شخصیت:کوئی نہیں

68 حوالے ملے (پہلے 25 دکھائے جا رہے ہیں)

  1. متنمبحثِ حدیثتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    ۲۔ مسند احمد بن منیع کی روایت

    مسند احمد بن منیع کے حوالہ سے یہ روایت اسحاق الازرق عن سفیان و شریک کے طریق سے بیان کی جاتی ہے۔ مگر امام دارقطنی ؒ السنن (ص ۳۲۳ ج ۱) میں اسے اسحاق الازرق عن ابی حنیفہ عن موسیٰ کے واسطہ سے متصل بیان کرتے ہیں۔ جو اس بات کا قوی قرینہ ہے کہ اسحاق الازرق کے واسطہ سے یہ…

  2. متنتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    ۲۔ مسند احمد بن منیع کی روایت (جاری)

    …میں مدلس ہے۔ اس لیے کسی اعتبار سے اسے صحیح قرار نہیں دیا جا سکتا۔ «ابوالزبیر عن جابر» کے طریق سے روایات صحیح مسلم میں موجود، مگر صحیحین میں مدلسین کا عنعنہ محمول علی السماع ہے اس لیے بھی علامہ بوصیریؒ کا اس کو صحیح علی شرط مسلم قرار دینا درست نہیں۔ اسی طرح مسند احمد بن منیع کی روایت بظاہر جیسا کہ علامہ بوصیریؒ نے کہا«علیٰ شرط شیخین» ہے۔ مگر جیسا کہ ہم نے پہلے عرض کیا کہ اسحاق ؒبن یوسف الازرق گو ثقہ ہیں مگر سفیانؒ کی روایت میں کثیر الخطأ ہیں۔ جیسا کہ امام احمد ؒنے فرمایا ہے۔ علامہ الباؒنی بھی فرماتے ہیں کہ گو علامہ بوصیریؒ…

  3. متنمبحثِ حدیثتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    ابوالزبیر ؒمدلس ہیں (جاری)

    …چنانچہ ج۱ ص ۴۲۴ پر «جو از الاشتراک فی الہدی» کے تحت جو پہلی روایت «ابوالزبیر عن جابر» سے مروی ہے۔ یہی روایت مسند امام احمد (ج ۳ ص ۳۷۸) میں بھی ہے۔ جہاں ابن جریج فرماتے ہیں « حدثنی ابوالزبیر انہ سمع جابر بن عبداللہ» صراحت سماع اور کیا ہوتی ہے؟ علاوہ ازیں مسند احمد ہی میں ابوالزبیر کا متابع ابوسفیان ؒ، سلیمانؒ بن قیس اور عطاؒء بھی ہے۔ دیکھیے مسند احمد( ص۳۱۶،۳۵۳،۳۶۴، ۳۶۳ ج ۳)۔ بلکہ صحیح مسلم میں ابوالزبیر کی روایت میں یہ بھی مروی ہے فقال رجل لجابر ایشترک فی البدنۃ ما یشترک فی الجزور۔ الخ۔ حضرت جابرؓ سے سائل کا یہ…

  4. متنتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    دوسراجواب:اس میں جابر جعفیبھی ہے

    …لکھتے ہیںوبالجملۃ فالاعتماد علی الطریقۃ الاولٰی (معارف السنن ص ۲۵۷ ج ۳) کہ جملہ کلام یہ ہے کہ اعتماد پہلے طریق پر ہے۔ گویا وہ بھی اس طریق کو صحیح نہیں سمجھتے۔ رہا پہلا طریق تواس پر پہلے بحث گزر چکی ہے۔ علامہ ابن جوزی ؒ نے التحقیق (ج۱ ص ۳۶۳) میں یہی روایت مسند احمد سے بواسطہ «جابر» ہی نقل کی ہے۔ حافظ ذہبی ؒ نے بھی تنقیح التحقیق (ج ۱ ص ۱۵۳) میں مسند امام احمد سے جابر کا واسطہ نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ اس میں جابر جعفی «واہ» ہے۔ حافظ ابن حجرؒ نے بھی اطراف المسند(ج ۲ ص ۱۳۹ رقم ۱۹۲۶) میں جابر جعفی کے واسطہ سے ہی ذکر کیا…

