ لا غیر (فصل الخطاب: ص ۲۴۲)۔ یعنی سورۂ فاتحہ مقتدی کے لیے صرف مباح ہے۔ بلکہ مولانا نانوتویؒ لکھتے ہیں «امام اعظم بھی باوجود عظمت و شان امکان خطاسے منزہ نہیں کیا عجب کہ امام شافعی علیہ الرحمۃ ہی صحیح فرماتے ہوں اور ہم ہنوز ان کے قول کی وجہ نہ سمجھتے ہوں اور اس امر میں زیادہ تعصب کو پسند نہیں کرتے۔»(توثیق الکلام فی انصات خلف الامام:ص ۲۳) مولانا اشرف علی تھانوی مرحوم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا توانھوں نے جواب میں فرمایا «ایسے موقع پر فاتحہ خلف الامام پڑھ لینا چاہیے تاکہ امام شافعی ؒ کے مذہب کی بنا پر نماز ہو جائے۔» (تجلیات رحمانی:ص ۲۳۳ مؤلفہ مولانا قاری سعید الرحمن صاحب) اس ساری تفصیل سے مقصد صرف اتنا ہے کہ یہ مسئلہ خود علمائے احناف کے ہاں مختلف فیہ چلا آیا ہے۔ کم از کم وہ اس میں «روایتی» تشدد کے قائل نہیں مگر بایں ہمہ عموماً علمائے احناف تاحال فاتحہ خلف الامام کو مکروہ اور حرام قرار دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے اپنے مسلک کو مدلل کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً کتابیں بھی لکھیں۔ اور بعض« مجتہد نما» مقلدین نے اس بحث میں «اجتہادی جوہر» بھی دکھلائے۔ بحث و تمحیص اور صحیح تنقید سے بلاشبہ علم ترقی پذیر ہوتا ہے اوراس سے کئی مخفی گوشے اجاگر ہو جاتے ہیں بشرطیکہ سنجیدگی سے لکھا جائے۔ فکر و نظر کی پوری کاوش صرف کی جائے اور حق کی تلاش و جستجو کا داعیہ بھی ہو۔ لیکن اگر یہی بات ٹھان لی جائے کہ بہرصورت اپنے نقطہ نظر کو صحیح اور راجح باور کرانا ہے تو ایسی صورت میں جوبھیانک نتائج سامنے آئیں گے یا آ سکتے ہیں۔ تاریخ و حدیث کا طالب علم ان سے بخوبی واقف ہے۔ قرآنی آیات میں تحریف، احادیث میں تاویل اور تغیر و تبدل اور بالآخر وضع حدیث کی کرشمہ سازی اسی فکر ناہموار کا نتیجہ ہے۔ اور جن بزرگوں نے اس کردار اور تکلف میں اپنے دامن کو سیاہ کیا اس کی داستان طویل بھی ہے اور روح فرسا بھی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی خطائیں معاف فرمائے۔ آمین یارب العالمین۔ اسی سلسلہ کی ایک کتاب «احسن الکلام فی ترک القراءۃ خلف الامام» ہے جس کے مؤلف حضرت مولانا سرفراز خاں صاحب صفدر خطیب جامع مسجد گکھڑ اور شیخ الحدیث نصرت العلوم گوجرانوالہ ہیں۔ حضرت موصوف کو اپنے علم وفہم پر بڑا ناز اور کاملین فن سے خوشہ چینی پر فخر ہے۔(احسن الکلام:ص ۳۱) واقعۃً اگر کسی بزرگ کو اللہ جل شانہ نے بعض خوبیوں سے نوازا ہو تو تحدیث نعمت کے طور پر ان کا ذکر شکر کی عین بجاآوری ہے، مگر یہ دیکھ کر ہماری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ جو بزرگ اصول و ضوابط کو سمجھنے کے مدعی ہیں وہ فن جرح و تعدیل کے ابجد سے بھی واقف نہیں۔ لیکن پھر بھی الزام امام بخاری ؒ، امام دارقطنی ؒ، امام بیہقی ؒ اور حافظ ابن حجرؒ ایسے ائمہ فن پر دھرتے ہیں۔ یا للعجب