  5. متنمبحثِ حدیثغایۃ المقصد فی زوائد المسند · حافظ نور الدین ہیثمی

    مقدمۃ الکتاب

    …الدین ابن الجزری:(( یرید بہ اصول الحدیث فإنہ مامن حدیث غالباً إلا ولہ اصل فی ھذا المسند))، وسئل الإمام الحافظ ابوالحسین علی بن الشیخ الإمام الحافظ محمد الیونینی رحمھما اللّٰہ انت تحفظ الکتب الستۃ؟ فقال: ((احفظھا وما احفظھا))، فقیل لہ کیف ھذا؟ فقال:(( انا احفظ مسند احمد وما یفوت المسند من الکتب الستۃ إلا قلیل))، او قال:(( وما فی الکتب ھو فی المسند یعنی إلا قلیل، واصلہ فی المسند فانا احفظھا بھذا الوجہ)) او کما قال رحمہ اللہ تعالٰی۔ وقال الإمام الحافظ ابوموسی محمد بن ابی بکر المدینی:(( ھٰذا الکتاب اصل کبیر و مرجع وثیق لاصحاب…

  6. متنتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    پہلا جواب

    …کی قراءۃ کرتے تھے۔ چنانچہ عبدالرحمن ؒبن یزید فرماتے ہیں کان عبداللہ یحک المعوذتین من مصاحفہ و یقول انھما لیستامن کتاب اللہ تبارک و تعالٰی۔ کہ ابن مسعودؓ اپنے مصاحف میں سے ان کو مٹاتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ دونوں اللہ کی کتاب میں سے نہیں ہیں۔ یہ روایت مسند احمد ص ۱۲۹ ج ۵، طبرانی کبیر رقم ۹۱۴۸، ۹۱۴۹، ۹۱۵۰، ابن ابی شیبہ ص ۵۳۸ ج ۱۰ وغیرہ میں موجود ہے اور عبدالرحمٰن ؒ کے علاوہ حضرت ابن مسعودؓ سے یہی قول جناب علقمہؒ اور زربن حبیش نے بھی نقل کیا ہے۔ (ابن کثیر ص ۵۷۱ ج ۴، ابن ابی شیبۃ المطالب العالیہ ص ۴۰۲ ج ۳ وغیرہ) …

  7. متنمبحثِ حدیثتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    علامہ نوویؒ کی غلط فہمی (جاری)

    …مبنی ہے۔ مگر یہ بات بھی یاد رکھیے کہ یہ دفاع یہاں محض مسلکی حمیت میں ہے ورنہ قتادہؒ ان کے ہاں بھی مدلس ہے اور اس کی تدلیس موجب ضعف ہے۔ چنانچہ موصوف اپنی ایک اور مایہ ناز تصنیف«دل کا سرور» میں مسئلہ« مختار کل» پر معترضین کے دلائل کا تجزیہ کرتے ہوئے ایک روایت مسند احمد( ص ۲۵، ۳۶۳ ج ۵) سے لائے ہیں۔ پھر اس کے جواب میں لکھتے ہیں « اس حدیث کی سند میں بعض ایسے روات بھی ہیں جو مدلس ہیں اور روایت بھی غیر صحیحین کی، اور پیش کی جا رہی ہے عقیدہ کے اثبات کے لیے۔ لہٰذا مدلس کی معنعن روایت ایسے معاملہ میں قابل التفات نہیں ہو سکتی۔»…

  8. متنتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    5ہر عالی سند صحیح نہیں ہوتی

    …روایت نسائی (ص ۱۱۲ ج ۱) او ربیہقی (ص ۱۶۲ ج ۲)، کتاب القراءۃ(ص ۱۱۸)میں بھی موجود ہے۔ علامہ ہیثمی ؒ نے طبرانی کبیر کے حوالہ سے بھی اسے نقل کیا ہے اوراس کی سند کو حسن کہا ہے۔ (مجمع الزوائد ص ۱۱۰ ج ۲) مولف احسن الکلام کی عالمانہ خیانت مؤلف موصوف نے یہ روایت مسند احمد ( ص ۴۴۸ ج ۶) اور طحاوی (ج ۱ ص ۱۲۹ طبع کراچی ص ۱۴۸) کی طرف بھی منسوب کی ہے۔ (احسن:ص ۲۹۱ ج ۱) حالانکہ مسند احمد اور طحاوی میں روایت کا آخری جملہ جس پر استدلال موقوف ہے، وہ مرفوع نہیں بلکہ حضرت ابوالدرداء ؓکا قول ہے۔ چنانچہ طحاوی کے الفاظ ہیں قال ابوالدرداء…

  9. متنتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    9ابن لہیعہؒ تصویر کا دوسرا رخ

    …اس پر اپنی طرف سے تبصرہ سے اجتناب کرتے ہیں۔ مقصود صرف یہ تھا کہ مفید مقصد مقامات پر ابن لہیعہ حسن الحدیث اور مقبول مگر اس کے علاوہ ضعیف۔ فانّا لِلّٰہ و اِنّا اِلیہ راجعون۔ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے انہی الفاظ سے ایک روایت کتاب القراءۃ (ص ۳۱)، ابن ماجہ (ص ۶۱) مسند احمد (ص ۱۴۲،۲۷۵ ج ۶، مشکل الآثار:ص ۱۲۱ ج ۳ وغیرہ) میں موجود ہے۔ جس میں محمد بن اسحاق ؒ ہے۔ مولانا صفدر صاحب فرماتے ہیں «اس کا ذکر عنقریب کیا جائے گا۔ نیز وہ عنعنہ بھی کرتا ہے۔» (احسن:ص ۵۸ ج ۲) ان شاء اللہ ابن اسحاق ؒکی توثیق کا بیان اپنے مقام پر آئے گا۔ رہا…

  10. متنتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    مؤلف احسن الکلام کی اصول شکنی

    … ۲۔ جن ثقات کا ذکر امام بیہقی ؒ نے کیا ہے، ان میں ایک امام عبدالرزاق ؒ ہیں۔ اور ان کی روایت انہی کی کتاب المصنف عبدالرزاق (ص ۱۲۷ ج ۲) اور مسنداحمد (ص ۲۳۶ ج ۴) میں امام ثوری ؒ عن خالد عن ابی قلابۃ کے واسطہ سے مذکور ہے۔ اور عبدؒاللہ بن ولید العدنی کی روایت مسند احمد (ص ۴۱۰ ج ۵) میں موجود ہے۔ اور عبدؒاللہ بن ولید، امام احمدؒ کے براہ راست استاد ہیں۔ بھلا اس کی سند کی صحت پر کیا شک ہو سکتا ہے۔ مخلد ؒ بن یزید کی روایت تاحال ہمیں بھی نہیں ملی۔ لعل اللہ یحدث بعد ذٰلک امرًا لیکن دو ثقات کی روایتوں کی اسانید تو مل گئی ہیں۔…

  11. متنتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    مجمع الزوائد اور حافظ ابن حجرؒ

    …3(مجمع الزوائد ص ۱۱۰ ج ۲) کہ امام بزارؒ نے اسے مکمل بیان کیا ہے۔ امام احمد ؒ اور طبرانی ؒ نے معجم کبیر اور اوسط میں اسے مختصراً بیان کیا ہے اور اس کے راوی صحیح کے راوی ہیں۔ غور فرمائیےعلامہ ہیثمی ؒنے مسند بزار(کشف الاستارص ۲۳۸ ج ۱) کی روایت کو مفصل اور مسند احمد اور طبرانی کی روایت کو مجمل و مختصر قرار دیتے ہوئے جس طرح مسند احمد کی روایت کے راویوں کو صحیح کے راوی قرار دیا ہے اسی طرح مسند بزار کے راویوں کو بھی صحیح کے راوی قرار دیا ہے مگر وائے افسوس کہ مؤلف احسن الکلام کے نزدیک مسند احمد کی روایت کے متعلق علامہ ہیثمی…

  12. متنمبحثِ حدیثمقالات (جلد اول) · مولانا ارشاد الحق اثری

    ۴۔ ذھول اور نسیان قادح صحت نہیں

    …لیا۔ اور اس کے ساتھ ہی یمن میں فارس سے آئے ہوئے کچھ لوگ مسلمان ہو گئے۔ حافظ ابن کثیر ؒ کے الفاظ ہیں۔«فأسلم وأسلمت الأبناء من فارس من کان منھم بالیمن» لہذا خالد صاحب کا یہ کہنا کہ اہل یمن باذان کے اسلام لانے پر مسلمان ہوگئے تھے۔ قطعی طور پر درست نہیں۔ (۵)۔۔ مسند احمد (ج۵ص۴۳) کی اس حدیث پر یہ دونوں اعتراض بھی علم حدیث سے ناواقفیت پر مبنی ہیں۔ یہ فرمان کہ «میرے رب نے تیرے رب کو قتل کر دیا ہے»بلاشبہ پہلے کا ہے اور اس کا بنت کسری کی تخت نشینی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن دونوں واقعے چونکہ «کسری» کے متعلق ہیں اسی لئے راوی نے…

  13. متنمقالات (جلد اول) · مولانا ارشاد الحق اثری

    الاعتصام کے ایک ناقدانہ مضمون پرتبصرہ

    …قدم بوسی کا شرف حاصل ہے»ڈاکٹر صاحب نے اس سلسلے میں جس روایت سے استدلال کیا ہے وہ صحیح نہیں جیسا کہ ہمارے سلفی بھائی غازی عزیر صاحب نے بد لائل وضاحت فرمائی ہے۔ مگر اس میںبعض امور قابل وضاحت اور مزیدتنقیح طلب ہیں۔ جن کی ضروری تفصیل حسب ذیل ہے پہلی حدیث:۔ مسند احمد کی ایک روایت عوف حدثنی أبو القموص زید بن عدی قال حدثنی أحد الو فد الذین وفدوا علی رسول اللہامن عبد القیس۔ کی سند سے مروی ہے، جس کے بارے میں کہا گیا ہے: اس میں ایک راوی عوف بن ابی جمیلہ ابو سہل الاعرابی العبدی البصری ہے جس کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چونکہ مسند…

  14. متنتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    ڈوبتے کو تنکے کا سہارا

    …چین ہیں تو کیا آپ کے نزدیک امام صاحب ؒ کا مرتبہ ان سے کم ہے؟ خلف ہمیشہ اپنے سلف کے خوشہ چین رہے ہیں۔ امام احمدؒ، امام شافعی ؒ کے خوشہ چین ہیں۔ مگر حدیث میں جو مقام امام احمد ؒکو حاصل ہے امام شافعی ؒ کو نہیں۔ لہٰذا یہ مدار ترجیح انتہائی نادانی پر مبنی ہے۔ مسند احمد کو ہی دیکھیے۔ حافظ سیوطی ؒ نے لکھا ہے کہ صحیحین کی متعدد روایات مسند احمد میں نہیں ہیں۔ ان کے الفاظ ہیں کہ « ثم احادیث الصحیحۃ مخرجۃ فی الصحیحین ولیست فیہ» (تدریب:ص ۱۰۰) 7حافظ ابن کثیر ؒ فرماتے ہیں وقد فاتہ احادیث کثیرۃ جدا قیل انہ لم یقع لہ جماعۃ من الصحابۃ…

  15. متنمبحثِ حدیثتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    علاء ؒبن عبدالرحمن پر جرح کا جواب

    …ابی السائب سے روایت کرتے ہیں(حدیث السراج رقم:۵۲۱۲) لہٰذا علائؒ کے تفرد کا بہانہ غلط ہے۔ علاوہ ازیں علائؒ کے علاوہ یہ روایت امام احمدؒ نے بواسطہ یزید بن ہارون انا محمد بن عمرو عن عبدالمالک بن المغیرۃ عن ابی ہریرۃ نقل کی ہے۔ مگر اس میں حدیث قدسی کا ذکر نہیں۔ مسند احمد (ص ۲۹۰ ج ۲)، کتاب القراءۃ ( ص ۲۹) میں بھی یہ روایت موجود ہے۔ اور ظاہر ہے کہ مسند احمد کی یہ سند بھی صحیح ہے۔ لہٰذا حدیث خدا ج پر علاء ؒ کی وجہ سے کلام محض تعصب یا عدم معرفت پر مبنی ہے۔ رہے علاء ؒبن عبدالرحمن تو امام احمدؒ فرماتے ہیں لم اسمع احدا ذکرہ بسوء…

  16. متنتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    1وتر کی دو رکعتوں پر سلام

    …وتروں کا بھی یہی حکم ہے اور فریق ثانی کا انکار باطل ہے۔» (ص ۵۱ ج ۱) مولانا صاحب بھی دراصل علامہ ابن ہمام ؒ کی طرح اس بات پر ادھار کھائے بیٹھے ہیں کہ حدیث میں تشہد کا ذکر ہے۔ سلام کا نہیں اور یہی دفاع مولانا سہارن پوری ؒ نے بذل المجہود میں کیا ہے۔ حالانکہ مسند احمد (ص ۱۶۷ ج ۴) میں ہے تشھد وتسلم فی کل رکعتین یعنی تشہد اور سلام ہر دو رکعت کے بعد۔ بلکہ علامہ انور شاہ صاحب کشمیری ؒ مرحوم نے علامہ ابن ہمام ؒ کے اس قول کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے جوابہ غیر نافع فان الغرض التشہد مع التسلیم کما فی مسند احمد اوراس پر مزید مولانا…

  17. متنتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    ۱۶/۶۶۔ مولانا صفدر صاحب

    …اس روایت کو معرض استدلال میں پیش کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ تسکین الصدور (ص ۱۹۱ طبع اول) میں سماع موتی ٰ کے سلسلے میں ساتویں حدیث الجامع الصغیر (ص ۱۴۰ ج ۲) کے حوالہ سے نقل کرتے ہوئے مولانا صفدر صاحب نے اس کا «صحیح» ہونا بھی نقل کیا ہے۔ اور لکھا ہے «یہ روایت مسند احمد (ص ۲۹۰ ج ۲) اور مستدرک (ص ۵۹۵ج ۲) میں ہے اور حاکم اور علامہ ذہبی ؒ دونوںاس کو صحیح کہتے ہیں۔ نیز اس کوابویعلی ؒ نے بھی روایت کیا ہے اور مجمع الزوائد (ص ۲۱۱ ج ۸) میں ہے۔« رجالہ رجال الصحیح» اس روایت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں «اس صحیح روایت سے بھی معلوم…

  18. متنمبحثِ حدیثتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    5مولانا عبدالقدیرؒ کی جسارت

    …ہیں۔ یہ «دو روایتیں» کون سی سند سے ہیں؟ ایک یہی «شعبۃ عن قتادۃ قال سمعت زرارۃ» اور دوسری جسے امام مسلم نے «اسماعیل بن علیہ وابن ابی عدی کلاھما عن ابن ابی عروبۃ عن قتادۃ بھذا الاسناد» کے الفاظ سے بیان کیا ہے اور سعیدؒ کی روایت میں بھی سمعت زرارۃ موجود ہے۔ (مسند احمد ص ۴۲۶ ج ۴) بتلائیے اس اعتراف کے بعد ابوداو، د کی اس سند پر اعتراض اختلاط اور تغیر حفظ کا نتیجہ نہیں؟ ۳۔ اسی طرح یہ فرمانا کہ شعبہ ؒکے طریق میں جسے وہ « قتادۃ سمعت زرارہ» سے بیان کرتے ہیں اور اس میں تسمیہ سورت کا ذکر آنحضرت ﷺ کی طرف نہیں بلکہ آپ صلی اللہعلیہ…

  19. متنمبحثِ حدیثتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    باب دوم

    …کرتے ہیں 6پہلی حدیث اذا قرأ فانصتوا حضرت ابوموسیٰ اشعریؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اذا صلیتم فاقیموا صفوفکم ثم لیؤمکم احدکم فاذا کبر فکبروا واذا قرأ فانصتوا و اذا قال غیر المغضوب علیھم ولا الضالین فقولوا آمین (ابوداو، د ص ۳۶۸ ج ۱ مع عون المعبود، مسند احمد ص ۴۱۵ ج ۴وغیرہ) کہ جب تم نماز پڑھو تو اپنی صفوں کو درست کر لو، پھر تم میں سے ایک تمہارا امام بنے۔ جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو اور جب وہ غیرالمغضوب علیھم ولا الضالین پڑھے تو آمین کہو۔ بنیاد استدلال یہ ہے کہ اس…

  20. متنمبحثِ حدیثتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    تنبیہ ثانی

    …نمازوں میں بھی ممانعت ثابت ہوتی ہے تواس کی حقیقت پہلے گزر چکی ہے اور یہ بحث بھی گزر چکی ہے کہ اس سے مراد فاتحہ سے زائد قراءت کی ممانعت ہے، فاتحہ کی نہیں۔ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ فرماتے ہیں کانوا یقرء ون خلف النبی ﷺ فقال خلطتم علی القراٰن (طحاوی ص ۱۰۶ج۱، مسند احمد ص ۴۵۱ ج ۱، کشف الاستار ص ۲۳۹ ج ۱، التمہید ص۴۹، ج ۱۱) کہ لوگ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے قراءت کرتے تھے۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ تم نے مجھ پر قرآن مجیدکی قراءت خلط ملط کر دی ہے۔ علامہ ہیثمی ؒ نے کہا ہے کہ اس حدیث کے راوی الصحیح کے راوی ہیں اور علامہ…

  21. متنمبحثِ حدیثتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    صفدر صاحب کی چال بازی

    …جرح و تعدیل میں شمار نہیں ہوتااور ان کی حیثیت بھی «فریق» کی ہے کے قول سے اس روایت کی صحت پر استدلال کرتے ہوئے ڈیڑھ درجن سے زائد محدثین و ائمہ فن کے اقوال کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ انّا للہ و انّا الیہ راجعون۔ 7مؤلف احسن الکلام کی بے چینی لکھتے ہیں «اگرمسند احمد بن منیع کے نسخہ میں جو محدثین کرام کے نزدیک متداول کتاب تھی، کاتب نے عن جابر کے الفاظ زیادہ کر دیے تھے تو نہ معلوم بخاری ومسلم، نسائی، ابوداؤداور دیگر حدیث کی کتابوں میں کاتبوں نے کیا کچھ شگوفے کھلائے ہوں گے۔ جب سند کے تمام راوی ثقہ ہیں اوراس میں بظاہر کوئی…

  22. متنمبحثِ حدیثتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    3اتصال سند اور امام مسلم ؒ

    …نہیں سنا تواسے سماع پر محمول نہیں کیا جائے گا۔» بنا بریں جب حسن ؒ اور ابوالزبیر ؒ کے مابین اسی روایت میں «جابر» کاواسطہ ثابت ہے تو یہ اس بات کا قرینہ ہے کہ یہ روایت حسنؒ نے ابوالزبیر ؒسے براہ راست نہیں سنی۔ اور حسن ؒ کا ابوالزبیر ؒسے ایک واسطہ سے روایت کرنا مسند احمد( ج ۳ ص ۳۴۰) تفسیر ابن کثیر (ج ۳ ص ۴۵۶) میں ثابت ہے۔ لہٰذا جہاں واسطہ ثابت ہو وہاں اس کا انکار کرنا خالص اصول شکنی ہے۔ یہ مزید فی متصل الاسانید کی قسم سے بھی نہیں مؤلف احسن الکلام کا اسے مزید فی متصل الاسانید کی قسم میں شمار کرنا بھی محض دل کے بہلانے کا…

  23. متنمبحثِ حدیثتوضیح الکلام فی وجوب القراءۃ خلف الامام · مولانا ارشاد الحق اثری

    مولانا صفدر صاحب کا بے جا شکوہ

    …کر وہ کاغذ ابوصالح ؒکے گھر ان کی کتابوں میں پھینک دیتا۔«ابوؒصالح» اسے اپنی ہی روایات سمجھ کر خالدؒ کی بے اصل روایات بیان کرتے تھے۔ اور اسی غفلت کا نتیجہ تھا کہ سند و متن میں وہ غلطیاں کر جایا کرتے تھے۔ جیسا کہ امام ابن عدیؒ نے کہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسند احمد (ص ۴۴۸ ج ۶)، کتاب القراءۃ (ص ۱۱۸) گویاابوؒصالح ؒجو کثیر الغلط ہیں۔ وہ اسے معاویہ بن صالح ؒسے مرفوع بیان کرتے ہیں۔ اور زیدؒ گو اس کامتابع ہے مگراس کی حدیث میں بھی وہم پایاجاتا ہے۔ پھر امام احمدؒ اور فضل ؒاسی سے یہ جملہ موقوف بھی بیان کرتے ہیں۔ گویازیدؒ خود…

  24. متنآفاتِ نظر اور ان کا علاج · مولانا ارشاد الحق اثری

    بدنگاہی کا انجام

    …دیکھ ہی لیا تو پھر اجازت کے کیا معنی؟ بلکہ حضرت ابوھریرۃ ؓ سے مروی ہے کہ اگر کوئی شخص بغیر اجازت کسی کے گھر کے اندر دیکھے اور اہل خانہ کنکری اٹھا کر اسے دے ماریں، جس سے اس کی آنکھ زخمی ہو جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہو گا۔( بخاری ومسلم) بلکہ صحیح مسلم اور مسند احمد میں ہے اہل خانہ کے لئے جائز ہے کہ وہ اس کی آنکھ پھوڑ دیں۔ اور ایک حدیث کے الفاظ ہیں: «مَنِ اطَّلَعَ فِیْ بَیْتِ قَوْمء بِغَیْرِِإذْنِھِمْ فَفَقَئُوْا عَیْنَۂ فَلَا دِیَّۃَ لَۂ وَلَا قِصَاصَ۔» «کہ جو شخص کسی کے گھر بغیر ان کی اجازت دیکھتا ہے اور وہ اس کی…

  25. متنآفاتِ نظر اور ان کا علاج · مولانا ارشاد الحق اثری

    مخطوبہ کو دیکھنا

    …مگر اس لڑکی نے پردہ کو ایک جانب کر کے کہاکہ اگر تجھے رسول اللہ ﷺ نے دیکھنے کا حکم فرمایا ہے تو مجھے دیکھ لو، اگر آپﷺ نے اجازت نہیں دی تو مت دیکھو، چنانچہ میں نے اسے دیکھ لیا۔(ترمذی، بیہقی)۔ اورآنحضرت ﷺ نے ایک عورت کو دیکھنے کے لئے ام سلیم ؓ کو بھیجا تھا (مسند احمد وغیرہ)انہی روایات کی بنا پر ائمہ فقہاء اور محدثین کا اتفاق ہے کہ جس عورت سے شادی کا ارادہ ہو اسے دیکھنا جائز ہے اور یہ دیکھنا بھی استحباب اور ندب پر مبنی ہے ضروری نہیں۔ اگر معلوم ہو کہ عورت کا ولی نکاح پر راضی نہیں تو پھر اسے دیکھنا جائز نہیں۔ امام نووی ؒ…